کابینہ
مرکزی وزیر کابینہ نے روایتی طریقہ علاج نظام اور ہومیوپیتھی کے میدان تعاون پر ہندستان اور زمبابوے کے درمیان مفاہمت نامے کومنظوری دی
Posted On:
29 JUL 2020 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 جولائی 2020/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے روایتی طریقہ علاج نظام اور ہومیوپیتھی کےمیدان میں تعاون پر بھارت اور زمبابوے کے درمیان دستخط کئے گئےمفاہمت نامے کو ماقبل منظوری دے دی ہے۔ مفاہمت نامے پر (ایم او یو) پر 30 نومبر 2018 کو دستخط کئے گئےتھے۔
تفصیلات:
اس مفاہمت نامے کو منظوری ملنے سے روایتی طریقہ علاج نظام اور ہومیوپیتھی کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائےگا اور اس سے روایتی طریقہ علاج کے میدان میں دونوں ملک آپسی طور پر مستفید ہوں گے۔
اس مفاہمت نامے کا اہم مقصد مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان روایتی علاج کےمیدان میں تعاون کو مضبوط کرنا، حوصلہ افزائی کرنا اور فروغ دینا ہے۔ ایم او یو میں تعاون کےدرج ذیل میدانوں کی شناخت کی گئی ہے۔
(اے) سمجھوتے کے دائرے میں تعلیم، پریکٹس اور دائیں اوربغیر دوا کے علاج کو بڑھاوا دینا
(بی) مفاہمت نامے کے تحت طے شدہ مقاصد کو حاصل کرنے میں مظاہرے اور حوالے کے لئے تمام ضروری دوا اشیا اور دستاویزات کی فراہمی۔
(سی) ڈاکٹروں ، ڈاکٹروں کےمعاونوں ، سائنسدانوں،تعلیمی پیشہ وروں اور طلبا کی تربیت کے لئےماہرین کاتبادلہ۔
(ڈی)ریسرچ ،تعلیم و تربیتی پروگراموں کے لئے خواہشمند سائنسدانوں، ڈاکٹروں ،ڈاکٹروں کے معاونوں اور طلبا کی رہائش کا انتظام۔
(ای) فارماکوپیاز اور فارمیولریز کو باہمی طورپر تسلیم کرنا۔
(ایف) ایسی علاج نظاموں کوباہمی طور پرتسلیم کیا جانا جو دونوں ممالک کو باہمی طور پر تسلیم ہیں۔
(جی) دونوں ممالک کی مرکز/ریاستوں سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سےملی تعلیمی قابلیت کو باہمی طور پرتسلیم کیا جانا۔
(ایچ) تسلیم شدہ اداروں میں تعلیم کے لئےوظیفے کا انتظام
(آئی) متعلقہ ممالک کےموجودہ قوانین کے تحت قابل ڈاکٹروں کےذریعہ روایتی بنیاد پرروایتی تیارویوں کو تسلیم کرنا۔
(جے) متعلقہ ممالک کے موجودہ قوانین کےتحت قابل ڈاکٹروں کےذریعہ باہمی بنیاد پر پریکٹس کرنے کی اجازت
(کے) دونوں ملکوں کےذریعہ بعد میں کسی بھی دیگر میدانوں میں اور / یا تعاون کی شکل پر باہمی رضا مندی۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4214
(Release ID: 1642218)
Visitor Counter : 240
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam