وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ میں رافیل کی شمولیت
Posted On:
29 JUL 2020 7:48PM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ کے لئے پہلے 5 رافیل جنگی طیارے امبالہ کے ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ ان طیاروں نے 27 جولائی 2020 کی صبح فرانس کی ڈی سالٹ ایوی ایشن تنصیب میریگینس سے اڑان بھری تھی اور یہ متحدہ عرب امارات میں الظفرا ہوائی اڈے پر رکنے کے بعد آج سہ پہر ہندوستان پہنچ گئے۔
بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ان جنگی طیاروں کو فرانس سے اڑا کر بھارت لائے ہیں۔ ان طیاروں نے فرانس سے بھارت کے لئے تقریباً 8ہزار 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا ۔ پرواز کے پہلے مرحلے کے تحت 5 ہزار 800 کلو میٹر کا فاصلہ ساڑھے 7 گھنٹے میں پورا ہوا۔ فرانس کی فضائیہ ٹینکر نے پرواز کے دوران ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔ آئی اے ایف ٹینکر کے ذریعہ ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنےکے ساتھ پرواز کا دوسرا عمل 2700 کلو میٹر میں مکمل ہوا۔طیاروں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستانی فضائیہ نے فرانس کی حکومت اور وہاں صنعت کی طرف سے فراہم کئے گئے سرگرم تعاون کے لئے زبردست ستائش کی ہے۔
یہ طیارے 17 اسکارڈن گولڈن ایروز کا ایک حصہ ہوں گے۔ یہ اسکارڈن یکم اکتوبر 1951کو امبالہ کے ایئر فورس اسٹیشن میں قائم کیاگیا تھا۔ 17 اسکارڈن کو پہلے جیٹ فائٹر دی لیجینڈری ہیوی لینڈ ویمپائر سے لیس کیاگیا تھا۔اگست 1957 میں یہ اسکوارڈن ایسا پہلا اسکوارڈن بن گیا، جسے ایک ونگ فائٹر یعنی ہاکر ہنٹر میں تبدیل کیاگیا۔
رافیل طیاروں کو 17 اسکوارڈن میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کی تقریب اگست 2020 کے دوسرے ہاف میں منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب کی تفصیلات سے مناسب وقت پر مطلع کردیاجائے گا۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-4232
(Release ID: 1642235)
Visitor Counter : 275