سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

‘مقبول عام سائنسی تحریر’ کے موضوع پر منعقدہ ویبینار میں ہندوستان سمیت کئی ملکوں کے اسکالر شریک ہوئے

Posted On: 25 JUL 2020 4:08PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونیکیشن(این سی ایس  ٹی سی)  اور سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ایک خود مختار ادارے وگیان پرسار نے اس ہفتے ‘مقبول عام سائنسی تحریر’ پر دو ویبینار منعقد کیے، اس کا مقصد سائنسی تحریر کے لئے اسکالروں میں صلاحیت پیداکرنا ہے، انہیں  آگمنٹنگ رائٹنگ اسکل فار آرٹیکولیٹنگ ریسرچ (اے ڈبلیو ایس اے آر) پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا۔

ملک بھر کے28 ریاستوں نیز مرکزکے زیر انتظام علاقوں اور 12 دیگر ممالک امریکہ، جرمنی ، برطانیہ،اسرائیل وغیرہ کے ریسرچ اسکالروں کے سامنے مواصلات کی اہمیت، تحقیق سے مقبول عام مضامین تحریر کرنے اور مقبول عام سائنسی تحریر کے ٹپس اور تکنیکوں کو پیش کیا گیا۔

این سی ایس ٹی سی (ڈی ایس ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر منوج پٹیریا نیز وگیان پرسار کے سائنٹسٹ ایف ڈاکٹر بی کے تیاگی نے حاضرین سے خطاب کیا اور مواصلاتی سائنس پر ٹپس ساجھا کیا۔ ہندوستان اور بیرون ملک کے 1282 رجسٹرڈ شرکاء کے ساتھ ویبینار کو زبردست حمایت کی۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آسوتوش شرما نے کہا ‘کسی کی تحقیق پر مبنی ایک مقبول عام سائنسی تحریر ہماری سمجھ کو بہتر بناتی ہے کہ میری معلومات سے متعلق سوالوں اور سماج کی ضرورتوں سے کیسے متعلق ہے۔ میں نے پایا ہے کہ اگر میں اپنی تحقیق کو مختلف عمر اور مختلف تعلیمی پس منظر کے لوگوں کو اس طریقے سے سمجھا سکتا ہوں جو ان کی سمجھ کو بڑھاتا ہے۔ نیز اس کے بدلے میں  مجھے تعریف ملتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ میں نے مسئلے کے کئی پہلوؤں کو بہتر  طریقے سے سمجھا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031Y8M.jpg

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4152


(Release ID: 1641322) Visitor Counter : 130