امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ نے کوئلے کی وزارت کی شجر کاری مہم 2020 کا آغاز کیا


جناب امت شاہ نے کوئلے،کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی کی موجودگی میں 6 ایکو پارکوں / سیاحتی مقامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا

آب و ہوا کی تبدیلی نے دنیا کو بہت متاثر کیا ہے اور ہریالی ہی اس بحران کا واحد حل ہے: جناب امت شاہ

بھارت آتم نربھر بھارت کے وزیراعظم کے خواب کو حقیقت کا جامہ پہنانے کے مقصد سے کوئلے کی زیرو درآمدات کی جانب بڑھ رہا ہے: مرکزی وزیر داخلہ

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج شروع کی گئی شجر کاری کی مہم اس لئے بھی اہم ہے کہ آج لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک اور چندر شیکھر آزاد کا یوم پیدائش بھی ہے۔ انہوں نے کوئلے کی وزارت سے کہا کہ وہ لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کی یاد میں ایکو پارکوں اور سیاحتی مقامات کے نام رکھیں

‘‘میں 10 ریاستوں کے 38 اضلاع میں پھیلے 130 سے زیادہ مقامات پر 6 لاکھ پیڑ لگانے کے لئے کوئلے کی وزارت کو مبارکباد دیتا ہوں ’’: مرکزی وزیر داخلہ

Posted On: 23 JUL 2020 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جولائی 2020،          مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے   آج یہاں کوئلے، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر  جناب پرلہاد جوشی  کی موجودگی میں  کوئلے کی وزارت کی شجر کاری مہم  ‘‘ورکشا روپن ابھیان’’ کا آغا ز کیا۔ اپنی رہائش گاہ پر  آغاز کی تقریب کے دورا ن مرکزی وزیر داخلہ نے   6 ایکو پارکوں  / سیاحی مقامات  کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد  بھی رکھا۔ شجر کاری کی مہم  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  10 کوئلے /لگنائٹ والی  ریاستوں کے 38 اضلاع میں پھیلے  130 سے زیادہ مقامات پر  چلائی گئی۔ جناب امت شاہ نے کہ ‘‘میں 10 ریاستوں کے 38 اضلاع میں پھیلے  130 سے زیادہ مقامات پر  6 لاکھ پیڑ لگانے کے لئے کوئلے کی وزارت کو مبارکباد دیتا ہوں ’’۔   

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O5XE.jpg

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  آب و ہوا کی تبدیلی نے دنیا پر اثر ڈالا ہے اور  اس بحران کا  صرف ہریالی ہی  واحد حل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ  کسی کو قدرت کا استحصال نہیں کرنا چاہیے بلکہ  اس کی جگہ قدرت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

جناب امت شاہ نے کہا ‘‘بھارتی وراثت  کا مول منتر یہ ہے کہ  ہمیں اپنے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے لیکن  ان کا استحصال نہیں کرنا چاہیے۔ ہم نے  اپنی خود کی بربادی کے لئے  اس اصول کو نظر انداز کیا ہے، جس سے  اوزون پرت کو نقصان پہنچا ہے  اور اوزون میں چھید ہورگئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہمیں گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے اور اس کا ذکر  رشیوں پر پرانوں میں کیا ہے کہ  درخت  انسانیت کے دوست ہیں اور  صرف ہریالی ہی ہمیں  اس بحران سے نکال سکتی ہے۔ درخت ہمیں  زندگی کو بچانے والی آکسیجن دیتے ہیں،  کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور  اوزون کی پرت کا بھی تحفظ کرتے ہیں’’۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q6IL.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  ‘‘ درختوں کی بہت سے نسلیں ہیں جو  نوع انسانی  کی 100 سے 150 سال تک خدمت کرسکتی ہیں۔  درختوں میں پیپل ایسا ہے جو 100 فیصد آکسیجن دیتا ہے۔ اسی لیے  شری کرشن نے  گیتا  میں کہا ہے کہ  درختوں میں وہ پیپل کا درخت ہیں۔ اس میں انہوں نے  پیپل کے درخت سے اپنا موازنہ کرکے  پیپل کے درخت کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے’’۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہمارے گرنتھوں میں لکھا ہے :

दशकूपसमावापी, दशवापीसमोह्रदः।

दशह्रदसमोपुत्रो, दशपुत्रसमोद्रुमः।।

(یعنی ایک تالاب 10 کنوؤں کے برابر ہوتا ہے۔ ایل جھیل 10 تالابوں کے برابر ہوتی ہے؛ ایک بیٹا   10 جھیلوں کے برابر ہوتا ہے اور ایک درخت زمین کے تحفظ میں  10 بیٹوں سے زیادہ تعاون کرتا ہے)

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کائلے کا شعبہ  نہ صرف کوئلے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے، بلکہ   ماحولیات کے استحکام  کے بارے میں بھی اتنا ہی حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  حکومت کوئلے کے مختلف خطوں  میں  ماحول کی بازیافت اور  جنگلات  کو فروغ دے رہی ہے۔جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے  کانکنی کے علاقوں کی ترقی کے لئے  39000 کروڑ کی رقم کے ساتھ  ڈسٹرکٹ منرل فنڈ  قائم کیا ہے اور 35 ہزار چھوٹے پروجیکٹ مکمل کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئلہ کا شعبہ  بھارتی معیشت کا ایک اہم ستون ہے اور آنے والے وقت میں بھی اس کی اہمیت برقرار رہے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا  کہ  وزیراعظم کی قیادت میں ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ اور آتم نربھر بھارت کے لئے کوئلے کی وزارت کے ذریعہ متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ بھارت  کوئلے کی درآمدات  کو کم کرکے زیرو کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکومت نے  24۔2023 تک کوئلے کی  ایک بلین ٹن  (سالانہ) پیداوار کا شاندار نشانہ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ  ’’کوئلے کے پی ایس یو اور  کیپٹو مائنر نے بھی  کوئلے کی پیداوار میں اضافے کے لئے  اقدامات شروع کئے ہیں جبکہ  2020 سے 2024 تک کی مدت کے دوران  بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی اسکیم کے تحت  ایک لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے کی  سرمایہ کاری کی جارہی ہے، جس کے لئے  534 پروجیکٹ شناخت کئے گئے ہیں’’۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A68H.jpg

جناب امت شاہ نے  کہا کہ  آج شروع کی گئی  شجر کاری کی مہم  اس لئے مزید اہم ہوجاتی ہے  کہ یہ لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک  اور چندر شیکھر آزاد کا  یوم پیدائش  بھی ہے جنہوں نے  قوم کی خدمت میں اپنی زندگی لگادی تھی۔

انہوں نے کہا ‘‘لوک مانیہ تلک نے  آزادی کے لئے  جو منتر دیا  کہ ‘آزادی میرا پیدائشی حق ہے’ اس سے آج کے نوجوان بھی تحریک حاصل کرتے ہیں۔ بھارت کے  احتیا نو کے پیچھے انہیں کا جذبہ کار فرما ہے۔ آزاد بھارت کے بیٹے تھے جنہوں نے  کبھی سر نہیں جھکایا اور  ان کی قربانی نے بھارت کی آزادی کے لئے بہت سے نوجوانوں کو تحریک دی’’۔جناب امت شاہ نے  کوئلے کی وزارت سے کہا کہ وہ  لوک مانیہ تلک اور  چندر شیکھر آزاد کی یاد میں  ایکو پارکوں اور سیاحتی مقامات کے نام رکھیں۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GBPB.jpg

کوئلے کی وزارت نے 10 ریاستوں کے 38 اضلاع میں پھیلے  130 سے زیادہ مقامات پر شجر کاری مہم کا  اہتمام کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4104

                          

 



(Release ID: 1640747) Visitor Counter : 144