امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے اَن لاک 3 کے رہنما خطوط جاری کئے، گھیرا بندی والے زون کے باہر علاقوں میں مزید سرگرمیاں شروع


31 اگست 2020 تک گھیرا بندی والے زونس میں لاک ڈاؤن کا سختی سے نفاذ

Posted On: 29 JUL 2020 7:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے نئے رہنما خطوط:

مرکزی وزارتِ داخلہ (ایم ایچ اے) نے گھیرا بندی والے زون کے باہر علاقوں میں مزید سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے آج نئے رہنما خطوط جاری کئے۔  اَن لاک 3 میں جو یکم اگست 2020 سے نافذ ہوگاسرگرمیوں کو مرحلے وار دوبارہ شروع کرنے کے عمل کو مزید توسیع مل گئی ہے۔ یہ رہنما خطوط جو آج جاری کئے گئے، ریاستو ںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تفصیلات پر مبنی ہے اور متعلقہ مرکزی وزارتوں  اور محکموں کے ساتھ زبردست مشورہ کیا گیا ہے۔

نئے رہنما خطوط کی کچھ اہم خصوصیتیں:

  • رات کے دوران (رات کا کرفیو)افراد کی نقل وحرکت پر بندشیں ہٹادی گئیں۔
  • 5اگست 2020 سے یوگا انسٹی ٹیوٹ اور جمنائجیم کو کھولے جانے کی اجازت ہوگی۔اس سلسلے میں صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے اسٹینڈرڈآپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) جاری کی جائے گی، جس کا مقصد کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے اور دو گز کی دوری کو یقینی بنانا ہے۔
  • یوم آزادی کی تقریبات کی دو گز کی دوری کے ساتھ اجازت دی جائے گی اور ماسک پہننے جیسے صحت کے دیگر پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے 21 جولائی 2020 کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس پر عمل کیا جائے گا۔
  • ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کافی زبردست طور پر مشورہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ اسکول، کالج اور کوچنگ ادارے 31 اگست 2020 تک بند رہیں گے۔
  • وندے بھارت مشن کے تحت مسافروں کو بین الاقوامی ہوائی سفر کی ایک محدود طریقے سے اجازت دی گئی ہے۔
  • حسب ذیل کو چھوڑ کر تمام سرگرمیوں کی اجازت ان علاقوں میں دی جائے گی، جو گھیرا بندی والے زون سے باہر ہوں گے۔

iمیٹرو ریل

iiسنیما ہال، سوئمنگ پل،تفریح پارک، تھیٹرس، شراب خانہ، آڈیٹوریم، اسمبلی ہال اور اسی طرح کے دیگر مقامات

iiiسوشل سیاسی کھیل کود، تفریح، تعلیمی، ثقافتی، مذہبی تقریبات  اور دیگر بڑے اجتماعات

ان سبھی مقامات کو کھولے جانے کے لئے تاریخوں کا فیصلہ الگ الگ کیا جائے گا اور یہ صورتحال کے جائزے پر مبنی ہوگا۔

  • 31 اگست 2020 تک گھیرا بندی والے زونس میں لاگ ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا جاتا رہے گا۔ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی طرف سے گھیرا بندی والے زون کی بہت احتیاط سے نشاندہی کی جائے گی۔ مرکزی وزارت داخلہ ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط کو دھیان میں رکھے جانے کے بعد ہی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی طرف سے ان گھیرا بندی والے زون کی نشاندہی کی جائے گی۔گھیرا بندی والے زون کے اندر سخت پیری میٹر کنٹرول برقرار رکھا جائے گا اور صرف لازمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
  • یہ گھیرا بندی والے زونس متعلقہ ضلع کلکٹرس اور ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ویب سائٹ پر نوٹیفائی کئے جائیں گے اور معلومات ایم او ایچ ایف ڈبلیو سے بھی شیئر کی جائیں گی۔
  • گھیرا بندی والے زون میں سرگرمیوں کی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اتھارٹی کی جانب سے سختی سے نگرانی کی جائے گی اور ان زونس میں گھیرا بندی سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں رہنما خطوط کو سختی سے لاگو کیا جائے گا۔
  • ایم او ایچ ایف ڈبلیو گھیرا بندی والے زونس کے مناسب تعین کی حد کی نگرانی کرے گی اور گھیرا بندی سے متعلق اقدامات کو لاگو کرے گی۔

ریاستیں گھیرا بندی والے زونس کے باہر علاقوں کی سرگرمیوں کے بارے میں فیصلہ کریں گی:

ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے صورتحال کا جائزہ لینے پر ہی گھیرا بندی والے زونس کے باہر کچھ سرگرمیوں پر روک لگاسکتی ہیں یا ضرورت پڑنے پر اس طرح کی بندشیں نافذ کرسکتی ہیں۔ البتہ افراد اور سامان کی بین ریاست اور ایک ہی ریاست کے اندر نقل وحمل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس طرح کی نقل وحمل کے لئے الگ سے اجازت، منظوری، ای پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کووڈ-19 کے علاج کے لئے قومی ہدایات:

کووڈ-19 کے علاج کے لئے قومی ہدایات ملک بھر میں اپنائی جاتی رہیں گی، لیکن دو گز کی دوری کو یقینی بنایا جانا لازمی ہوگا۔دکانداروں کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ وہ گراہکوں کے درمیان مناسب سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔ایم ایچ اے قومی ہدایات کے مؤثر نفاذ کی نگرانی کرے گی۔

مخصوص اور بزرگ افراد کا تحفظ:

65 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد ، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں، صرف اپنی خاص ضرورتوں پورا کرنے کے لئے ہی باہر نکلیں اور صحت کے مقصد کی نیت سے ہی باہر آئیں۔

آروگیہ سیتو کا استعمال:

آروگیہ سیتو موبائل ایپلیکیشن کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی۔

Click here to see MHA Order & Guidelines

...............................................................

 

    م ن، ح ا، ع ر

U-4231



(Release ID: 1642188) Visitor Counter : 238