کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت الیکٹرونک اشیا کی تیاری اور ان کی برآمد کے سلسلے میں سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد کرے گی:پیوش گوئل

Posted On: 14 JUL 2020 6:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:14 جولائی، 2020:کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ان کی وزارت ایسی الیکٹرونک اشیاء کی نشاندہی کا ارادہ رکھتی ہے، جنہیں بڑے پیمانے پر بھارت میں تیار کیا جاسکے اور برآمد کیا جاسکے۔ان اشیاء میں ٹیلی ویژن سیٹس، کلوزڈ سرکٹس ٹی ویز اور ایئر کنڈیشنر وغیرہ شامل ہیں۔ آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹرس سافٹ ویئر ایکسپورٹ پرموشن کاؤنسل (ای ایس سی)کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے صنعت سے کہا کہ وہ اس طرح کی اشیاء اور پالیسی معاملات کے بارے میں خصوصی تجویزیں پیش کریں، جن کے ذریعے ان اشیاء کو مسابقت والا بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کی اشیاء کی تیاری اور برآمد کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔

الیکٹرونکس ہارڈیئر سیکٹر سے اختراع آر این ڈی، اندرون ملک مال کی تیاری میں توسیع اور برآمدات بڑھانے کا راستہ بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جو صنعتیں زیادہ خود کفیل ہیں اور جنہوں نے حکومت کی مدد کے بغیر ترقی کی ہے، انہوں نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس اور بی پی او شعبوں کاذکر کیا، جنہوں نے برآمدات کے معاملے میں مسائل کا حل تلاش کرنے میں  ایک مستحکم پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ صرف ترغیبات پر انحصار کرکے مثلاً ایکسپورٹ فرام انڈیا اسکیم (ایم ای آئی ایس)اس سے مصنوعات کی مسابقت میں اضافہ نہیں ہوتا۔کیونکہ اس طرح کی اسکیمیں ایک خاص وقت کے لئے ہوتی ہے اور برآمدات میں مسابقت اندر سے پیدا ہونی چاہئے۔انہوں نے صنعت اور حکومت کے ایک ساتھ ہاتھ ملانے کی ضرورت کو اجاگر کیا، تاکہ نیشنل مشن آن کوانٹم  ٹیکنالوجیز اینڈ ایپلی کیشنز(این ایم –کیو ٹی اے)پر عمل کیا جائے ، جسے حساب کتاب مواصلات، مشاہدے، کیمسٹری ،اشاراتی تحریر، تصویر سازی اور میکینکس جیسے انتہائی پیچیدہ مسائل کے حل میں استعمال کیا جاسکے۔

ملک سے برآمد کئے جانے والے سافٹ ویئر اور خدمات کے سلسلے میں معیار اور بالکل صحیح صحیح ڈاٹا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ان کی وزارت اس معاملے کو آربی آئی کے ساتھ اٹھا رہی ہے۔الیکٹرونکس اور کمپیوٹر سافٹ ویئر شعبے کو مکمل مدد کایقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے کچھ برسوں سے یہ صنعت اندرون ملک سامان کی تیاری میں اضافہ کررہی ہے اور امید ہے کہ یہ سیکٹر وزیر اعظم کے ولولا انگیز نعرے‘آتم نربھر بھارت’ پر پورا اترے گا۔ آتم نر بھر بھارت کے وزیراعظم کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت اور صنعت کے درمیان بھروسے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کاروباری امکانات کو جو غیر محدود ہیں، بروئے کار لانے کے لئے دونوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ‘‘حکومت صنعت کو ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہے اور اب یہ صنعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستقبل کا ایک ایسا ایجنڈہ تیار کرےجو نہ صرف نئی صلاحیتوں کی تشکیل میں معاون ہو، بلکہ بھارتی مصنوعات کو عالمی معیار کا بھی بنائے اور یہی آتم نر بھر بھارت کا اصل جذبہ ہے۔

جناب پیوش گوئل نے الیکٹرونکس ہارڈ ویئر اور کمپیوٹر سافٹ ویئر کے سلسلے میں بھارت کی برآمدات بڑھانے کی خاطر ای ایس سی کا تیارہ کردہ ایک اسٹریٹیجک مکالہ بھی جاری کیا۔ اس مکالےمیں ان دو سیکٹروں سے بھارت کی برآمدات کی رفتار تیز کرنے کے لئے بہت سی تجاویز شامل ہیں۔

 

 

-----------------------

م ن۔ج۔ ن ع

U NO: 3903



(Release ID: 1638671) Visitor Counter : 102