امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا ایک ٹویٹ کے ذریعے تمل ناڈو میں نیویلی پاور پلانٹ بوائلر میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج وغم
امت شاہ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ شری ایڈپاڈی کے پلانی سوامی سے بات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امدادی کاموں میں مدد کے لئے مرکزی صنعتی سیکیورٹی فورسز پہلے سے ہی جائے حادثہ پر موجود ہیں
ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں
Posted On:
01 JUL 2020 2:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ تمل ناڈو میں نیویلی پاور پلانٹ بوائلر میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں جانوں کے ضیاع پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جناب امت شاہ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی شری ایڈپاڈی کے پلانی سوامی سے بات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مرکزی صنعتی سیکیورٹی فورسز امدادی کاموں میں مدد کے لئے پہلے سے ہی جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(01-07-2020)
U: 3632
(Release ID: 1635751)
Visitor Counter : 72