امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

رام ولاس پاسوان نے بی آئی ایس موبائل ایپ ’بی آئی ایس-کیئر‘ اور ای-بی آئی ایس کے معیار، تصدیق کے جائزے اور تربیت پورٹل کا آغاز کیا


صارفین کے تحفظ کے قانون( ای-کامرس )ضابطے 2020 سمیت صارفین کے تحفظ کے قانون 2019 کی سبھی شقیں 24 جولائی 2020 سے نافذ ہوگئی ہیں: پاسوان

Posted On: 27 JUL 2020 6:30PM by PIB Delhi

صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج صارفین کے لئے انڈین اسٹینڈرڈ آف بیورو کا موبائل ایپ بی آئی ایس کیئر اورwww.manakonline.in   پر ای بی آئی ایس کے تین پورٹلوں، اسٹینڈرلائزیشن کنفرمیٹی اسسمینٹ اور ٹریننگ پورٹلس کا آغاز کیا۔ موبائل ایپ بی آئی ایس –کیئر کو کسی بھی انڈورائیڈ فون پر آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ ہندی اور انگریزی میں کام کررہا ہے اور اسے گوگل ایپ اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ صارفین اس ایپ کا استعمال کرکے آئی ایس آئی مارک اور آل مارک پروڈکٹ کی صداقت کی جانچ کرسکتے ہیں اور اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ وزیر موصوف نےکہا کہ حکومت نے صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

جناب پاسوان نےکہا کہ بی آئی ایس کی کام کرنے کا ایک اور اہم پہلو معیارات کے نفاذ کو لاگو کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ اور نگرانی ہیں۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ ای  بی آئی ایس جو اس کے سبھی کاموں فیکٹری اور بازار نگرانی کے علاوہ موبائل پر مبنی اور کے آئی صلاحیت نگرانی ریسرچ کے فروغ کے لئے باہر کی ایجنسیوں کی خدمات کو ایم لسٹ کرنے والا ایک مربوط پورٹل ہے، کے نفاذ کے ذریعہ تبدیلی کی اپنی صلاحیت کو بہتر کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانا اہم ہےکہ صارفین اسٹینڈرڈ اور کوالٹی پروڈکٹ سے باخبر ہیں اور گھٹیا پروڈکٹ کی سپلائی کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کا ایک حصہ بن گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے مختصر طور پر بتایا کہ بی آئی ایس کنزیومر انگیزمنٹ پر ایک پورٹل تیار کررہا ہے، جو کنزیومر گروپوں کے آن لائن رجسٹریشن کو آسان بنائے گا، تجاویز کو قبول کرے گا اور شکایتوں کے بندوبست کے علاوہ منظوری بھی دے گا۔

جناب رام ولاس پاسوان نے ایک ملک ایک اسٹینڈرڈ کے نفاذ کے منصوبے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس نے ملک میں دیگر معیاری ترقی تنظیموں کو تسلیم کرنے کے لئے ایک اسکیم تشکیل دی ہے، جس کا مقصد اسٹینڈرڈ معیاری تشکیل کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ یہ  اسکیم زیر غور ہے اور جلد ہی شروع کی جائے گی۔  انہوں نےکہا کہ بی آئی ایس نے 368 پروڈکٹ کے لئے مختلف وزارتوں اور محکموں کے کیو سی او کے معاملے میں مدد دینےکے لئے ان کے ساتھ سرگرمی سے اشتراک کیا ہے اور 239 پروڈکٹ کے لئے کیو سی او کی تشکیل پر کام جاری ہے۔

جناب پاسوان نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ابھیان کے مقاصد کے حصول کے لئے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے بی آئی ایس نے اپنی برآمدات کو فروغ دینےکے لئے اہم شعبوں میں معیارات تشکیل دینےکی اپنی کوششوں کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کے معاملات کے محکمہ نے اسٹینڈرڈ نیشنل ایکشن پلان کو منظوری دے دی ہے اور معیارات کے فروغ کے لئے معیشت کے اہم سیکٹروں کی نشاندہی کی ہے۔

جناب پاسوان نے ایم ایس ایم ای کی مدد کرنے کی ضرورت کو بھی دہرایا اور کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ایم ایس ایم ای کو دی گئی چھوٹ کا ذکر کیا۔

موجودہ کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران بی آئی ایس نے کور آل وینٹی لیٹرس کے لئے کووڈ معیارات کو بھی تیار کیا ہے اور این 95 ماسک، سرجیکل ماسک اور آئی پروٹیکٹرس کے لئے لائسنس دینے کے ضابطے جاری کئے ہیں۔  اس کے نتیجے میں آئی ایس آئی مارک والے پی پی ای آئٹمس کے پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے۔  ملک میں آئی ایس آئی مارک والے این 95 ماسک کے لئے روزانہ کی پیداوار کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ چار لاکھ سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔

جناب پاسوان نے بی آئی ایس لیب کی توسیع اور جدید کاری پر بھی بات کی اور کہاکہ پینے کے پانی اور سونے زیورات کی پرکھ  کے لئے ٹسٹنگ کی سہولیات نہ  صرف 8 بی آ ئی ایس لیب میں قائم کی جارہی ہیں بلکہ حیدر آباد، احمد آباد، جموں، بھوپال، رائے پور اور لکھنؤ جیسے بہت سے برانچ دفاتر میں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

نوئیڈا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹینڈرلائزیشن کے ذریعہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ مختلف شراکت داروں کو تربیت دے رہا ہے، کیونکہ معیارات کے نفاذ اور فروغ میں تربیت ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ جناب پاسوان نے معیارات کو ملک میں پیشہ وارانہ تعلیم کے نصاب  میں مربوط کرنے کے اقدام کا خاص طور پر ذکر کیا۔

 

......................

م ن، ح ا، ع ر

28-07-2020

U-4190



(Release ID: 1641976) Visitor Counter : 179