بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے بھارت میں تجارتی موقعے تلاش کرنے کے لیے این آئی آئی ایف کے ساتھ معاہدہ کیا
Posted On:
16 JUL 2020 5:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16 جولائی ، 2020 / این ٹی پی سی لمیٹیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق بجلی کی وزارت کے تحت ایک مرکزی پی ایس یو اور بجلی پیدا کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی نے آج نیشنل انویسٹمنٹ اور انفرا اسٹرکچر فنڈ لمیٹیڈ این آئی آئی ایف ایل کےذریعے ایک مفاہمت نامہ کیا ہے جس کا مقصد بھارت میں قابل تجدید توانائی ، بجلی کی تقسیم اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں جیسے میدانوں میں سرمایہ کاری کے لیے موقعے تلاش کرنا ہے۔
اس مفاہمت نامے پر این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ اور این آئی آئی ایف ایل کے منجینگ ڈائریکٹراور سی ای او جناب سوجئے گھوش نے دستخط کیے۔ این ٹی پی سی کے کمرشیل امور کے ڈائریکٹر جناب اے کے گپتا ، این آئی آئی ایف کی براہ راست سرمایہ کاری کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محترمہ امبلیکا بینیرجی ، این ٹی پی سی کے مالی امور کے ڈائریکٹر جناب اے کے گوتم ، این آئی آئی ایف ماسٹر فنڈ کے منیجینگ پارٹنر جناب ونود گری اور دونوں تنظیموں کی دیگر سینئر شخصیتیں بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔
اس مفاہمت نامے پر این ٹی پی سی کی جنرل منیجر ، ڈی ڈی ڈومسٹک، محترمہ سنگیتا کوشک اور این آئی آئی ایف ایل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر و چیف آپریٹنگ آفیسر جناب راجیو دھر کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیے گیے۔
اس مفاہمت نامے کے ساتھ ہی این ٹی پی سی اور این آئی آئی ایف کا مقصد ملک میں دیرپا بڑے توانائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے بھارت کے خاکے میں مزید مدد دینے کے لیے اشتراک کرنا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد این ٹی پی سی کی تکنیکی مہارت اور این آئی آئی ایف کی ، سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ موجودہ تعلقات کو بڑھا کر عالمی سطح کے بہترین طور طریقوں کے ذریعے اثاثہ لانے کے لیے این آئی آئی ایف کی اہلیت کو یکجا کرنا ہے۔
62110 میگاواٹ کی تنصیبی صلاحیت والے این ٹی پی سی گروپ کے پاس 70 بجلی اسٹیشن ہیں جو 24 کوئلے ، 60 مشترکہ سائیکل گیس / رقیق ایندھن ، ایک پن بجلی، 13 قابل تجدید، 25 سبسیڈری اور جے وی بجلی اسٹیشنوں پر مشتمل ہے۔
این ٹی پی سی کا نشانہ یہ ہے کہ 2032 تک قابل تجدید توانائی کے وسائل سے بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت کا تقریباً 30 جی ڈبلیو پیدا کیا جائے۔
این آئی آئی ایف لمیٹیڈ اپنے تین فنڈز میں چار اعشاریہ تین ارب امریکی ڈالر سے زیادہ حصص ، اثاثہ ذمہ داریوں کا بندوبست کرتی ہے۔ یہ فنڈز ہیں ماسٹر فنڈ، فنڈز کے فنڈ اور حکمت عملی پر ،مبنی موقعوں کا فنڈ ۔ ان میں سے ہر ایک فنڈ سرمایہ کاری کی مختلف حکمت عملی پر مبنی ہے۔ این آئی آئی ایف ایل ، بین الاقوامی بھارتی سرمایہ کاروں کے لیے اشتراک پر مبنی ایک سرمایہ کاری پلیٹ فارم ہے جس کا اہتمام حکومت ہند کرتی ہے۔ این آئی آئی ایف ماسٹر فنڈ ملک میں بنیادی ڈھانچے کا سب سے بڑا فنڈ ہے اور یہ ٹرانسپورٹیشن اور توانائی جیسے بنیادی ڈھانچے کے کلیدی شعبے میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3960
(Release ID: 1639231)
Visitor Counter : 215