بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی سنگرولی نے کام کاج کی منفرد صلاحیت کا مظاہرہ کیا

Posted On: 11 JUL 2020 2:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 جولائی،        این ٹی پی سی لمیٹڈ نے جوبجلی کی وزارت  کے تحت بھارت کی بجلی تیار کرنے کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور ایک مرکزی پی ایس یو ہے، کی طرف سے  اپنے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اس کا سنگرولی یونٹ 1 مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے یونٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی (سی ای اے) نے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔سنگرولی این ٹی پی سی لمیٹڈ کا سب سے پرانا اور ایک اہم بجلی گھر ہے۔

اس اسٹیشن کے پہلے یونٹ نے 13 فروری 1982 کو  بجلی تیار کرنا شروع کی تھی اور یہ اپنی منفرد کارکردگی کے ساتھ ملک کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے  ہے۔

این ٹی پی سی لمیٹڈ کے مطابق این ٹی پی سی سنگرولی کی مقررہ صلاحیت2000 میگاواٹ ہے۔اس میں 5 یونٹ  دو-دو سو میگاواٹ کے اور دو یونٹ پانچ پانچ سو میگاواٹ صلاحیت کے ہیں۔ تین یونٹوں (ایک ، چار  اور پانچ) نے، جو دو- دو سو میگاواٹ صلاحیت کے ہیں، ملک میں کوئلے سے بجلی تیار کرنے وا لے یونٹوں کے درمیان مالی سال 2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں بالترتیب 101.96 فیصد، 101.85فیصد اور 100.35 فیصد  پی ایل ایف حاصل کی ہے۔

کل ملا کر مقررہ صلاحیت 62110 میگاواٹ میں سے این ٹی پی سی گروپ کے 70 بجلی گھر ہیں جن میں 24 کوئلے سے چلنے والے 7 کمبائنڈ سائیکل گیس / لکویڈ فیول، ایک ہائیڈرو، 13 قابل تجدید اور 25 ذیلی اورجے وی بجلی گھر ہیں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3847



(Release ID: 1638156) Visitor Counter : 152