امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی چمکنے سے متعلق ایک ویبینار کی صدارت کی جس کا اہتمام بھارت کے محکمۂ موسمیات کے ساتھ مل کر ایین آئی ڈی ایم نے کیا تھا؛


انہوں نے اس قدرتی آفت کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مختصر اور قلیل اور طویل مدت کے حل اور ان نقصانات کو کم کرنے کے اقدامات پر زور دیا

Posted On: 14 JUL 2020 5:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14 جولائی ، 2020  /  امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی چمکنے سے متعلق ویبینار کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ ویبینار کا انعقاد قدرتی آفت سے نمٹنے سے متعلق قومی ادارے این آئی ڈی ایم نےآج  بھارت کے محکمۂ موسمیات کے ساتھ مل کر کیا تھا۔  اس ایک روزہ ویبینار میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے اور بجلی گرنے کے خطرات کے بارے میں بہتر مفاہمت کے سلسلے میں انسانی صلاحیت میں اضافے اور متاثرہ فریقوں کے درمیان خطرات کو کم کرنے اور مزاحمت میں اضافہ کرنے کے لیے وزیراعظم کے دس نکاتی ایجنڈے اور قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنے سے متعلق ایک نئے سینڈائی فریم ورک پر  عمل درآمد  کر کے موثر مشترک کاروائی  پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ویبینار کا مقصد بروقت کاروائی  اور بھرپائی کے لیے  تکنیکی معلومات اور دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ خطرات کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے جائزے (ایچ وی آر سی)، گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی گرنے کے بارے میں پیش گوئی، تیاری اور اِس کے حل کے بارے میں شرکاء میں حساسیت پیدا کرنا تھا۔

ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے جناب نتیانند رائے نے حکومت ہند کے محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے آبادیوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی گرنے کے اندیشے کو کم کرنے کے لیے کیے گیے بڑے اقدامات کو اجاگر کیا۔ ملک کی ترقی میں قدرتی آفت سے نمٹنے اور اس کے نقصانات کو کم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اِس قدرتی آفت کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے قلیل اور طویل مدت کے اشتراک پر مبنی حل پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔  امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت نے قدرتی آفت کے نقصانات کو کم کرنے کے بارے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی لگاتار حمایت ، رہنمائی اور گہری دلچسپی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قدرتی آفت کے نقصانات کو کم کرنے کے بارے میں وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے دس نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے کہا۔  ساتھ ہی ساتھ انہوں نے قدرتی آفت کے نقصانات کو کم کرنے کی حکمت عملی ، مشترکہ طریقۂ کار اور روک تھام کی سرگرم حکمت عملی پر مبنی تحقیق  اختیار کرنے پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5666MRU5.jpg

 

ارضیاتی علوم کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر راجیون نے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی گرنے  سے متعلق اپنی وزارت کی طرف سے کیے گیے اقدامات پر تفصیل پیش کی، جس میں موبائل ایپ دامنی ، موسم کے بارے میں جانکاری ، ڈاپلر موسم رڈار  اور بجلی گرنے کے بارے میں پتہ لگانے والا نظام شامل ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے پیش گوئی کے طریقے کے بجائے فوراً معلومات دینے کے نظام پر زور دیا۔ نیز انہوں نے متعلقہ فریقوں کو گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی گرنے سے متعلق پیشگی وارننگ دینے کے لیے مناسب حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔ ویبینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والی شخصیتوں میں این آئی ڈی ایم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجر جنرل منوج کمار بندل اور آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مرتیونجئے مہاپاتر بھی شامل ہیں۔ اس اجلاس کے بعد این ڈی ایم اے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر وی تھیروپوگا، این آئی ڈی ایم  کے ہیڈ جی ایم آر ڈی پروفیسر سوریہ پرکاش اور آئی ایم ڈی  کے سائنسداں –ایف ڈاکٹر سوما سنگھ روئے نے لیکچر پیش کیے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3902

 


(Release ID: 1638593) Visitor Counter : 200