اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے ، ایسے میں ، جب کہ بھارت میں اَن لاک شروع ہوگیا ہے ، زندگی اور روزگار میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا ہے

Posted On: 21 JUL 2020 6:45PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،21 جولائی  / اسٹیل ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج  اسٹیل کی وزارت کے ذریعے منعقدہ  "کووڈ – 19 کے دور میں کام کرنا " کے موضوع پر ایک ویبینار سے خطاب  کیا ۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ایسے میں ، جب کہ ملک میں اَن لاک شروع ہو گیا ہے اور  کام پر واپس آنے لگے ہیں ، ہمیں اِس بات کو سمجھنا چاہیئے کہ وائرس  ابھی  پوری طرح موجود ہے اور  تمام  احتیاط  برتنا اور زندگی اور روز گار میں  توازن قائم رکھنا بہت اہم ہے ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں ہم نے  کووڈ – 19 وباء کے خلاف لڑائی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے  کچھ پروٹوکول اور  عمل  طے کئے ہیں اور  ماہرین کے ذریعے  کی گئی تمام سفارشات پر  عمل درآمد کرنے ، سماجی طور پر ایک دوسرے سے  فاصلہ بر قرار رکھنے ، ماسک لگانے  اور ہاتھ دھونے   جیسے احتیاطی اقدامات  پر عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔

          اسٹیل کے وزیر مملکت  جناب  فگن سنگھ کولستے نے اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بھارت میں  عالمی وباء کے خلاف  لڑائی میں اسٹیل کی مرکزی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں  کے رول  ، صحت یابی کی اعلیٰ شرح  ، حکومت کے ذریعے اعلان کردہ  اقتصادی پیکیج  اور زیادہ صحت مند  طرزِ زندگی اپنانے کی ضرورت کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ   دیہی علاقوں اور  قبائلی پٹی   کے لوگ  شہری آبادی کے مقابلے   اس وباء سے نسبتاً  کم متاثر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ زیادہ تر  اُن کے طرز زندگی  ، کھانے پینے کی عادتیں  اور فطرت کے قریب  زندگی گزارنا ہے ۔

          دلّی کے ایمس کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے   کام   پھر شروع کرنے    کے ساتھ  انفیکشن کے  خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات  ، ماسک لگانے کو نیا معمول بنانے ، ایک دوسرے سے فاصلہ بر قرار رکھنے کو یقینی بنانے   ، ہاتھ دھونے  ، اپنی نگرانی خود کرنے  اور  کام کے مقام  پر رابطوں   کو کم سے کم  کرنے کے بارے میں بات کی ۔

           آیوش  کی وزارت  میں ایم ڈی این آئی وائی  کے ڈائریکٹر   ڈاکٹر  ایشور  وی بساوا ردّی  نے  قوت مدافعت بڑھانے  اور صحت مند رہنے  میں مددگار  یوگا کے بنیادی  آسنوں کے بارے میں  وضاحت کی ۔

          ویبینار میں اسٹیل کی وزارت اور  اُس کے تحت آنے والے مرکزی سرکاری سیکٹر کے  یونٹوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  4058

 



(Release ID: 1640285) Visitor Counter : 156