عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو نئی دہلی میں بھارتیہ یوگ سنستھان کی طرف سے وزیراعظم ، دیکھ بھال سے متعلق فنڈ  کے لئے ایک ڈیمانڈ ڈرافٹ اور ایک چیک پیش کیا گیا

Posted On: 28 JUL 2020 7:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍جولائی،    کووڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں یوگ میں لوگوں کی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اس امر پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ  یوگ کو  وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے یو این او میں یوگ کا بین الاقوامی دن قرار دیئے جانے کے بعد سے  ملک گیر  مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MQ3A.jpg

بھارتیہ یوگ سنستھان کی طرف سے ایک ڈیمانڈ ڈرافٹ اور ایک چیک  کا عطیہ قبول کرتے ہوئے، جو  وزیراعظم کے دیکھ بھال سے متعلق فنڈ کے لئے دیا گیا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  وزیراعظم مودی کے الفاظ کو دہراہا  کہ ہالی ووڈ سے ہری دوار تک لوگوں نے  کورونا صحت بحران کے دوران یوگ کو  سنجیدگی سے لیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارتیہ یوگ سنستھان سے طویل عرصے سے اپنی وابستگی  کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سنستھان کے  رضاکاروں نے  اسی وقت سے  یوگ سکھانے   اور اس کی ترویج کرنے کے لئے کافی محنت کی ہے۔ جب نہ تو ٹی وی تھا اور نہ کوئی الیکٹرانک میڈیا۔

 البتہ آج یوگ لوگوں کی زندگیوں سے جڑتا جار ہا ہے اور صحت کے بارے میں بیداری  میں  بھی پچھلے 12 ہفتوں  کے دوران  اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

خاص طور پر لاک ڈاؤن مدت کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے یوگ کو اپنا یا ہے۔ انہوں نے یوگ کو  نہ صرف اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لئے اپنا یا ہے بلکہ  انہوں نے اپنی  تنہائی ، بے چینی  یا ممکنہ  اداسی کو دور کرنے کے لئے بھی  اسے اپنا یا ہے۔

 کورونا وبا  پھیلنے سے پہلے بھی پوری دنیا میں لوگوں نے  یوگ کے  فوائد کو  محسوس کیا تھا ، جن میں ذیابیطس جیسی  غیر متعدی بیماری بھی شامل ہے جس میں یوگ  اور اس کے فوائد کو  مغربی ملکوں کے ڈاکٹروں نے تسلیم کیا تھا کہ یہ  ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔

لاک ڈاؤن مدت کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بہت سے آن لائن  یوگ  پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اور لاک ڈاؤن کے دوران  لوگوں کو  یوگ جیسے نئے  متبادل کو شروع کرنے  کے لئے  جذبہ  پیدا کیا۔ امید ہے کہ یہ لوگ اپنی باقی زندگیوں میں بھی یوگ کا استعمال جاری رکھیں گے۔ بھارتیہ یوگ  سنستھان  کے وفد   کی قیادت  اُس کے  جنرل سکریٹری  دیس راج ، قومی ایگزیکٹو رکن شرد چندر اگروال، دہلی صدر للت کمار گپتا اور دیگر شخصیتوں نے کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-   اس- ق ر)

U-4208



(Release ID: 1641998) Visitor Counter : 146