کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے طلبا اب  جرمنی میں  آسانی سے کام کےپرمٹ کےلئے درخواست دے سکیں گے کیونکہ این آئی ڈی کو  انابن ڈاٹا بیس، جرمنی میں شامل کرلیا گیا ہے

Posted On: 15 JUL 2020 1:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 جولائی 2020،          حکومت ہند کی کامرس اور صنعت کی وزارت  کے  صنعت اور داخلی تجارت کے  فروغ کے محکمے (ڈپی پی آئی آئی  ٹی ) نے عالمی سطح کی  ڈیزائن کی تعلیم فراہم کرانے کے لئے ہندوستان میں  پانچ  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزئن (این آئی ڈی) قائم کئے ہیں۔ این آئی ڈی احمد آباد (جس کے کیمپس احمدآباد، گاندھی نگر اور بنگلورو میں واقع ہیں) نے 1961 میں  اپنی سرگرمیاں شروع کی تھیں۔چار نئے این آئی ڈی  آندھرا پردیش، این آئی ڈی ہریانہ، این آئی ڈی آسام اور این آئی ڈی مدھیہ پردیش گزشتہ 5 برسوں میں قائم ہوئے ہیں۔ان این آئی ڈی کو پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعہ  قومی اہمیت کے ادارے قرار دیا گیا ہے اور بین الاقوامی اعتبار سے بھی  یہ اہم  ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ ہیں۔ این آئی ڈی کے گریجویٹ ملک کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ  ہندوستان سے باہر مختلف   ممالک میں بھی کام کرنے کا متبادل  رکھتے  ہیں۔

ایسا ہی ایک ملک جرمنی ہے جس نے غیر ملکی تعلیم کےئ لئے  ایک مرکزی دفتر   (زیڈ اے بی) کھولا ہے جو جرمنی میں غیر ملکی  اہلیت کے لئے  اندازہ قدر کرنے والی واحد اتھارٹی ہے۔اپنی خدمات کے ایک حصے کے طور پر وہ ایک  ڈاٹا بیس کا رکھ رکھاؤ بھی کرتےہیں جسے انا بن کہا جاتا ہے، جس میں  جرمن ڈپلوما اور ڈگریوں کے تعلق سے  غیر ملکی ڈگریوں اور   اعلی تعلیم لیاقتوں  کی فہرست  دی گئی ہے۔

جرمنی میں کام کا ویزا یا  جرمن بلیو کارڈ حاص کرنے کے لئے  جرمنی میں  غیر ملکی  یونیورسٹی سطح کی  اہلیت کو تسلیم کیا جانا  ایک لازمی شرط ہوتی ہے۔ ویزا کی درخواست کی کامیابی کا انحصار  اس بات پر ہوتا ہے کہ  جرمنی سے باہر حاصل کی گئی  یونیورسٹی سطح کی اہلیت کو  جرمن اہلیت کے برابر سمجھا جائے۔

این آئی ڈی احمد آباد کو انابن فہرست میں  2015 میں شامل کیا گیا تھا اور دیگر نئی این آئی ڈی کو اس ڈاٹا بیس میں حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔ اب  تمام این آئی ڈی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ اس کے طلبا اپنی تعلیم کے مطابق شعبے میں کام کرنے کے لئے جرمنی میں کام کے پرمٹ کے لئے آسانی سے درخواست دے سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3916

                          



(Release ID: 1638826) Visitor Counter : 127