بجلی کی وزارت
ای ای ایس ایل نے ای وی چارجنگ اکائیوں اور اس سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کے لئے نوئیڈا اتھارٹی کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کئے
Posted On:
09 JUL 2020 6:24PM by PIB Delhi
انرجی ایفیشنسی سروسیز لمٹیڈ ( ای ای ایس ایل) وزارت بجلی، حکومت ہند کے تحت سرکاری شعبہ کے اداروں کے ایک مشترکہ منصوبے نے نیو اوکھلا انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نوئیڈا) کے ساتھ الیکٹرک گاڑیاں فروغ دینے اور عوامی ای وی چارجنگ اسٹیشنوں اور اس سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ شراکت داری ای۔ آمد ورفت میں تیزی لانے کی سمت میں ایک انفراسٹرکچر ماحولیاتی نظام کے قیام میں بھی مدد فراہم کرے گی کیونکہ ملک اب کوویڈ 19 وبا کے سبب ہوئے لاک ڈاون سے باہر نکل رہا ہے۔
معاہدہ پر نوئیڈا اتھارٹی کے جنرل منیجر شری اے کے تیاگی اور ای ای ایس ایل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر( ترقی ) شری امت کوشک نے شریمتی ریتو مہیشوری، سی ای او نوئیڈا اتھارٹی کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔
معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوئیڈا کی سی ای او ، ریتو مہیشوری نے کہا ، "ای وی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ایک پائیدار منظرنامہ کو ترقی دینا الیکٹرک گاڑیوں کے تئیں صارفین کے اعتماد کو حاصل کرنے کی کلید ہے۔ اس سے صارفین کی سہولت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی پہنچ کے ساتھ مقامی آلودگیوں کے اخراج کی سطح میں بھی تخفیف کی توقع ہے جس کی وجہ سے صاف ستھری ہوا اور متعدد صحت عامہ کے فوائد حاصل ہوں گے‘‘۔
ای ای ایس ایل کے ای ڈی شری امت کوشک نے کہا ، "پائیدار مستقبل کی طرف بڑھنے کے لئے الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) دنیا کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں اور ای ای ایس ایل کو اپنی قومی ای آمد ورفت کے تحت ہندوستان میں ای وی کو اپنانے کو فروغ دینے سے متعلق پیش قدمی کرنے پر فخر ہے۔ ہم نوئیڈا میں پبلک ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کے تئیں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے نوئیڈا اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں‘‘۔
ای ای ایس ایل اہل افرادی قوت کے ذریعہ پبلک چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کو چلانے اور رکھ رکھاو کے ساتھ ساتھ معاہدے سے متعلق خدمات پر سرمایہ کاری کرے گا۔ نوئیڈا اتھارٹی چارجنگ انفراسٹرکچر کے لئے جگہ کی فراہمی کی ذمہ دار ہوگی۔ اس پہل سے ہر سال فی ای کار سے3.7ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہونے کا اندازہ ہے۔
نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعہ ایک سو باسٹھ عوامی ای وی چارجنگ اسٹیشن (پی سی ایس) کی منظوری دی گئی ہے جن میں چون بھارتDC001( پندرہ کلو واٹ) اور108 122کلو واٹ ( پچاس کلو واٹ سی سی ایس ٹو پلس پچاس کلو واٹ سی ایچ اے ڈی ای ایم او پلس بائیس کلو واٹ ٹائپ ٹو) فاسٹ چارجر، بھاری صنعت کا محکمہ ( ڈی ایچ آئی) شامل ہیں۔ ای ای ایس ایل نوئیڈا شہر میں عوامی چارجنگ اسٹیشنون کی تعیناتی کے لئے منتخب تنظیم ہے۔
اب تک ای ای ایس ایل نے 20 ای وی چارجر لگائے ہیں ، 13 چالو ہیں اور 7 چالو ہونے کی حالت میں ہیں۔ ان ای وی چارجروں میں سے کچھ چارجر نوئیڈا کے نمایاں مقامات جیسے گنگا شاپنگ کمپلیکس (سیکٹر 29) ، الیکٹرانک سٹی میٹرو اسٹیشن (سیکٹر 63) ، شاپ پرکس مال (سیکٹر 61 کے سامنے) آر ٹی او آفس (سیکٹر 33) ادونت چوک (سیکٹر 142) کے پاس اور سیکٹر 50 کے مین مارکیٹ کے آس پاس لگائے گئے ہیں۔
مانگ کلیکشن اور تھوک خرید کے اپنے اختراعی ماڈل کے ساتھ ، ای ای ایس ایل اصل بازار قیمت کے مقابلے میں بہت رعایتی شرح پر الیکٹرک گاڑیاں اور چارجر حاصل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کم لاگت والے فنڈ کے ساتھ پروجیکٹ کی مجموعی لاگت مسابقتی بن جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ای ای ایس ایل نے ایک پائیدار کاروباری ماڈل قائم کیا ہے جو صارفین کے لئے سستا ہے۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(2020-07-09)
U: 3811
(Release ID: 1637669)
Visitor Counter : 239