امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جنا ب امت شاہ نے رافیل جنگی طیاروں کی ہندستان میں لینڈنگ کو ’’گیم چینجز‘‘ بتایا
رافیل طیاروں کی لینڈنگ ہندستانی فضائیہ کے لئے ایک تاریخی دن اور ہندستان کے لئے باعث فخر لمحہ ہے
مرکزی وزیر نے کہا نئی نسل کے رافیل طیاروں کو ہندستانی فضائیہ میں شامل کرنا وزیراعظم جنا ب نریندرمودی جی کا ہندستان کو ایک طاقتور اور محفوظ بنانے کی عہد بستگی کا سچا ثبوت ہے
رافیل طیارے ہمارے فضائی بہادروں کو اپنے اعلی وقار اور بھرپور صلاحیت کے ساتھ ہمارے آسمانوں کی حفاظت کرنے میں مدد کریں گے
رفتار سے لے کر ہتھیاروں کی صلاحیت تک ،رافیل بہت آگے ہیں: جناب امت شاہ
Posted On:
29 JUL 2020 5:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 جولائی 2020/مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے رافیل جنگی طیاروں کی ہندستان میں لینڈنگ کو گیم چینجز بتایا ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ رافیل طیاروں کی لینڈنگ ہماری مضبوط ہندستانی فضائیہ کے لئے ایک تاریخی دن اور ہندستان کے لئے باعث فخر لمحہ ہے۔رافیل دنیا کے سب سے طاقتور طیارے ہیں اور یہ جہاز آسمان میں کسی بھی چیلنج کو ناکام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مجھے مکمل اعتماد ہے کہ رافیل طیارے ہمارے فضائی بہادروں کو اپنے اعلی وقار اور بھرپور صلاحیت کے ساتھ ہمارے آسمانوں کی حفاظت کرنے میں مدد کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی نسل کے رافیل طیاروں کو ہندستانی فضائیہ میں شامل کرنا وزیراعظم جنا ب نریندرمودی جی کا ہندستان کو ایک طاقتور اور محفوظ بنانے کی عہد بستگی کا سچا ثبوت ہے۔ مودی حکومت بھارت کی سلامتی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے پابند عہد ہے۔ میں وزیراعظم کا ہماری فضائیہ کو یہ نایاب مضبوطی فراہم کرانے کے لئے احسان مندی کا اظہار کرتا ہوں۔
جناب امت شاہ نے کہاکہ رفتار سے لے کر ہتھیاروں کی صلاحیت تک ،رافیل بہت آگے ہیں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ یہ عالمی پیمانے کےجنگی جہاز گیم چینجز ثابت ہوں گے۔ اس اہم دن پر وزیراعظم جناب نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، ہندستانی فضائیہ اور پورے ملک کو مبارک باد‘‘۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4216
(Release ID: 1642223)
Visitor Counter : 117