سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب گڈکری نے چار دھام بارہ ماہی سڑک پروجیکٹ سے متعلق اہم میٹنگ کی صدارت کی


یہ عظیم مذہبی، اسٹریٹیجک اور قومی اہمیت کا پروجیکٹ ہے، سبھی متعلقہ افراد کو اسی نقطہ نظر سے متعلقہ امور کو سلجھانا چاہئے: جناب نتن گڈکری

پروجیکٹ کے تیزتر نفاذ کی راہ ہموار کرنے کے لئے بھاگیرتھی ماحولیاتی اعتبار سے حساس حصے کے زونل ماسٹر پلان کو منظوری دی گئی: جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 17 JUL 2020 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/جولائی 2020 ۔ سڑک نقل و حمل و شاہراہوں  اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اتراکھنڈ میں ’’چار دھام روڈ پروجیکٹ‘‘ کا جائزہ لیا۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی، اطلاعات و نشریات، بھاری صنعتوں اور سرکاری کمپنیوں کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب تریویندر سنگھ راوت، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (سبکدوش) وی کے سنگھ اور ریاست کے ماحولیات و جنگلات اور پی ڈبلیو ڈی کے وزراء نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ سڑک نقل و حمل و شاہراہوں، ماحولیات و جنگلات کے مرکزی سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل سڑک (سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کی وزارت)، ڈائریکٹر جنرل (بی آر او) اور دونوں وزارتوں کے سینئر افسروں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے افسروں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EOJV.jpg

سڑک نقل و حمل و شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اتراکھنڈ میں ’’چار دھام روڈ پروجیکٹ‘‘ کا جائزہ لیا۔

 

جناب گڈکری نے سبھی زیر التوا امور کو جلد سلجھانے اور تحویل اراضی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے کہا۔  انھوں نے خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی قومی اہمیت کا حامل پروجیکٹ ہے اور سبھی متعلقہ افراد کو اسی نقطہ نظر سے اس پر کام کرنا چاہئے۔ انھوں نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ ریاستی حکومت کی سطح پر بالخصوص ماحولیات، تحویل اراضی وغیرہ سے متعلق زیر التوا امور کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور ان پر قریبی نگاہ رکھیں۔ انھوں نے اس میں قصداً تاخیر کئے جانے کے خلاف متنبہ کیا۔

اس موقع پر ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کی وزارت کے ذریعے اس پروجیکٹ کے نفاذ پر خصوصی زور دیا۔ ماحولیات کے وزیر نے پروجیکٹوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے وزارت کی جانب سے سبھی ضروری تعاون دینے کا یقین دلایا۔

جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ اتراکھنڈ حکومت کے ذریعے تیار کی گئی اور جل شکتی کی وزارت کے ذریعے جائزے کے مرحلے سے گزرے بھاگیرتھی ماحولیاتی اعتبار سے حساس زون کے لئے زونل ماسٹر پلان (زیڈ ایم پی) کو 16 جولائی 2020 کو منظوری دے دی گئی ہے۔ زونل ماسٹر پلان تاریخی نقطہ نظر پر مبنی ہے اور اس میں جنگلات اور جنگلی حیاتیات، واٹر شیڈ مینجمنٹ، سینچائی، توانائی، سیاحت، عوامی صحت اور صفائی ستھرائی، سڑک بنیادی ڈھانچہ  وغیرہ کے شعبے میں گورنینس شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NR5V.jpg

ماحولیات، جنگلات و آب و ہوا کی تبدیلی، اطلاعات و نشریات، بھاری صنعتوں اور سرکاری کمپنیوں کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اتراکھنڈ میں چار دھام روڈ پروجیکٹ کے متعلق جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے۔

                                      

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے سکریٹری اس سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے سڑک نقل و حمل کی وزارت اور ریاستی حکومت کے محکموں کے افسروں کے ساتھ ماحولیات و جنگلات سے متعلق منظوری کے زیر التوا امور کا جائزہ لیں گے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب راوت نے ریاستی سطح پر زیر التوا پروجیکٹوں کے متعلق سبھی امور کا ذاتی طور پر جائزہ لینے اور انھیں سلجھانے کا یقین دلایا، جن میں تحویل اراضی سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔ انھوں نے جناب گڈکری سے درخواست کی کہ وہ اتراکھنڈ کی موسم گرما کی راجدھانی گیرسین  سے قومی شاہراہ کنیکٹیوٹی کے لئے ریاستی حکومت کی ایک تجویز پر غور کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لئے ڈی پی آر تیار کی جارہی ہے۔ جناب گڈکری نے یقین دلایا کہ ان کے دفتر میں اس تجویز کے حاصل ہوتے ہی اس پر تیزی سے غور کیا جائے گا۔

چاردھام پروجیکٹ میں یمنوتری، گنگوتری، بدری ناتھ اور کیدارناتھ کو آپس میں جوڑنے کی تجویز ہے، جو اتراکھنڈ ریاست میں چاردھام یاترا کی میزبانی کرتے ہیں۔ بارہ ماہی چاردھام سڑک میں 826 کلومیٹر کی لمبائی والی سبھی 53 پروجیکٹوں میں 12000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3978

17.07.2020



(Release ID: 1639552) Visitor Counter : 145