بھاری صنعتوں کی وزارت

انٹرنیشنل سینٹر آف آٹو موٹیو ٹکنالوجی (آئی سی اےٹی) سے  آٹو موٹیو ٹکنالوجی ای پورٹل


ہندوستانی ٹو موبائل صنعت  کے لئے ایک  ہی مقام پر فراہم کرائے جانے والے سولیوشن کے طور پر یہ پورٹل ‘آتم نربھر’ بھارت کے وژن کی جانب بڑھایا گیا ایک قدم ہے

Posted On: 17 JUL 2020 6:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 جولائی 2020،          حکومت ہند کے بھاری صنعت کے محکمے(ڈی ایچ آئی) نےمختلف شعبوں کے لئے ہندوستان میں  اختراع  ، آر اینڈ ڈی اور  مصنوعات فروغ دینے کے ایک مشن شروع کیا ہے۔اس مشن  کے سلسلے میں  اٹھایا گیا ایک قدم ایک ایسے ٹکنالوجی پلیٹ فارم ای۔ پورتل کی تشکیل ہے  جہاں ٹکنولوجی ترقی ،معلومات کے تبادلے اور اختراع کے لئے سہولت  فراہم کرائی جاسکتی ہے۔ مختلف تنظیموں جیسے بجلی کے شعبے کے آلات کے  لئے بی ایچ ای ایل، مشین ٹولس کے لئے ایچ ایم ٹی، مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی کے لئے  سی ایم ایف ٹی آئی، آٹو موٹیو سیکٹر کے لئے   آئی اے ٹی اور اے آر اے آئی  کے ذریعہ مخصوص شعبوں کے لئے پانچ پورٹل تیار کئے جارہے ہیں۔

ان پورٹلوں کا مقصد  ایسا ایکو سسٹم تیار کرنا ہے، جو  سولیوشن  کی کھول کرنے والوں اور مسائل کا حل کرنے والوں  کو ایک ہی مقام پر یکجا کرے گا۔ ان میں  صنعت ، تعلیم کا شعبہ، تحقیقی ادارے، اسٹارٹ اپس  پروفیشنلز اورایکسپرٹ شامل ہیں۔ آئی  سی اے ٹی  آٹو موٹیو صنعت کے لئے  ایک ٹکنالوجی پلیٹ فارم تیار کررہا ہے جسے  ایسپائر یعنی آٹو موٹیو سولیوشن پورٹل  فار انڈسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن کہا گیا ہے۔

اس پورٹل کا اہم مقصد  مختلف متعلقین  کو یکجا کرکے  عالمی ٹکنالوجیکل ترقی  کے سلسلے میں اختراع اور اسے  اختیار کرنے میں  مدد فراہم کراتے ہوئے  خود کفیل بننے کےلئے ہندوستانی آٹو موٹیو صنعت  کو سہولت فراہم کرانا ہے۔ اس کی سرگرمیوں میں  تحقیق اور ترقی  ، پروڈکٹ ٹکنالوجی تیار کرنا ، ٹکنالوجی سے متعلق اختراع، صنعت کے لئے تکنیکی  اور معیار سے متعلق مسئلے کو حل کرنا  مینوفیکچرنگ اور پروسیس ٹکنالوجی تیار کرنا، ٹکنالوجی تیار کرنے کے چیلنجز کو قبول کرنا  اور  ہندوستانی آٹو صنعت میں  رجحانات  کو پہچاننے کے لئے  مارکٹ ریسرچ اور ٹکنالوجی سروے کرانا شامل ہے۔

یہ ای۔ پورٹل ایک  ہی مقام پر فراہم کرائے جانے والے سولیوشن  فراہم کرانے والے ایک ٹکنالوی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جو  ہندوستانی آٹو صنعت کے مختلف متعلقین کو یکجا کرے گا جس سے مل جل کر کوششیں کرنے  کے ساتھ  صنعت کو مستقبل میں لے جانے کے لئے ضروری تحریک ملے گی۔ ایک سولیوشن اور وسائل  فراہم کرانے والے پلیٹ فارم پر کے طور پر  کام کرنے کے علاوہ یہ پورٹل  کلیدی آٹو موٹیو تکنالوجی تیار کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً شناخت کی جانے والی صنعت کی ضرورتوں کے مطابق  بڑے چیلنج بھی قبول کرے گا۔

آئی سی اے ٹی نے ایسپائر پورٹل تیار کیا ہے اور پہلے مرحلے کے طور پر  15 جولائی 2020 کو  اس کا ابتدائی ورژن لائیو کیا ہے۔ اس پورٹل تک  رسائیل کے  https://aspire.icat.in دیکھیں۔ پہلے مرحلے میں  کام کاج  کے جائزے کے لئے  پورٹل پر  استعمال کرنے والوں اور ماہرین کو  جوڑا جائے گا۔ پورٹل کا دوسرا مرحلہ  15 اگست 2020 تک متوقع ہے۔ اس میں  مخصوص چیلنجوں  کی پوسٹنگ،  ٹیم تیار کرنا اور ان چیلنجوں اور صنعت کے مسائل کے لئے پروجیکٹوں پر  عمل درآمد کے لئے  سنگ میل کو حتمی شکل دینا شامل ہوگا۔بڑے چیلنجوں  کو قبول کرنے اور  ریسارس ڈاٹا بیس تیار کرنے اور  پروجیکٹ کی مانیٹرنگ اور اس پر عمل درآمد ے ساتھ  اس پورٹل  کے  15 ستمبر 2020 تک پوری طرح کام کرنے کی توقع ہے۔

یہ اقدامات  ہندوستان میں مضبوط اور خود کفیل آٹو موٹیو صنعت   تیار کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں جن کا مقصد  حکومت ہند کے  میک ان انڈیا  کے وژن اور آتم نربھر کے وژن کو پورا کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4004

                          



(Release ID: 1639673) Visitor Counter : 177