پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

شری دھرمیندر پردھان نے کہا، ملک بھر میں سستی قیمت پر قدرتی گیس کی دستیابی کو بہتر بنانا ، گیس صارفین میں برابری کا موقع فراہم کرنا اور گیس پر مبنی معیشت کا حصول ایسے شعبے ہیں جن پر توجہ دی جائے گی


پہلی بار آئی ای اے - وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا قدرتی گیس کے شعبے میں مشترکہ ورکشاپ

Posted On: 01 JUL 2020 6:59PM by PIB Delhi

 

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) اور وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ہندستان نے آج ایک بدلتے ہوئے عالمی گیس مارکیٹ منظرنامہ کے درمیان ہندوستان میں "قدرتی گیس پر مبنی معیشت کی تعمیر" کے موضوع پر ایک مشترکہ ویبنار منعقد کیا۔ اس ورکشاپ کا افتتاح وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل شری دھرمیندر پردھان اور آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فیتھ برول کی موجودگی میں ہوا ، جس میں گیس کے شعبے کے بین الاقوامی ماہرین اور ہندوستانی توانائی ماحولیاتی نظام کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں شری پردھان نے کہا کہ حکومت کوویڈ ۔19 کے چیلنجوں کے باوجود ایشیاء میں گیس کی طلب میں اضافے کے بنیادی محرک کے طور پر ابھرنے کے لئے تیار ہے اور ایسا حکومت کی طرف سے مستقل پالیسیوں اور اقدامات کرنے اور پائپ لائن انفراسٹرکچر کو تیزی سے ترقی دینے کی وجہ سے ممکن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس پر مبنی معیشت کو ترقی دینے کے لئے گھریلو گیس کی پیداوار کو بڑھانے، گیس کے بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ گیس کے بنیادی ڈھانچے تک کھلی رسائی فراہم کرکے گیس مارکیٹ کی ترقی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ آزادانہ گیس مارکیٹ کے قیام کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ کہ حکومت آہستہ آہستہ ملک میں ایک مارکیٹنگ اور قیمتوں کی آزادی کے نظام کی طرف گامزن ہے۔ حکومت کی مالی امداد سے گیس گرڈ کی ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصے کی نئی منڈیوں تک توسیع کی جا رہی ہے۔ سٹی گیس منصوبوں کی کوریج کی 400 سے زیادہ اضلاع پر محیط 232 جغرافیائی علاقوں (جی اے) تک توسیع کی جا رہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مسابقتی گیس بازاروں کے لئے سازگار کاروباری ماحول کی مزید سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر ، ملک بھر میں گیس کی دستیابی کو بہتر بنانے اور گیس کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے گیس پائپ لائن ٹیرف ڈھانچے کو معقول بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ گیس پائپ لائنوں کے لئے موجودہ زونل ٹیرف کا ڈھانچہ دور دراز گیس کی فراہمی کے ذرائع سے قدرتی گیس کے ٹرانسپورٹ کے لئے متعدد پائپ لائنوں کے استعمال کے اضافی نرخوں پر منتج ہوتا ہے۔ یہ خاص طور پر گیس کے ذرائع سے دور واقع خریداروں کے لئے پائپ لائن نرخوں میں وسیع تفاوت کا سبب بنتا ہے اور اس طرح یہ دور دراز علاقوں میں نئی گیس مارکیٹوں / طلب مراکز کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

شری پردھان نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں واقع گیس صارفین میں برابری کا موقع فراہم کرنے کے لئے ، زونل ٹیرف کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ اسے معقول اور مسابقتی بنایا جاسکے۔ ٹیرف کا نیا ڈھانچہ گیس گرڈ کو مکمل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں قدرتی گیس تک مساوی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے ایک گیس مارکیٹ کے قیام میں سہولت فراہم کرے گا۔ نئے ٹیرف ڈھانچہ سے گیس پر مبنی صنعتوں کو فائدہ ہوگا جس سے ملک بھر میں گیس کی دستیابی بہتر ہوگی۔

ڈاکٹر برول نے اپنے ریمارکس میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے اپنے عوام کو توانائی تک رسائی اور توانائی کی فراہمی میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ طویل مدتی بنیاد پر ، ہندوستان توانائی کے تمام ملکوں کے لئے توجہ کا مرکز ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے 2030 تک ہندوستان کی توانائی کے مکس میں قدرتی گیس کا حصہ 6 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا ایک بہت ہی اولوالعزم ہدف طے کیا ہے اور مارکیٹ میں اصلاحات ، انفراسٹرکچر اور صلاحیت سازی میں اضافہ کے ذریعے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

قدرتی گیس کے شعبے میں ہندوستان اور آئی ای اے کے اشتراک عمل کا مقصد قدرتی گیس کے انفراسٹرکچر ، ضابطہ بندی اور گیس ہب کی ترقی سمیت متعدد امور پر جانکاری اور متعلقہ تجربات کو فروغ دینا ہے تاکہ انرجی مکس میں قدرتی گیس کی حصے داری میں اضافہ سے متعلق ہندوستان کی قومی کو مدد مل سکے اور جس سے ہندستان کی توانائی سیکورٹی مضبوط ہو۔

*************

 

U: 3649



(Release ID: 1635998) Visitor Counter : 154