سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نتن گڈکری نے بنیادی ڈھانچے کی میٹنگ سے متعلق گروپ کی صدارت کی
چیئرمین ریلوے بورڈ ، ڈائریکٹر جنرل جنگلات اور ڈائرکٹر جنرل روڈس ہر ماہ معاملات کے نمٹارے کے لئے کریں گے میٹنگ
Posted On:
07 JUL 2020 4:45PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں ویب کاسٹ کے ذریعہ انفراسٹرکچر میٹنگ پر ایک گروپ کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر برائے ریلوے اور تجارت شری پیوش گوئل ، مرکزی وزیر برائے ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی ، اطلاعات و نشریات اور بھاری صنعت و پبلک انٹرپرائزز شری پرکاش جاوڈیکر اور مرکزی وزیر مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، ریلوے ، بجلی ، ماحولیات اور جنگلات کی وزارتوں ، ریلوے بورڈ ، این ایچ اے آئی کے سینئر افسران اور مہاراشٹر ، گجرات ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور کرناٹک جیسی ریاستوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں زیر التوا بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نمٹارے کے لئے متعدد امور پر غوروخوض کیا گیا۔ میٹنگ میں ایک بڑا مسئلہ جسے اٹھایا گیا وہ 187 شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے لئے فاریسٹ کلیرنس کا تھا۔ اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ بہت سے پروجیکٹوں کے لئے ابھی تک مرحلہ دو کے فارسٹ کلیئرنس کے لئے درخواستیں نہیں دی گئی ہیں۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس کام کے لئے فوری طور پر کارروائی شروع کریں۔
میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نیشنل ہائی ویز پر لیول کراسنگ کو دور کرنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ یہ حادثات کے بڑے مقامات ہیں۔ اس طرف اشارہ کیا گیا کہ حالانکہ ان کے ڈیزائن کو 167 مقامات پر منظور کیا گیا تھا ، لیکن ابھی تک کام شروع نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں 5 سال پہلے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے ، اور اس میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سمت میں ماہانہ بنیاد پر سیتوبھارتم پروگرام کے تحت پروجیکٹوں کی نگرانی پر اتفاق کیا گیا۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ 30 سڑک پروجیکٹ ریلوے کے پاس زیر التوا ہیں۔ تاہم ، وزیر ریلوے نے دو دن میں ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں سے پہلے ایک اہم مسئلہ درختوں کی کٹائی ہے ، تاہم ، جنگل کے احاطہ میں جھاڑیوں اور پودوں کے مخصوص مقامی اقسام کو شامل کرنے سے متعلق ابہامات ہیں۔ میٹنگ میں ببول یا کیکر کی مثال پیش کی گئی۔ چونکہ یہ ایک غیر ملکی جھاڑی ہے، اس لئے متعدد پروجیکٹوں کے لئے فاریسٹ کلیرنس پر غور وخوض کے دوران درختوں کی تعریف میں اس کی شمولیت رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے۔ دہلی میں پی ایم او کے زیر نگرانی ایک اولوالعزم پروجیکٹ، دوارکا ایکسپریس وے، کو کل چھ ہزار تین سو چونسٹھ درختوں میں اس طرح کے ایک ہزار نو سو انتالیس ببول جھاڑیوں کا سامنا ہے۔ اس طرف اشارہ کیا گیا کہ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش جیسی بہت سی ریاستیں اس جھاڑی کو درخت کے طور پر زمینی محصول کے کوڈ میں نہیں لیتی ہیں۔
شری نتن گڈکری نے مختلف وزارتوں کے سینئر سطح کے افسران کے مابین ملاقاتوں کے ذریعے اہم امور پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ، وہ ہمیشہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ تحریری مواصلات پر وقت اور توانائی ضائع کرنے کے بجائے ، ہمیشہ مل بیٹھ کر معاملات کا نمٹارا کرنا ایک دوسرے کے سامنے زیادہ اچھا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اب اس کے بعد چیئرمین ریلوے بورڈ ، ڈائریکٹر جنرل جنگلات اور ڈائریکٹر جنرل روڈس کے مابین مشترکہ میٹنگ منعقد ہو گی۔ انہوں نے کہا ، ہر ماہ ہونے والی میٹنگ بہت سارے معاملات حل کرے گی۔
وزیر ماحولیات شری جاوڈیکر سے درخواست کی گئی کہ وہ ریاستوں میں تعینات جنگلات کے افسران کو ہدایت دیں کہ وہ اس پرعمل کریں اور ان سرکلرز اور احکامات پر عمل درآمد کریں جو ایم او ای اینڈ ایف اور سی سی کے ذریعہ جاری کئے جائیں۔ جنگل کے امور سے متعلق خصوصی اعلی اختیاراتی کمیٹیوں کا انعقاد کیا جاسکتا ہے جیسا کہ جھارکھنڈ ، مہاراشٹر اور اروناچل پردیش میں کیا جارہا ہے۔ ایسا محسوس کیا گیا کہ اس اقدام سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے گا ، جس سے وقت اور رقم دونوں کی بچت ہوگی۔
شری پیوش گوئل نے اس میٹنگ کے آئیڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ یہ شری گڈکری کا ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنے کے لئے منعقدہ اس میٹنگ کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے شری نتن گڈکری سے درخواست کی کہ وہ شہریوں کے کاز کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بنیادی ڈھانچہ سے متعلق گروپ کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا ، ریلوے اور ہائی وے پروجیکٹوں کو نظریاتی طور پر ایک دوسرے کے متوازی طور پر چلنا چاہئے ، تاہم ، کچھ فرق کی وجہ سے وہ کبھی کبھی الگ ہوجاتے ہیں۔ لیکن ، یہ دونوں ادارے مل کر متعدد پروجیکٹ بناسکتے ہیں۔
جنرل (سبکدوش) وی کے سنگھ نے کہا کہ یہ ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے کہا ، انفرا سیکٹر معیشت کی کمر کی ہڈی ہے اور اس کی رفتار دوسرے شعبوں کی رفتار کا فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے انفرا پیشہ ور افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے پروجیکٹوں کی رفتار کو بڑھانے کے لئے اپنے طریقہ کار کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اور شاہراہوں کے شعبوں کو لاگت کی بچت اور استعمال میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ پروجیکٹ بنانے چاہئیں۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(2020-07-07)
U: 3756
(Release ID: 1637102)
Visitor Counter : 201