وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی اور ایس ای بی ا ٓئی کے درمیان آج ایک مفاہمت نامے(ایم او یو) پر دستخط کیے گئے

Posted On: 08 JUL 2020 6:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8 جولائی،        آج براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی  بورڈ (سی بی ڈی ٹی) اور بھارت کے سکیورٹیز اور ایکسچینج بورڈ (ایس ای بی آئی) کے درمیان ایک باضابطہ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد دونوں تنظیموں کے درمیان اعداد وشمار کا تبادلہ کرنا ہے۔اس مفاہمت نامے پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دونوں تنظیموں کے سینئر افسران کی موجودگی میں سی بی ڈی ٹی کی ڈی جی آئی ٹی(سسٹمز) کی صدر محترمہ انجو جے سنگھ اور ایس ای بی آئی کی کُل وقتی ممبر محترمہ مدھابی پوری بوچ نے دستخط کیے۔

اس مفاہمت نامے کے ذریعے خودکار اور مسلسل بنیاد پر ایس ای بی آئی اور سی بی ڈی ٹی کے درمیان اعداد وشمار اور معلومات کا تبادلہ ہوسکے گا۔ اعداد وشمار کے باضابطہ  تبادلے کے علاوہ ایس ای بی آئی اور سی بی ڈی ٹی ایک دوسرے کے ساتھ درخواست پر  اور خود بخود بنیاد پر ڈیٹا بیس میں فراہم کسی بھی معلومات کا مختلف قوانین کے تحت اپنی کارروائیاں چلانے کے لیے تبادلہ کرسکتے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا جس  تاریخ سے اس پر دستخط کیے جائیں۔ اور  یہ سی بی ڈی ٹی اور ایس ای بی آئی کی جاری کارروائی کا ایک حصہ ہوگا جو مختلف موجودہ طریقہ کار کے تحت ایک دوسرے سے تعاون کرر رہی ہیں۔ اس کے لیے ایک ڈاٹا ایکسچینج اسٹریرنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا جس کی وقتاً فوقتاً میٹنگ ہوگی جس میں ڈاٹا کے تبادلے کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور معلومات کے تبادلے کے اس طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ مفاہمت نامہ ایس ای بی آئی اور سی بی ڈی ٹی کے درمیان تعاون اور تال میل کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3781



(Release ID: 1637496) Visitor Counter : 173