الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور نیتی آیوگ نے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا اتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لئے ڈیجیٹل انڈیا اتم نربھر بھارت ایپ اختراعی چیلنج کا آغاز کیا


موجودہ سبھی ایپ کو ایپ اختراع چیلنج کے ٹریک 1 پر لایا جانا ہے

ایپ اختراع چیلنج کا ٹریک 2نئے اپلیکیشن کے فروغ پر زور دے گا

Posted On: 04 JUL 2020 4:04PM by PIB Delhi

ہندوستانی ایپس کے لئے ایک مضبوط ایکو سسٹم کے تعاون اور اس کی تعمیر کرنےکے مقصد سے اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ کے ساتھ ساجھیداری میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے بھارتی تکنیکی صنعت کاروں اور اسٹارٹ اپس کے لئے ڈیجیٹل انڈیا اتم نربھر بھارت ایپ اختراعی چیلنج کا آغاز کیا ہے۔ اسے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا کی تعمیر کے وژن کو پورا کرنے اور اتم نربھر بھارت کی تعمیر میں ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں کا استعمال کرنے میں مدد کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔

یہ 2 ٹریکوں میں چلے گا۔ موجودہ ایپس کا پرموشن اور نئے ایپس کا فروغ۔

آج شروع کئے جارہے ٹریک-1 ایپ انوویشن چیلنج کا دھیان ان بہترین بھارتی ایپ کی شناخت کرنے پر ہوگا جن کا پہلے سے ہی شہریوں کے ذریعے استعمال کیا جارہا ہے اور ان میں کچھ اور سدھار کی گنجائش بھی ہے اور وہ اپنے زمرے میں عالمی سطح کا ایپ بننے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

لیڈر بورڈ پر ایپ دکھانے کے لئے مختلف نقد ایورڈس اور ترغیبات کے ساتھ یہ انوویشن چیلنج ایک ایکو سسٹم بنانے کی کوشش کرے گا، جہاں بھارتی صنعت کاروں واسٹارٹ اپس کو ٹیک حل کو تیار کرنے وپالنے پوسنے اور انہیں بنائے رکھنے کے لئے ترغیب دی جائے گی، جو نہ صرف بھارت کے شہریوں کے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے کام آئے گا۔ منترہے، میک ان انڈیا، فار انڈیا اور دی ورلڈ یعنی بھارت سمیت پوری دنیا کے لئے بھارت میں تیار کیا جانا۔ یہ ایک مہینے میں پورا ہوجائے گا۔

اس ایپ چیلنج کے بعد سرکار ات نربھر بھارت ایپ انوویشن چیلنج کے ٹریک 2 کو بھی لانچ کرے گا، جو بھارتی اسارٹ اپس، صنعت کاروں، کمپنیوں کی پہچان کرنے کا کام کرے گا اور انہیں نئی سوچ لانے، انہیں ان کیوبیشن کرنے، ان کی پروٹوٹا پینگ اور ان کے استعمال کو آگے بڑھانے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ ٹریک لمبے عرصے تک چلے گا جس کی تفصیل الگ سے فراہم کی گئی ہے۔ اتم نربھر بھارت ایپ اختراعی چیلنج ٹریک1کو حسب ذیل 8 وسیع زمروں میں لانچ کی جارہی ہیں۔

  1. آفس پروڈکٹی ویٹی اور گھر سے کام
  2. سوشل نیک ورکنگ
  3. ای-لرننگ
  4. تفریح
  5. صحت اور فلاح
  6. زرعی ٹیک اور فن ٹیک سمیت کاروبار
  7. خبریں
  8. کھیل کود یعنی گیمز

ہر زمرے کے اندر کئی ذیلی زمرے ہوسکتے ہیں۔

انوویشن چیلنج 4 جولائی 2020 سے  innovate.mygov.in/app-challenge پر دستیاب ہوگا۔  انٹریاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 جولائی 2020 ہے۔ درخواست دینے  والوں کو اپنی تجاویز جمع کرانے کے لئے MyGovپورٹلwww.mygov.in  پر لاگ ان کرکے رجسٹریشن کرکے آن لائن درخواست دینی ہوگی۔

نجی سیکٹر اور تعلیم سے جڑے ماہرین کے ساتھ ہر ٹریک کے لئے ایک خصوصی جیوری حاصل ہونے والی درخواستوں کا تجزیہ کرے گی۔

فہرست میں شامل کئے گئے ایپس کو انعام دیے جائیں گے اور شہریوں کی جانکاری کے لئے انہیں لیڈر بورڈس پر بھی دکھایا جائے گا۔ سرکار بھی مناسب ایپس کو اپنائے گی۔ انہیں آگے بڑھانے میں اپنی رہنمائی کرے گی اور سرکاری ای- مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر فہرست بندی بھی کرے گی۔

تجزیہ کے کچھ بنیادی پیرا میٹرس میں استعمال کی آسانی (UI/UX) مضبوطی، تحفظ ور اسکیل ایبلیٹی شامل ہوں گی۔


...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

05-07-2020

U-3708


(Release ID: 1636739) Visitor Counter : 257