وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش سیریز کے تحت 41 واں وبینیار بعنوان ‘ناڑی وگیان: ریڑھ کے امراض کا ایک مکمل حل’پیش کیا

Posted On: 13 JUL 2020 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 جولائی 2020،  صحت سے متعلق سائنس کی  قدیم شکل ۔ ناڑی وگیان اور  ریڑھ سے متعلق مختلف امراض کے علاج میں  اس کے فوائد  سے لوگوں کو واقف کرانے کے لئے  سیاحت کی وزارت نے   دیکھو اپنا دیس ویبینار سیریز کے تحت ایک ویبینار کا بعنوان ‘ناڑی وگیان: ریڑھ کے امراض کا ایک مکمل حل’ پیش کیا۔یہ غیر معمولی موضوع ہماری ثقافت اور وراثت کا ایک حصہ ہے اور سیاحت  کسی ملک کے ایسے رجحانات  کی جھلک پیش کرنے میں  ایک بڑا رول ادا کرتی ہے۔صحت سے متعلق سائنس کی قدیم شکل ناڑی وگیاناس بات کی مکمل وضاحت کرتا ہے کہ سیاحتی مقامات کے علاوہ ہمارا ملک   کس طرح مختلف معاملات میں   حیرت انگیز ہے۔

دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے  41 ویں اجلاس  میں 11 جولائی 2020 کو ماڈریشن  کے فرائض  وزارت سیاحت کی  ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل  محترمہ روپندر برابر نے انجام دیئے  اور یہ ویبینار اتراکھنڈ سنسکرت یونیورسٹی کے  ڈپارٹمنٹ اور یوگک سائنس  کے فاؤنڈر اور فیکلٹی ہیڈ ، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر  ڈاکٹر لکشمی نارائن جوشی   نے پیش کیا۔ان کا ساتھ ڈاکٹر ارپتا نیگی نے دیا جو کہ  ڈپارٹمنٹ آف یوگا اسٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر اور آئی سی ڈی ای اوایل، ہماچل پردیش یونیورسٹی شملہ میں کو آرڈینٹر ہیں۔د یکھو اپنا دیش ویبینار سیریز   ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے تحت  ہندوستان کی  گونا گونیت  کی جھلک پیش کرنے کی ایک کوشش ہے اور  یہ لگاتار  ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعہ  ایک بھارت سریشٹھ بھارت  کے جذبے کو پھیلا رہی ہے۔

ڈاکٹر لکشمی نارائن جوشی نے  یوگک سائنس ۔ ناڑی وگیان کے موضوع سے  ناظرین کو روشناس کراتے ہوئے  ویبینار کا افتتاح کیا۔ آیورویدا کے مطابق  تین دوش یا جسم کی تین داخلی  حالتیں ہوتی ہیں یعنی وات  (ہوا+ایتھر)، پت ( آگ+ پانی) اور کف (مٹی+ پانی)۔

ڈاکٹر لکشمی نارائن نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح جسم کے ان تینوں عناصر میں ہونے والے کسی  عدم توازن  سے  کئی طرح امراض ہوتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ  وات عناصر کے عدم توازن سے   انسانی جسم میں 80 امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اسی طرح  پت کے عنصر کے عدم توازن سے  40 امراض پیدا ہوسکتے ہیں اور  کف عنصر کے عدم توازن سے انسانی جسم میں 20 امراض پیدا ہوسکتی ہیں۔اس طرح آیوروید میں کہا جاتا ہے کہ  کسی بھی شخص کی خوراک  ان عناصر کے ساتھ  تال میل کرتے ہوئے جسم کی  قسم  کو ملحوظ رکھتے ہوئے  تیار کی جانی چاہیے۔ مثال کے طور پر  ہائپر اسیڈیٹی  کا مریض  جسم میں پت کے عدم توازن  یا زیادتی سے پریشان ہوتا ہے۔ اس کے اس  کو اپنی خوراک میں  کھاری اشیائے خوردنی   استعمال کرنی چاہئیں جو کہ  تیزبیت کو  غیر موثر بنادیتی ہیں اور  جسم کے پت کے عنصر میں توازن قائم کرتی ہے۔ ان عناصر میں  کسی بھی عمر میں عدم توازن پیدا ہواسکتا ہے۔

ناڑی پریکشن (یا  نبض دیکھنے) سے  وات، پت اور کف کے  عدم توازن سے ہونے والے امراض  کا پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔ ناڑی کے اصل مقام کو  کندستھانہ کہا جاتا ہے جو کہ  انسانی جسم  کی  نابھی (ناف) ہے کیونکہ ناف جسم  کی مرکزی قوت ہوتی ہے۔ ایک بچے کو ماں کے پیٹ میں جس نال کے ذریعہ تغذیہ ملتا ہے وہ  بچے کی ناف سے ہی منسلک ہوتی ہے۔ ہمارے جسم میں  72 ہزار ناڑیاں  (یا چینل) ہوتی ہیں۔ یہ 72 ہزار ناڑیاں تین بنیادی ناڑیوں ۔ بائیں ، دائیں اور وسطی ۔ ایڈا ، پنگالا اور سشمنا۔

لفظ ناڑی کا مطلب نس اعصاب  نہیں ہوتا ، ناڑیاں تو جسمانی نظام میں  پران کے  چلنے کے راستے یا چینل ہیں۔ یہ 72 ہزار ناڑیاں  جسمانی  مظاہرہ  نہیں رکھتی، یہ توانائی یا  پران کے   چلنے کے 72 ہزار مختلف طریقے ہیں۔ اگر پران کی  توانائی   بائیں جانب والے راستے یعنی  جسم کی ایڈا ناڑی کے ذریعہ ہورہی ہے  تو یہ چند مشقیں  مثلاً یوگا کرنے کے لئے بہت موزوں ہے۔ اسی طرح  اگر پران کی توانائی  ناک کے دائیں راستے یعنی  سنگالا ناڑی  کے ذریعہ  چل رہی ہے تو یہ  سخت مشقوں کے لئے موضوع ہیں اور اگر پران کی توانائی  وسطی  راستے یعنی  سشمنا ناڑی  کے ذریعہ چل رہی ہے تو یہ  روحانی مشقوں کے لئے موزوں ہے۔ یہ تینوں ناڑیاں  جسم کی ریڑھ سے منسلک ہوتی ہیں۔

 یوگا کی مشق سے ناڑی میں توانائی کا آزادانہ بہاؤ ہوتا ہے جس سے  مضر اثرات ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہٹ یوگ کے مطابق  ہم  چند آسن  کرکے مخصوص ناڑیوں کے ذریعہ  خون کے بہاؤ کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ارپتا نیگی نے بتایا کہ کس طرح  مختلف آسنوں مثلاً  مرکر آسن، بھجنگ  آسن، شو آسن  سے  ریڑھ کے مختلف امراض اور مسائل کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

حکومت اتراکھنڈ  اور اتراکھنڈ ٹورزم بورڈ  ہر سال  یکم مارچ سے 7 مارچ تک  بین الاقوامی یوگا ہفتہ مناتا ہے۔ ڈاکٹر لکشمی نارائن جوشی نے   ناظرین کو مدعو کیا کہ وہ   آئندہ سال  ناڑی وگیان کے بارے میں  اور  صحت سے متعلق سائنس کی دیگر   اشکال کے بارے میں  مزید معلومات حاصل کرنے  اور اتراکھنڈ ریاست  کے شاندار مناظر   سے لطف اندوز ہونے کے لئے  اس فیسٹول  میں شرکت کریں۔

الیکٹرانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت  کے ذریعہ تشکیل کی گئی  نیشنل ای۔ گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) دیکھو اپنا دیش ویبیناروں  کے انقعاد میں  وزارت کی مدد کرنے میں  اہم رول ادا کررہی ہے۔ یہ ایک پروفیشنل ٹیم کےذریعہ براہ راست تکنیکی مدد فراہم کرا رہی ہے اور اس طرح  دیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرنے والے  تمام متعلقین  کے ساتھ  مواصلات اور  شہریوں کے ساتھ متاثر کن  طریقے سے  بات چیت کو یقینی بنا رہی ہے۔

ویبینار کے اجلاس  درج ذیل لنکس پر دستیاب ہیں:

https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured

http://tourism.gov.in/dekho-apna-desh-webinar-ministry-tourism

https://www.incredibleindia.org/content/incredible-india-v2/en/events/dekho-apna-desh.html

ویبیناروں کے اجلاس   حکومت ہند کی  سیاحت کی وزارت کے  تمام سوشل میڈیا ہینڈلوں پر بھی دستیاب ہیں۔

 آئندہ ویبینار کا انعقاد 18 جولائی 2020 کو کیا جائے گا جس میں  مدھیہ پردیش کے  مہیشور قصبے  کی ثقافت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دیکھتے رہیئے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(13-07-2020)

U-3877

                          



(Release ID: 1638527) Visitor Counter : 179