قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائبس انڈیا آوٹ لیٹ آج پریاگ راج ہوائی اڈے پر کھلا


ٹرائبس انڈیا اپنے خردہ نیٹ ورک کو پورے ملک میں 121 آوٹ لیٹ تک پھیلا رہی ہے

Posted On: 01 JUL 2020 8:14PM by PIB Delhi

وزارت برائے قبائلی امور کے تحت ٹرائیفیڈ کا ٹرائبس انڈیا آؤٹ لیٹ آج پریاگ راج ایئر پورٹ پر کھولا گیا۔ پریاگ راج ہوائی اڈے پر ٹرائبس انڈیا آوٹ لیٹ پریاگ راج شہر میں دوسرا اور ریاست اتر پردیش میں چوتھا آوٹ لیٹ ہے۔ اس کا افتتاح ایم ڈی ، ٹرائیفیڈ شری پرویر کرشنا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے اشتراک سے ٹرائفڈ نے چنئی ، جے پور ، اُدے پور ، کوئمبٹور ، تریویندرم ، احمد آباد ، پنے ، کولکتہ اور گوا کے ہوائی اڈوں پر 9 ٹرائبس انڈیا شو روم قائم کیے ہیں ، جو بہت اچھا کر رہے ہیں۔ پریاگ راج ہوائی اڈے پر نو افتتاح شدہ آوٹ لیٹ اس طرح کا 10 واں آوٹ لیٹ (ہوائی اڈوں پر) ہے اور ملک بھر میں یہ 121 واں آوٹ لیٹ ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری پرویر کرشنا نے کام کرنے اور اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لئے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی – آوٹ لیٹ کو مئی 2020 میں الاٹ کیا گیا تھا اور یہ محض 15 دن میں کھل گیا! ٹیم کی لگن اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مسٹر سنیل یادو ، اے ای آئی کے ریجنل ڈائریکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس پروجیکٹ کو تکمیل تک لے جانے میں تعاون کیا۔ انہوں نے دوسرے علاقوں کے دیگر ٹرائیفیڈ جانبازوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اسے مثال کے طور پر استعمال کریں اور امید ظاہر کی کہ سال کے آخر تک تمام سرکاری ملکیت والے ہوائی اڈوں پر ٹرائبس انڈیا کی دکان ہوگی۔

وزیر اعظم کے پیغام کو “لوکل کے لئے ووکل بنیں” اور مارکیٹنگ کے توسط سے قبائلی کاریگروں کے ذریعہ معاش کو فروغ دینے کے لئے ٹرائیفیڈ ان چیلنج والے حالات میں بھی ملک بھر میں اپنی خوردہ آپریشن کی توسیع کرنا جاری رکھتا ہے۔ وبائی مرض کی وجہ سے قبائلی کاریگروں کی تمام کاروباری سرگرمیاں تھم گئی ہیں اور سو کروڑ سے زیادہ کا اسٹاک پڑا ہوا ہے۔ ٹرائفڈ ، وزارت قبائلی امور نے اس صورت حال سے ابھرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ اس کے تحت قبائلی کاریگروں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں کہ وہ گھر پر بھی روزی کما سکیں۔ ایک ای مارکیٹ پلیس کی ترقی کی گئی جس میں 5 لاکھ سے زیادہ قبائلی کاریگر براہ راست پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گے اور اپنے ہاتھوں سے بنی خوبصورت اشیاء کو فروخت کرنے کے لئے اور بھی گاہکوں تک پہنچ سکیں گے۔

ان مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے ٹرائفیڈ نے نہ صرف اپنے وسیع خردہ نیٹ ورک کا استعمال کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ اس نے قبائلی کاریگروں کو 100٪ فروخت سے ہونے والی آمدنی کو قبائلی کاریگروں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرائبس انڈیا کی مصنوعات اب ای کامرس پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔ اس کی مصنوعاتwww.tribesindia.com پر دستیاب ہیں۔

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 3651



(Release ID: 1636061) Visitor Counter : 124