سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک نقل وحمل کی وزارت نے ای- آفس کے ذریعے فیس سے متعلق نوٹیفکیشن کی اشاعت کا عمل شروع کرنے اور چیک لسٹ ٹمپلیٹ کو لازمی طور پر پُر کرنے کیلئے معیاری آپریٹنگ ضابطے ایس او پی جاری کیے
Posted On:
08 JUL 2020 4:59PM by PIB Delhi
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ای- آفس کے ذریعے فیس سے متعلق نوٹیفکیشن کی اشاعت کاعمل شروع کرنے اور چیک لسٹ ٹمپلیٹ کولازمی طور پر مکمل پُر کرنے کیلئے معیاری آپریٹنگ ضابطے (ایس او پی) جاری کی ہے۔ ایس او پی فوری طور سے لاگو ہوگیا ہے۔ اس میں بی او ٹی اور ای پی سی پروجیکٹوں کے تحت یوزر فیس نوٹیفکیشن کیلئے ایک ٹمپلیٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔
ایسا فیس تجاویز کو پیش کرنے کیلئے ایک یکساں فریم ورک تیار کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ وزارت کے ٹول شعبے نے فیس سے متعلق نوٹیفکیشن کو جاری کرنے کیلئے ہر اہم تفصیلات کو شامل کرتے ہوئے ای-آفس کے ساتھ مربوط ایک جامع چیک لسٹ تیار کی ہے۔اس میں فیس نوٹیفکیشن کے عمل کیلئے ضروری تمام اہم کلیدی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کی سبھی تجاویز اب لازمی طور سے پُر کی گئی اس جانچ فہرست کے ساتھ ای-آفس کے توسط سے جمع کیے جائیں گے۔ اس سے پروجیکٹوں سے متعلق ادھورے تفصیلات کے سبب ہونے والی تاخیر کو کم کیا جاسکے گا اور ٹول فیس سے متعلق نوٹیفکیشن کی اشاعت میں بھی تیزی آئے گی۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 3790
(Release ID: 1637465)
Visitor Counter : 150