بجلی کی وزارت

محترمہ پرمندر چوپڑا نے پی ایف سی کی ڈائریکٹر (اقتصادی) کا عہد ہ سنبھالا

Posted On: 01 JUL 2020 3:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جولائی 2020/  سرکاری ملکیت والی اہم،  این بی ایف سی، پاور فائننس  کارپوریشن  (پی ایف سی) نے آج محترمہ  پرمندر چوپڑا  کو کمپنی  کی ڈائریکٹری (مالی)  مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ جناب این بی گپتا کی جگہ لیں گی، جو 30 جون 2020 کو سبکدوش ہوگئے۔

محترہ چوپڑا، ڈائریکٹر (مالی)  کے طور پر عہدہ  سنبھالنے سےپہلے پاور فائننس کارپوریشن (پی ایف سی)  میں کارگزار ڈائریکٹر (مالی)  کے طور پر کام کررہی تھیں۔ 32 سال سے زیادہ وسیع  اور مختلف  طرح کے تجربے کے ساتھ وہ فنڈس جٹانے یا فنڈ س ریزنگ، کارپوریٹ کھاتے، بینکنگ  اور خزانے ، اثاثے  قرض  انتظام (ایسسٹ لائبلیٹی منجمنٹ) اسٹریسڈ ایسسٹ ریزیلیوشن وغیرہ کے لئے اہم اور مخصوص  اقتصادی کاموں کو سنبھالنے میں ماہرہیں۔

 پی ایف سی میں شامل ہونے سے پہلے وہ نیشنل  ہائیڈرو الیکٹرک پاور،  کارپوریشن آف انڈیا (این ایچ پی سی)  او رپاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا (پی جی سی آئی ایل) جیسے بجلی کے شعبے کے اہم اداروں سے وابستہ  تھیں۔  2005 میں ، پی  ایف سی میں آنے  کے بعد  محترمہ چوپڑہ نے پی ایف سی کی فنڈریزنگ سے لے کر بین الاقوامی بازاروں تک مختلف  پہلیں کیں۔  جس نے قرض  دہندگان کو کم لاگت پر  پیسہ  جٹانے کی اجازت دی۔ اس کے مرکوز نظریے کے ساتھ  غیر ملکی کرنسی میں فنڈ ریز کرنے کی حصہ داری 2 سال کی قلیل مدت میں 2 فی صد سےبڑھ کر 15 فی صد ہوگئی۔

 محترمہ چوپڑہ کو پی ایف سی کے پہلے گرین بانڈا اشو کو شروع کرنے اور سیکشن 144 (اے) کے تحت امریکی بانڈ بازار سےپی ایف سی کے  پہلے فنڈ جٹانے سمیت سب سے پہلے کئے گئے مختلف کاموں کے لئے سراہا گیا۔ انہوں نے آرای سی لمیٹیڈ میں حکومت  ہند کی 52.63  فی صد حصہ داری میں  پی ایف سی کے بہت بڑے حصول میں بھی اہم رول  ادا کیا اور پی ایف سی کی موزونیت کی سطح اور پی ایف سی کے قرض معاہدوں  اور گھریلو اور بین الاقوامی ریٹنگ کے بارے میں مختلف پارٹیوں کے ساتھ گفت و شنید سے وابستہ  چیلنجوں پر قابو پایا۔

محترمہ چوپڑا بورڈآف کوسٹل تمل ناڈو پاور لمیٹیڈ او چیور انفرا لمٹیڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔

محترمہ چوپڑا کا کاسٹ اکاؤنٹ اور ایم بی  اے سے پی ایف سی میں  اقتصادیکام کاج کے سبب  بلند رینک پر پہنچنا، ان کی نرم مزاجی، عہد بستگی اور سخت  محنت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

پی ایف سی کے انتظام میں ان کی طاقت اور مرکوز میدانوں کی ان کی گہری  سمجھ یقینی  طور پر بجلی کے شعبے کے قرض دہندگان کو آگےبڑھنے میں مدد کرے گی اور آنے والے دنوں میں اور زیادہ  میل کے پتھر حاصل کرے گی۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3637



(Release ID: 1635830) Visitor Counter : 105