صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
تمباکومصنوعات کے پیکٹوں کے بارے میں نئی خصوصی صحت وارننگ
Posted On:
23 JUL 2020 8:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24جولائی : حکومت ہند کی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت نے تمباکومصنوعات کے تمام پیکٹوں سے متعلق خصوصی نئی صحت وارننگ جاری کی ہے ۔ یہ وارننگ مورخہ 21جولائی ،2020بمطابق جی ایس آر458(ای ) سگریٹ تمباکومصنوعات کی پیکیجنگ اور لیبلنگ سے متعلق ضابطہ 2008میں ایک ترمیم ‘‘سگریٹ اوردیگر تمباکومصنوعات ( پیکیجنگ اور لیبلنگ ) تیسری ترمیم ضابطہ 2020’’کے ذریعہ دی ہے ۔
ان ترمیم شدہ ضابطوں کا اطلاق یکم دسمبر ،2020سے ہوگا۔
نئی خصوصی صحت وارننگ اس طرح ہے :
(الف)تصویرنمبر 1 :کو یکم دسمبر 2020سے لاگوہونے کے 12مہینے کی مدت کے لئے جواز حاصل رہے گا۔
(ب) تصویر نمبر2:یہ تصویر خصوصی صحت وارننگ کی تصویرنمبر1کے لاگوہونے کی تاریخ سے 12مہینے کی مدت ختم ہونے کے بعد ، لاگوکی جائے گی ۔
مذکورہ نوٹیفیکیشن اوراس کی سافٹ یاقابل اشاعت کاپی 19زبانوں میں دستیاب ہے ۔ یہ کاپی ان ویب سائٹس پردستیاب ہے :
www.mohfw.gov.in and www.ntcp.nhp.gov.in
مندرجہ بالاکے تناظرمیں ، یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ :
*وہ بھی تمباکو مصنوعات جنھیں یکم دسمبر ، 2020کے بعد تیارکیاگیاہے درآمدکیاگیاہے یا ان کی پیکیجنگ کی گئی ہے ان پرتصویر نمبر 1کی نمائش کی جائےگی اورجنھیں یکم دسمبر 2021کے بعدتیارکیاگیاہے ،درآمدکیاگیاہے ، یا ان کی پیکیجنگ کی گئی ہے ، ان پرتصویر نمبر 2کی نمائش کی جائیگی ۔
*کوئی بھی شخص جو سگریٹ یا کسی طرح کی تمباکومصنوعات کی تیاری ، پیداوار، سپلائی ، درآمدیا تقسیم میں براہ راست یا بالواسطہ طورپرشامل ہو ،اسے اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ سبھی تمباکومصنوعات کے پیکیجیز پر خصوصی صحت وارننگ ، عین اسی طرح چھاپی جائیگی جس طرح بیان کی گئی ہے ۔
مندرجہ بالا کی خلاف ورزی ایک قابل سزاجرم ہے ، س کے تحت سزائے قید یا جرمانہ بھی ہوسکتاہے ، جیساکہ سگریٹ اوردیگر تمباکو مصنوعات سے (اختیارکی ممانعت اور تجارت اورکامرس ، پیداوار، سپلائی اورتقسیم کا ضابطہ ) تعلق قانون 2003۔
موجودہ خصوصی صحت وارننگ ( تصویر نمبر 2) 30نومبر 2020تک جاری رہے گی ۔
***************
( م ن ۔ا س ۔ ع آ)
U-4113
(Release ID: 1640852)
Visitor Counter : 219