صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن این بی ای کے انٹرنیشنل اسٹوڈینٹس کے لئے فیلو شپ پروگرام کے واسطے گڈ کلینکل پریکٹس گائیڈ لائن ہینڈ بک اور پروسپیٹکس جاری کیا


فیلو شپ پروگرام فار انٹر نیشنل اسٹوڈینٹس (ایف پی آئی ایس) پروگرام ہندوستان طبی تعلیم میں ایک اعلیٰ مقام دلائے گا: ڈاکٹر ہرش وردھن

ڈاکٹروں کے قومی دن پر ڈاکٹروں کو مبارکباد، وزیر موصوف نے انہیں اصل ہیرو قرار دیا

Posted On: 01 JUL 2020 5:06PM by PIB Delhi

صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نےآج صحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے کے ساتھ نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن (این بی ای) کے بین الاقوامی طلبا کے فیلو شپ پروگرام (ایف پی آئی ایس) کے واسطے گڈ کلینیکل پریکٹس گائیڈلائنس ہینڈبک اور پروسپیکٹس جاری کیا۔

ویب پلیٹ فارم پر ای بکس جاری کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے طبی برادری کو تلقین کی کہ وہ اس پیشے میں اخلاقی برتاؤ اپنانے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ کلینکل پریٹکس گائیڈ لائن ہینڈ بک ایک کوشش ہے، تاکہ نیشن بورڈکے تمام ڈپلومیٹس کے ریزیڈینٹس کوراہ دکھانے والے پوائنٹس فراہم کئے جاسکے، جس سے وہ اخلاقی اور پیشہ وارانہ طور طریقے کے اصولوں پر عمل کرسکیں، جو ایک طبی پیشہ ور سے امید کی جاتی ہے۔ اس ایکسرسائز کا مقصد ڈاکٹروں اورمریضوں کا تحفظ کرنا ہے۔  انہوں نے  ڈی این بی ریزیڈینٹس، تربیت کے سالوں کے دوران ایک اچھے کلینیکل پریکٹشنر کے طور پر ان کے رول اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے 42 اہم اداروں میں پھیلے 11 اسپیشلٹیز (خصوصیات) میں رواں سال 21-2020 کے لئے فیلو شپ پروگرام فار انٹرنیشنل اسٹوڈینٹس (ایف پی آئی ایس)- پروسپیٹکٹس بھی  الیکٹرونیکلی طور پر جاری کیا۔  اس اختراعی کوشش کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کامن فیلو شپ انٹرینس  ٹسٹ کے ذریعہ پوسٹ ایم ڈی ، ایم ایس سطح پر سارک ملکوں سمیت سبھی ملکوں کے بین الاقوامی طلبا کے لئے انٹرنیشنل فیلو شپ پروگرام شروع کیا جارہا ہے اور یہ  پروگرام بین الاقوامی میڈیکل شعبے میں ملک کے وقار کو بڑھانے میں ایک طویل راستہ طے کرے گا۔ کورس کے ڈھانچے کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ این بی ای کے فیلو شپ ڈی این بی پروگرام جدید میڈیکل کے 82 موضوعات اور سب اسپیشلٹیز پیش کرتے ہیں ، جس میں 703 پرائیویٹ اور سرکاری انسٹی ٹیوشن میں 29 براڈ میں ڈی این بی پروگرام ، 23 سب اسپیشلٹیز میں فیلو شپ پروگرام اور 30 سوپر اسپیشلٹیز شامل ہیں۔این بی ای ملک بھر میں گورنمنٹ پی ایس یو میونسپل پرائیویٹ سیکٹر اسپتالوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، تاکہ ڈی این بی پروگرام شروع کیا جاسکے، جس سے موجودہ بنیادی ڈھانچے اور طبی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ سیٹ کی تعداد بڑھا کر ملک میں اسپیشلسٹ فاصلے کو کم کیا جاسکے۔

آج ڈاکٹروں کے قومی دن پر ڈاکٹروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈاکٹر بی سی رائے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، جن کے اعزاز میں ملک یکم جولائی کو ڈاکٹروں کا قومی دن مناتا ہے۔  یہ تقریب جو آج ہورہی ہے، خاص اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ آج بھارت رتن ڈاکٹر بدھان چندر رائے کی سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو ایک نامور میڈیکل پریکٹشنر، ماہر تعلیم، سماجی ورکر، فیلون تھروپسٹ ، قو م پرست، مجاہد آزادی اور مشہور ڈاکٹر تھے۔ زبردست اڑچنوں پر پر قابو پانے والے ڈاکٹر بدھان چندر رائے کو ایک ساتھ دونوں رائل کالج آف فزیشین اور  رائل کالج آف سرجن کا ممبر بننے کا فخر حاصل ہے۔  ایک ڈاکٹر بننا کسی بھی شخص کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہیں، جبکہ ایک اچھا ڈاکٹر بننا ایک زبردست چیلنج ہے۔ یہ واحد ایک ایسا پیشہ ہے جہاں پر کوئی بھی ایک ہی وقت میں روزی روٹی کما سکتا ہے اور پوری انسانیت کی خدمت بھی کرسکتا ہے۔  انہوں نے کووڈ وبا کے دوران ڈاکٹروں کے ذریعہ کی گئی زبردست خدمت کے لئے ان کی بے لوث خدمات کے لئے ان کی ستائش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نےکہا کہ وہ ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

ڈاکٹروں کے قومی دن پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے صحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کما رچوبے نے ڈاکٹروں اور ان کے مریضوں کے درمیان اعتماد کے رشتے پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کو سرو سنتو نرمایا کے مقصد کے قریب لے جانے کے لئے ڈاکٹروں کی پوری برادری کو مبارکباد دی، جس کا 2017 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی  قومی صحت پالیسی میں ذکر کیاگیا ہے۔

امتحانات کے قومی بورڈ کا وجود میڈیکل سائنسز کے قومی اکیڈمی کے دن کے طور پر 1975 میں وجود میں آیا تھا اور یہ بورڈ 1976 سے قومی سطح پر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل امتحانات کا اہتمام کررہا ہے۔ اس بورڈ کو 1982 میں صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارے کے طور پر رجسٹر کیاگیا تھا، جس کا مقصد کل ہند بنیاد پر جدید میڈیسن کے شعبے میں اعلیٰ معیار کے پوسٹ گریجویٹ امتحانات کا انعقاد کرنا تھا اور اہلیت کے لئے ضروری بنیادی تربیت تشکیل دینا ،پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لئے نصاب تیار کرنا اور ایسے اداروں کی ایگریڈیشن کو تیار کرنا تھا، جہاں یہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔  رجسٹرڈ کئے گئے طلبا کو ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ کہا جاتا ہے۔

صحت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن، صحت کے او ایس ڈی جناب راجیش بھوشن، این بی ای کے نائب صدر ڈاکٹر ڈی کے شرما، این بی ای کے نائب صدر ڈاکٹر شیو کانت مشرا، این بی ای کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر پوانیندر لال اور وزارت کے علاوہ این بی ای کے دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

02-07-2020

U-3647



(Release ID: 1636066) Visitor Counter : 189