کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

خریف کے سیزن میں یکم جولائی سے 16 جولائی تک 8.83 لاکے ایم ٹی کی مانگ پر مہاراشٹر کو 11.96 لاکھ ایم ٹی یوریا دستیاب کرایا گیا


مہاراشٹر ریاست میں یوریا کی کوئی کمی نہیں ہے

Posted On: 17 JUL 2020 4:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 جولائی 2020،          حکومت ہند  فرٹیلائزرز کے محکمے  نے بوائی کا موسم  شروع ہونے سے پہلے  متوقع ضرورت کے مطابق  ملک کی تمام ریاستوں کو   فرٹیلائزرز کی وقت پر اور  وافر سپلائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مہاراشٹر ریاست کے لئے  پورے خریف سیزن (یکم اپریل سے ستمبر 2020 تک) کے لئے  15 لاکھ ایم ٹی کی مانگ متوقع ہے۔سپلائرز کو  مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  متفقہ سپلائی پلان  کے مطابق ہی  سپلائی کو یقینی بنائیں اور اس کی  روز مرہ بنیاد پر  فرٹیلائزرز کے محکمے کےذریعہ قریب سے نگرانی کی جارہی ہے۔مانگ میں کوئی اضافہ ہونے کی صورت میں  محکمہ  مناسب طریقے سے مداخلت کرے گا۔

یکم اپریل   سے 16 جولائی  تک کی مانگ  8.83 لاکھ ایم ٹی کی تھی۔ اس پر  11.96 لاکھ ایم ٹی دستیاب کرایا گیا ہے، جس میں  4.02 لاکھ ایم ٹی کا ابتدائی اسٹاک شامل ہے۔

اس مدت کے دوران  یوریا کی ڈی بی ٹی فروخت  9.57 ایم ٹی رہی ہے جبکہ  گزشتہ سال اسی مدت کے دوران  یوریا کی ڈی بی ٹی فروخت 4.70 لاکھ ایم ٹی  تھی۔اس سیزن میں  فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے باوجود یوریا کی دستیابی اطمینان بخش ہے۔

جولائی ماہ کے دوران متوقع مانگ  3.15 ایم ٹی پر فرٹیلائزرز کے محکمے نے  4.34 لاکھ ایم ٹی (2.70 ایل ایم ٹی) کے  ابتدائی اسٹاک سمیت ) کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔16 جولائی 2020 کو  باقی  2.38 میٹرک ٹن کا اسٹاک  رواں ماہ  کی بقیہ مانگ  جو کہ  1.52 ایل ایم ٹی ہونے کی توقع ہے، کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔اس کے علاوہ  متوقع سپلائی پلان کے مطابق یوریا کی سپلائی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3989

                          



(Release ID: 1639475) Visitor Counter : 127