پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پیٹرولیم، قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر دھرمیندر پردھان کے ذریعے ہند – امریکہ اسٹریٹیجک اینرجی پارٹنرشپ کی دوسری میٹنگ کے اختتام پر میڈیا ریمارکس
Posted On:
17 JUL 2020 9:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17/جولائی 2020 ۔ امریکہ کے سکریٹری آف اینرجی جناب ڈین بروایلیٹ اور میں نے آج ہند – امریکہ اسٹریٹیجک اینرجی پارٹنرشپ (ایس ای پی) کی دوسری وزارتی سطح کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ دو فریقی توانائی سے متعلق سبھی امور پر ہم نے تبادلہ خیال کیا۔
آج کی میٹنگ کے دوران یو ایس سکریٹری آف اینرجی اور میں نے 15 جولائی کو یو ایس – انڈیا بزنس کونسل (یو ایس آئی بی سی) کے ذریعے منعقدہ صنعتی سطح کی بات چیت کی مشترکہ صدارت کی۔ میں نے 14 جولائی کو یو ایس – انڈیا اسٹریٹیجک اینرجی پارٹنرشپ (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے ذریعے منعقدہ صنعتی سطح کی بات چیت کی الگ سے بھی صدارت کی۔
یو ایس سکریٹری آف اینرجی بروایلیٹ اور میں، دونوں اسٹریٹیجک اینرجی پارٹنرشپ کے 4 ستونوں اور صاف ستھری توانائی سے متعلق ریسرچ کے لئے ہند – امریکہ شراکت داری، پی اے سی ای کے تحت پیش رفت سے مطمئن ہیں۔
دو فریقی توانائی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے علاوہ ہم توانائی تحفظ کے ساتھ توانائی تعاون کو معقول بنانے، ہمارے سبھی متعلقہ توانائی شعبوں میں توانائی اور اینوویشن لنکیج کی توسیع کرنے، صنعت و حصص داروں کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے ممتاز اداروں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنا چاہتے ہیں۔
ہم محض تین سال کی ایک مختصر مدت میں دو فریقی توانائی کاروبار میں قابل ذکر اضافہ سے مطمئن ہیں۔ صرف دو فریقی ہائیڈرو کاربن کاروبار سال 2019-20 کے دوران 9.2 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو بحیثیت مجموعی دو فریقی کاروبار کا 10 فیصد ہے۔ ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی خسارے میں بھی قابل ذکر کمی درج کی ہے۔ درحقیقت ہندوستان اب امریکی خام تیل کے لئے چوتھا سب سے بڑا برآمداتی منزل ہے اور امریکی ایل این جی کے لئے یہ پانچویں سب سے بڑی منزل ہے۔ فی الحال یہ رجحان جاری رہنے کے آثار ہیں، کیونکہ ہندوستانی کمپنیوں نے اس سال سے آگے کے لئے متعدد طویل مدتی معاہدے کئے ہیں۔
ہم نے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزروس میں تعاون کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ ہم ہندوستان کے اسٹریٹیجک آئل ریزرو کو بڑھانے کے لئے امریکہ کے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے اسٹوریج کے لئے بات چیت بہتر مرحلے میں ہے۔
ہند – امریکہ قدرتی گیس ٹاسک فورس کے توسط سے ہندوستانی اور امریکی صنعت نے اختراعاتی پروجیکٹوں پر نئی کمرشیل شراکت داریاں کی ہیں، ساتھ ہی ہندوستان کی گیس پر مبنی معیشت کے نقطہ نظر کے مطابق پالیسی جاتی اور ریگولیٹری سفارشات کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے۔ اس کے تحت ہندوستانی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان متعدد مفاہمت ناموں کی تیاری چل رہی ہے اور اب ان پر دستخط ہونے ہی والے ہیں۔ اس کی تفصیلات مشترکہ بیان میں ہیں۔
قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کئے گئے اقدامات میں ساؤتھ ایشیا گروپ فار اینرجی (ایس اے جی ای) اور ہائیڈروجن ٹاسک فورس کی تشکیل شامل ہے۔
نیتی آیوگ اور یو ایس اے آئی ڈی نے اینرجی ڈیٹا مینجمنٹ کے توسط سے طویل مدتی اینرجی ڈیولپمنٹ اور منصوبوں و حکمت عملیوں کو بہتر کرنے کے لئے انڈیا اینرجی ماڈلنگ فورم بھی لانچ کیا ہے۔ ساتھ ہی کاربن کے کم اخراج والی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے متعدد پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں۔
ہم نئے شعبوں میں تعاون کرنے پر متفق ہوئے ہیں جن میں بایو اینرجی، زراعت اور ایس ایم ای میں قابل تجدید توانائی، سی سی یو ایس کے ذریعے کم سے صفر اخراج والی، اعلیٰ کارکردگی والی کوئلہ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
ہم ایس ای پی کے چار ستونوں میں کراس کٹنگ تھیم کی شکل میں ’’ویمن اِن اینرجی‘‘ کو بھی شامل کرنے کے لئے متفق ہوئے ہیں۔ یہ تھیم توانائی گورنینس ڈھانچوں میں خواتین کی حصے داری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ ساتھ ہی یہ ہندوستان کے اجولا پروگرام میں ظاہر ہونے والے حتمی صارفین کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا۔
عالی جناب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایت پر شروع کی گئی اسٹریٹیجک اینرجی پارٹنرشپ کچھ ہی وقت میں باہمی طور پر مفید نظر آرہی ہے۔ ساتھ ہی ان ستونوں میں سب سے زیادہ لچیلا ستون ہے جن پر پوری ہند – امریکی اسٹریٹیجک شراکت داری ٹکی ہوئی ہے۔
میں نے امریکی حکومت اور امریکی کمپنیوں کو آتم نربھر بھارت مشن میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا ہے۔ اس مشن کا مقصد خاص طور پر توانائی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے تناظر میں ہندوستان کو اکیسویں صدی کے گلوبل مینوفیکچرنگ ہب میں تبدیل کرنا ہے۔
ہندوستان میں بازار ہے تو امریکہ کے پاس تیل اور گیس کا ذخیرہ، نیز سرمایہ کاری اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صلاحیت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری شراکت داری سبھی کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جسے وزارت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر اَپلوڈ کردیا جائے گا۔
ہند – امریکہ اسٹریٹیجک توانائی شراکت داری کو مضبوطی دینے میں یو ایس سکریٹری آف اینرجی بروایلیٹ کی مسلسل حمایت کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3996
(Release ID: 1639640)