وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر طلبا کو ان کی ذہنی صحت اور خوشحالی کے لیے نفسیاتی اور سماجی حمایت دینے کے لیے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت ایک قدم منودرپن کی شروعات کریں گے

Posted On: 20 JUL 2020 8:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جولائی ، 2020  /  انسانی وسائیل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک 21 جولائی 2020 کو دن کے 11 بجے  انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے قدم منودرپن کا  ورچول طریقے سے آغاز  کریں گے۔  انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔ اعلی تعلیم کے محکمے کے سکریٹری  جناب امت کھڑے  ، اسکولی تعلیم اور خواندگی کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال  اور وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔

جناب  پوکھریال نے ایک ویڈیو ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ کووڈ وبا کے دوران  انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے یہ ضرورت محسوس کی ہے کہ تعلیمی میدان میں اور طلبا کی ذہنی صحت کے بارے میں تعلیم کو جاری رکھنے پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت نے لہذا منودرپن نام کے ایک قدم کی شروعات کی ہے جس میں کووڈ وبا پھیلنے اور اس کے بعد کے حالات میں  طلبا کو ان کی ذہنی  صحت کے لیے نفسیاتی و سماجی حمایت فراہم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر  سرگرمیاں شامل ہے۔

وزارت نے بتایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  12.5.2020 کو آتم نربھربھارت ابھیان کی شروعات کی تھی  جو کووڈ – 19 کے پھیلنے کے بعد کی صورتحال میں بھارت کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ایک ترغیبی پیکیج ہے۔  منودرپن قدم کو آتم نربھر بھارت ابھیان میں انسانی سرمایے کو مستحکم کرنے اور  پیداواریت میں اضافہ کرنے  اور تعلیم کے شعبے کے لیے اقدامات کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

جناب پوکھریال نے ملک بھر کے سبھی طلبا ، ٹیچروں اور والدین سے  اپیل کی ہے کہ وہ ایک صحت مند طرز زندگی قائم رکھنے اور ذہنی دباؤ سے پاک زندگی گزارنے کے اس قدم میں شامل ہیں۔

اسے دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں: http://webcast.gov.in/mhrd

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔07۔20

U – 4045


(Release ID: 1640112) Visitor Counter : 247