ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی سسٹم سائنس میں مہارت کے لئے ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے قومی ایوارڈز کا اعلان

Posted On: 29 JUL 2020 11:40AM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کی وزارت عوامی تحفظ اور سماجی اقتصادی فوائد کے لئے موسم، آب و ہوا، سمندر، ساحلی اور قدرتی آفات کے لئے ملک کو بہترین ممکنہ خدمات دستیاب کرانے کے لئے عہد بند ہے۔ارضیاتی سائنسز کی وزارت سمندری وسائل(جاندار اور غیر جاندار)کی دریافت اور اس کی پائیداری کی نگرانی بھی کرتی ہے، نیز اینٹارٹک؍ آرٹک؍ ہمالیہ نیز جنوبی سمندر میں تحقیق کے لئے ایک نوڈل کردار ادا کرتی ہے۔

ارضیاتی سائنسز کی وزارت کا مقصد ارضیاتی سسٹم سائنس کے مختلف شعبوں میں ممتاز سائنسدانوں؍ انجیئنروں کے ذریعے دیئے گئے اہم سائنسی تعاون کی مناسب شناخت اور پلیٹ فارم مہیا کرانا، نیز خواتین اور نوجوان محققین کو ارضیاتی سسٹم سائنس کی اصل دھارا میں آنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔ مذکورہ امور کو دیکھتے ہوئے وزارت نے ماحولیاتی سائنس  اور ٹیکنالوجی، سمندری سائنس، جیو سائنس،ٹیکنالوجی اور سمندری ٹیکنالوجی؍ پولر سائنس کے شعبے میں لائف ٹائم مہارت ایوارڈ، قومی، دو نوجوان محققین ایوارڈز نیز خواتین سائنسدانوں کے لئے ڈاکٹر انّا منی قومی ایوارڈتشکیل دیا ہے۔

اس سال لائف ٹائم مہارت ایوارڈ پروفیسر اشوک ساہنی کو جیولوجی، ورٹی بریٹ پیلیو نٹولوجی اور بایو اسٹیٹی گرافی کے شعبے میں ان کے غیر معمولی تعاون کے لئے دیا جارہا ہے۔انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے جیولوجی ایم ایس سی (آنرس) کی ڈگری حاصل کی، نیز یونیورسٹی آف منّی سوٹا سے انہوں نے بون جیولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔1968ء میں لکھنؤ یونیورسٹی میں لیکچرر کی حیثیت سے ان کی تقرری ہوئی اس کے بعد 1979ء تک ایک ریڈر کی حیثیت سے کام کیا۔ وہ یونیورسٹی بون(78-1977)کے پیلیو نٹو لوجی انسٹی ٹیوٹ کے ہمبولٹ ریسرچ فیلو تھے۔ وہ چنڈی گڑھ کے پنجاب یونیورسٹی (1979-2003)کے جیولوجی میں اعلیٰ ترین مطالعات مرکز میں پیلیونٹو لوجی کے پروفیسر اور اسکیننگ الیکٹرون مائیکرو اسکوپ فیسلٹی کے انچارج تھے، جہاں وہ ایمیریٹس پروفیسر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

سمندری سانئس اورٹیکنالوجی کے لئے قومی ایوارڈ:وشاکھاپٹنم کے سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوں گرافی کے سینئر پرنسپل سائنٹک ڈاکٹر وی وی ایس شرما اور گوا کے نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر  ایم روی چندرن کو دیا جارہا ہے۔ڈاکٹر شرما نے بحر ہند کے بایو جیو کیمسٹری کی سمجھنے میں غیر معمولی تعاون دیا ہے۔ ڈاکٹر ایم روی چندرن نے انڈین آرگو پروجیکٹ تیار کرنے اور عمل آوری نیز اوشین ڈاٹا ایسی میلیشن کے نفاذ اور سمندری خدمات کے لئے ماڈلنگ کی قیادت کی ہے۔

ماحولیاتی سائنس اور ٹیکنالوجی کے لئے قومی ایوارڈ:تری ونتاپورم کے وی ایس ایس سی کے سائنسداں-ایس ایف ڈاکٹر ایس سریش بابو کو دیا جائے گا۔انہوں نے آب و ہوا کی صورتحال اور ماحولیات پر بلیک کاربن ایرو سول کے ریڈیائی اثرات کو سمجھنے کی سمت میں غیر معمولی تعاون دیا ہے۔

جیو سائنس اور ٹیکنالوجی کے لئے قومی ایوارڈ: وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے جیولوجی کے شعبے کے این وی چلاپتی راؤ کو دیا جائے گا۔ انہوں نے ڈیپر مینٹل پیٹرولوجی اور جیو کیمسٹری پرتحقیق کی ہے۔

سمندری ٹیکنالوجی کے لئے قومی ایوارڈ:چنئی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم اے آتما نند کو عطا کیا جائے گا۔ انہوں نے گہرے سمندری ٹیکنالوجی کے شعبے میں بنیادی کام کیا ہے۔

گوا کے سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشینو گرافی کی سینئرسائنسداں ڈاکٹر لیدیتا ڈی ایس کھانڈے پارکر کو خاتون سائنسداں کے لئے  ڈاکٹر انّا منی قومی ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔انہوں نے ایکویٹک بائیکروبائل ایکولوجی، میرین بایوفلم اور سمندروں میں ان کی مانویت کے شعبے میں غیر معمولی تعاون دیا ہے۔

کانپورمیں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر اندر شیکھر سین اور احمد آباد کے فیزیکل ریسرچ لیباریٹری (پی آر ایل)کے ڈاکٹر اروند سنگھ کو ارتھ سسٹم سائنس میں ان کے قابل ذکر کاموں کے لئے ینگ ریسرچ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4223



(Release ID: 1642241) Visitor Counter : 111