بجلی کی وزارت

بجلی کے مرکزی وزیر نے 800 میگا واٹ کی صلاحیت والے 3 پون بجلی والے  پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا


ان پروجیکٹوں سے 6 لاکھ سے زیادہ گھروں میں روشنی ہوگی اور سالانہ دو ملین ٹن سے زیادہ تک کاربن ڈائی ایکسائزڈ کا اخراج کم ہوگا

Posted On: 29 JUL 2020 5:55PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راج کمار سنگھ نے آج ایک ورچوئل تقریب کے دوران سیمب کورپ کی جدید ایس ای سی آئی ایک ، دو اور تین پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔  اس موقع پر ایم این آر ای کے جوائٹ سکریٹری جناب بھانو پرتاپ یادو اور دیگر بہت سی شخصیتوں کے علاوہ سنگاپور کی سیمب کورپ انڈسٹریز کے سی ای او اور گروپ کے صدر وانگ کم ان اور سیمب کورپ انرجی انڈیا لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ویپل تولی بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010QAR.jpg

سیمب کورپ انرجی انڈیا لمیٹیڈ نے آج اپنے جدید ترین 800 میگا واٹ کے پون بجلی پروجیکٹوں کی تکمیل کا اعلان کیا، اس سے ایک ہزار 730 میگا واٹ تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت بڑھے گی۔ اس کے 300 میگا واٹ کے ایس ای سی آئی تین پون بجلی پروجیکٹ کے پوری طرح چالو ہوجانے کے ساتھ سیمب کورپ بجلی پیدا کرنے والا پہلا آزاد ادارہ بن جائے گا، جو اپنے پروجیکٹ پوری طرح شروع کرسکے گا۔جو سولر انرجی آف انڈیا کی طرف سے کئے گئے پہلے 3 پون بجلی پروجیکٹوں کی نیلامی میں دیے گئے ہیں۔ یہ اثاثے 6 لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی فراہم کریں گے اور سالانہ دو ملین ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی ایکسائز کے  اخراج کو کم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OME7.jpg

جناب سنگھ نے سیمب کورپ انرجی انڈیا لمیٹیڈ ایس ای آئی ایل اور سنگاپور حکومت کو ان کے کام کے لئے مبارکباد دی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے سیکٹر کے شعبے میں ان کے کام میں دکھائے جانے والے عزم پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کی ترسیل کے حصول کا تہیہ کئے ہوئے ہیں، جس کے لئے ہم اِس سیکٹر میں اپنے ساجھیداروں کے لئے شفافیت ، ایمانداری اور لیول پلینگ فیلڈ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2020 تک 175 گیگا واٹ کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے ہدف کے حصول کے لئے عہد بستہ ہیں اور 2030 تک 450 گیگا واٹ کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے وزیر اعظم کے وژن کے ہدف کے حصول کے تئیں بھی عہد بستہ ہیں۔

سنگاپور سے سیمب کورپ انڈسٹریز کے سی ای او اور گروپ کے صدر وانگ کم ان  نے کہا کہ ہندوستان سیمب کورپ کی توانائی کے کاروبار کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے۔  اہم ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور ہم اِس بات کے لئے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ شراکت داری کی۔ ہندوستان میں بجلی کی ضرورتیں پوری کی جاسکیں اور پائیدار توانائی کے حل فراہم کیا جاسکے۔

2011 میں ہندوستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے ایس ای آئی ایل نے ملک میں خود کو ایک بھروسے مند آزاد بجلی پیدا کرنے والے کے طور پر ثابت کیا ہے۔9 ریاستوں میں اپنی موجودگی کو ثابت کرتے ہوئے ایس ای آئی ایل نے ایک 730 میگا واٹ سمیت کل 4 ہزار 370 میگاوا ٹ کی بجلی کی صلاحیت فراہم کررہی ہے۔

 سیمب کورپ انرجی انڈیا لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ویپل تولی نے کہا کہ  یہ ہندوستان کی بجلی کے سیکٹر کی ایک مشترکہ حصولیابی ہے۔ ایس ای سی آئی ایک، دو اور تین پروجیکٹوں کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کو ایم این آر ای کے تعاون اور رہنمائی  کے علاوہ  بجلی کی وزارت کے ساتھ ساتھ کئی مرکزی ریاستی اور مقامی اتھارٹیز کے قریبی اشتراک سے ممکن بنایاگیا۔  اس 800 میگا واٹ کی صلاحیت کی فراہمی صنعت اورحکومت کے درمیان اشتراک کا ایک ثبوت ہے۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-4228



(Release ID: 1642233) Visitor Counter : 163