سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے نریندر سنگھ تومر کے ہمراہ ہندوستان میں نینو پر مبنی زرعی اِن پُٹ اور غذائی پروڈکٹس کے تجزیے کیلئے رہنما خطوط جاری کیے
یہ رہنما خطوط پالیسی سازوں اور ریگولیٹروں کو ہندوستان کے زرعی اِن پُٹ اور خوراک کے شعبے میں نئے نینو پر مبنی پروڈکٹس کیلئے مؤثر انتظامات کرنےمیں مدد کریں گے: ڈاکٹر ہرش وردھن
یہ ایک بہترین اقدام ہے جس کے ذریعے نینو ٹیکنالوجی اور نینو پر مبنی پروڈکٹس سے متعلق سبھی محکمے اور وزارتیں ایک ساتھ آئی ہیں:نریندر سنگھ تومر
رہنما خطوط کو ڈی بی ٹی کے مربوط بین وزارتی کوششوں کے ذریعے ڈی بی ٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، ایف ایس ایس اےآئی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے
Posted On:
07 JUL 2020 6:18PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت اور خاندانی بہبود اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور زراعت اور کسانوں کی بہبود نیز دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کےمرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومرنے ویڈیو لنک کے ذریعے آج ‘‘ہندوستان میں نینو پر مبنی زرعی اِن پُٹ اور غذائی پروڈکٹس کے تجزیے کیلئے رہنما خطوط’’ جاری کیے۔یہ رہنما خطوط ڈی بی ٹی کے ذریعے مربوط بین وزارتی کوششوں کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے محکمہ برائے بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت ، غذائی تحفظ اور معیارات سے متعلق ہندوستانی اتھارٹی(ایف ایس ایس اے آئی)، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے مشترکہ طور سے تیار کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر پنچایتی راج نیز زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرشوتم کھوڈابھائی روپالا، بایوٹیکنالوجی کے محکمے کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ، محکمہ برائے زراعت، باہمی امداد اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری جناب سنجے اگروال، ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او جناب ارون سنگھل اور حکومت، تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کے اعلیٰ افسران اور ماہرین موجود تھے۔
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ‘‘بڑھتی آبادی کوخوراک فراہم کرنے کی ضرورت نیز بدلتی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے زرعی پروڈکٹس میں سدھار اور بہتر فصل کے تحفظ کیلئے نینو بایوٹیکنالوجی میں زرعی نظام کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں میں کثیر مقدار میں کیمیکل اِن پُٹ کے مقابلے میں نینو تغذیاتی مادوں کےاستعمال سے زمین اور سطح کے پانی میں تغذیاتی مادوں کی کمی کو دور کیاجاسکتا ہے اور اس طرح ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ حکومت ہند کے محکمے اور ایجنسیاں نینو ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف پروگراموں کی حمایت کررہی ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ‘‘اِن رہنما خطوط کا مقصد زراعت اور خوراک میں نینو پر مبنی پروڈکٹ کیلئے موجودہ ضابطوں کی جانکاری دیکر پالیسی سے متعلق فیصلے لینے میں تعاون کرنا ہے اور مقررہ پروڈکٹس کی کوالٹی ، تحفظ اور مؤثریت کو یقینی بنانا ہے’’۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا ‘‘یہ رہنما خطوط پالیسی سازوں اور ریگولیٹروں کو ہندوستان کے زرعی اِن پُٹ اور خوراک کے شعبوں میں مستقبل کے نئے نینو پر مبنی پروڈکٹس کیلئے مؤثر انتظامات تیار کرنے میں مدد کریں گے۔ یہ رہنما خطوط ہندوستانی اختراع کاروں اور صنعتوں کو اِن شعبوں میں نئے نینو پر مبنی پروڈکٹس کی ترقی اور تجارت کاری کیلئے حوصلہ افزائی کریں گے’’۔
جناب نریندر سنگھ تومر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اِن رہنما خطوط کو وضع کرنے کاعمل نئے نینو مرکبات و مصنوعات جن کی تجارت کاری کی جاسکتی ہے، کی کوالٹی ، تحفظ اور مؤثریت کے تجزیے کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘اِن رہنما خطوط کا مقصد ہندوستان میں نینو پر مبنی زرعی اِن پُٹ اور غذائی پروڈکٹس کیلئے شفافیت، پائیداری اور قابل پیش گوئی ریگولیٹری طریقے مہیاکرانا ہے’’۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ایک بہترین اقدام ہے جو نینو ٹیکنالوجی اور نینو پر مبنی پروڈکٹس سے متعلق سبھی محکموں اور وزارتوں کو ایک اسٹیج پر لانے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں نینو پر مبنی زرعی اِن پُٹ اورغذائی پروڈکٹس کے تجزیے کیلئے رہنما خطوط سے ہمارے مشن-2022 تک زراعت کی آمدنی کو دوگنا کرنا اور پائیدار زراعت کیلئے قومی مشن کو فائدہ حاصل ہوگا۔
موجودہ رہنما خطوط نینو زرعی اِن پُٹ پروڈکٹس (این اے آئی پی) اور نینوزرعی پروڈکٹس (این اے پی) پر لاگو ہوتے ہیں۔ یہ رہنما خطوط این ایم سے بنے نینو کمپوزٹ اور سنسروں پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ یہ رہنما خطوط ان پر بھی لاگو ہوتے ہیں جنہیں ڈیٹا تحویل کیلئے فصلوں ، خوراک اور فیڈ کے براہ راست رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تفصیلی رہنما خطوط کے لئے یہاں کلک کریں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 3763
(Release ID: 1637150)
Visitor Counter : 218