ریلوے کی وزارت

آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب ارون کمار کو یو آئی سی (یونین انٹرنیشنل دیس شیمنس / انٹرنیشنل یونین آف ریلویز)، سکیورٹی پلیٹ فارم کا نائب صدر نامزد کیا گیا

Posted On: 22 JUL 2020 7:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22/جولائی 2020 ۔ یو آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب فرینکوئس ڈیونے ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو کومطلع کیاہے کہ 96ویں یو آئی سی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق، جولائی 2020 سے لے کر جولائی 2022 تک کے لئے سکیورٹی پلیٹ فارم کے نائب صدر کی حیثیت سے جناب ارون کمار کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جولائی 2022 سے لے کر 2024 تک سکیورٹی پلیٹ فارم کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

یو آئی سی (یونین انٹرنیشنل دیس شیمنس) ایک فرانسیسی لفظ ہے جس کا مطلب انگریزی میں انٹرنیشنل یونین آف ریلویز ہے۔ اس کا صدر دفتر پیرس میں ہے۔

یو آئی سی سکیورٹی پلیٹ فارم کو افراد، اثاثہ جات اور اداروں کی سکیورٹی سے متعلق معاملات میں ریلوے کی جانب سے تجزیہ کرنے اور پالیسی جاتی نقطہ نظر ڈیولپ کرنے اور تعمیر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ یہ سکیورٹی پلیٹ فارم، یو آئی سی اراکین کی سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان اطلاعات و افکار  کے لین دین کو فروغ دیتا ہے اور اراکین یا باہری سرگرمیوں کی ضرورت کے مطابق ریلوے سکیورٹی کے شعبے میں مشترکہ مفادات والے پروجیکٹوں اور سرگرمیوں کی تجویز پیش کرتا ہے۔ یو آئی سی سکیورٹی پلیٹ فارم کے ذریعے موجودہ وبا کے دوران کووڈ-19 کے لئے تشکیل شدہ ٹاسک فورس، خیالات کے تبادلے، احتیاط کی تدابیر کو اپنانے ، بازیابی کی کوششوں اور تجربات کو مشترک کرنے کی سمت میں انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔

آر پی ایف، انڈین ریلویز کی جانب سے، ہمیں ہی یو آئی سی سکیورٹی پلیٹ فارم کا ایک سرگرم رکن رہا ہے اور طویل عرصے سے صلاح و مشورہ، غور و فکر اور خیالات کے تبادلے نیز بہترین طور طریقوں کے ضمن میں تعاون دیتا رہا ہے۔ اس میں 2006 اور 2015 میں نئی دہلی میں یو آئی سی سکیورٹی کانفرنسیز کا انعقاد بھی کیا ہے۔ آر پی ایف اپنے آپ کو ورکنگ گروپوں، فورموں اور میٹنگوں میں شامل کرتا رہا ہے اور یو آئی سی سکیورٹی پلیٹ فارم کے کام کاج میں اس کے تعاون کو پیش نظر رکھتے ہوئے یو آئی سی کی قیادت کے ذریعے طویل عرصے سے اس کی ستائش کی جاتی رہی ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4085

22.07.2020



(Release ID: 1640535) Visitor Counter : 127