جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے جل جیون مشن کے نفاذ کیلئے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا


ریاست 2020 تک 100 فیصد گھروں میں نل کنکشن فراہم کرے گی

Posted On: 08 JUL 2020 6:08PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ سے ریاست میں جل جیون مشن کے نفاذ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ حکومت ہند کی کوشش ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنیادی خدمات فراہم کی جائے۔ ہر ایک دیہی کنبے کو مناسب مقدار میں اور مقررہ معیار کا پینے کا پانی باقاعدگی کے ساتھ اور طویل مدتی بنیاد پر دستیاب کرایا جائے۔جس کے لئے فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن (جے جے ایم) نافذ کیا گیا ہے۔ اس مشن کا مقصد مکمل احاطہ ہے یعنی گاؤں کے ہر ایک کنبے کو ان کے گھروں میں فنکشنل نل کے پانی کا کنکشن ملنا ہے۔

اترپردیش نے ہر ایک دیہی کنبے کو کام کرنے والے نل کنکشن فراہم کرنے کیلئے سال 2022 تک 100 فیصد کووریج کرنے کا ہدف پورا کرنے کیلئے ایک اسکیم وضع کی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر نے وزیراعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کرکے ریاست میں مشن کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ریاست میں اس مشن کو جلد پورا کرنے کا یقین دلایاتاکہ دیہی علاقوں میں گھریلو نل کنکشن مقررہ وقت کے مطابق دستیاب کرانے کے نشانے کو حاصل کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے وندھیا- بندیل کھنڈ علاقے میں جے ای / اے ای ایس کے ساتھ ساتھ آر سینک اور فلورائڈ متاثرہ 38 ضلعوں میں ترجیحی بنیاد پر صاف ستھرا پینے کا پانی دستیاب کرانے کی ریاست کی اسکیم کا ذکر کیا۔

دیہی لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے مشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے موجودہ آبی سپلائی اسکیموں کی ریٹرو فٹنگ کرنے اور موجودہ عوامی اسٹینڈ- پوسٹ سے گھریلو نل کنکشن مہیا کرانے کیلئے مہم چلا کر یہ کام شروع کرنے کی گزارش کی جس سے واپس لوٹنے والے تارکین وطن مزدوروں کو بھی ان کے گاؤں میں ہی روزگار دستیاب کرایاجاسکے۔ وزیراعلیٰ سے آبی خدمات کی تقسیم کی نگرانی کیلئے آئی او ٹی پر مبنی سینسر سسٹم تیار کرنے کی گزارش کی گئی۔

جناب شیخاوت  نے اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ریاست کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کے عہد کا اعادہ کیا۔ جل جیون مشن کیلئے حکومت ہند کے ذریعے دستیاب کرائے گئے نل کنکشنوں اور مرکزی اور متعلقہ ریاست کے حصے کے استعمال کی بنیاد پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ جل شکتی کے وزیر نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ کو ریاست کو 100فیصد فنکشن ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) ریاست بنانے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اترپردیش کے 2.63 کروڑ دیہی کنبوں میں سے اب تک صرف 10.23 لاکھ کنبے کو نل کنکشن دیے گئے ہیں اب سال 21-2020 میں اترپردیش کی حکومت نے 1.02 کروڑ گھروں میں نل کنکشن دینے کی اسکیم بنائی ہے۔

سال 21-2020 میں ریاست کو 2550.94 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں اور ریاست کے حصے سمیت 6966.26 کروڑ روپئے ریاست کے پاس یقینی طور پر دستیاب ہے۔ ریاست فزیکل اور مالیاتی کارکردگی کی بنیاد پر اضافی رقم پانے کیلئے حقدار ہے۔ چونکہ اترپردیش کے پنچایتی راج محکمے کوپندرہویں مالیاتی کمیشن گرانٹس کے تحت 9752 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں اور اس کا 50 فیصد استعمال پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کیلئے کیا جانا ہے۔ اس لئے مرکزی وزیر نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ دیہی پانی کی سپلائی، گرے واٹر ٹریٹمنٹ اور دوبارہ قابل استعمال پانی اور بالخصوص پانی کی سپلائی کی اسکیموں کے طویل مدتی آپریشن اور رکھ رکھاؤ کو یقینی بنانے کیلئے اس فنڈ کو استعمال کرنے کی اسکیم بنائیں۔

مرکزی وزیر نے ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیار کرنے کے ساتھ ساتھ گرام پنچایت کی ذیلی کمیٹی کی شکل میں گرام جل اور سوچھتا کمیٹی تشکیل کرنے پر بھی زور دیا جس میں کم از کم 50فیصد خواتین رکن ہوں گی۔ یہ کمیٹی گاؤں میں پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کی اسکیم، ڈیزائن، آپریشن اور انتظام اور رکھ رکھاؤ کیلئے ذمہ دار ہوگی۔ سبھی گاؤں کو ولیج ایکشن پلان تیارکرنا ہوگا جس میں لازمی طور سے پینے کے پانی کی ترقی / اضافے، گرے واٹر مینجمنٹ آپریشن اور رکھ رکھاؤ شامل ہوں گے۔ سبھی گاؤں میں جل جیون مشن صحیح معنی میں جن آندولن بنانے کیلئے کمیونٹی شراکت داری کیلئے آئی  ای سی مہم بھی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ کووڈ-19 کی صورتحال کے دوران دیہی خاندانوں میں ترجیحی بنیاد پر نل کنکشن دستیاب کرائے جائیں تاکہ دیہی لوگوں کو عوامی اسٹینڈ پوسٹ سے پانی لانے کی پریشانی نہ گزرنا پڑے۔

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3787



(Release ID: 1637464) Visitor Counter : 153