الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

حکومت نے  59 موبائل ایپس   پر پابندی عائد کی ، جو بھارت کے اقتدارِ اعلیٰ اور سالمیت  ، بھارت کے دفاع  ، سکیورٹی اور  امن و قانون  کے لئے نقصان دہ ہیں 

Posted On: 29 JUN 2020 8:47PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،30 جون  / اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت نے  اطلاعاتی ٹیکنا لوجی ( سرکار کے ذریعے  معلومات تک رسائی کو روکنے کے ضابطوں اور  تحفظات ) رول ، 2009 کے متعلقہ ضابطوں  کے پیشِ نظر اطلاعاتی ٹیکنا لوجی قانون   کی دفعہ 69 اے کے تحت  ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر 59 ایپس کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے  کیونکہ  دستیاب معلومات کے مطابق یہ ایپس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، جو بھارت کے اقتدارِ اعلیٰ اور سالمیت ، بھارت  کے دفاع ، سکیورٹی اور امن و قانون کے تئیں نقصان دہ ہیں ۔

          پچھلے چند برسوں میں بھارت  ٹیکنا لوجی میں جدت  کے پیشِ نظر ایک ممتاز اختراع کار  اور  ڈجیٹل اسپیس میں  ایک بنیادی مارکیٹ کے طور پر ابھرا ہے ۔

          اس کے ساتھ ہی  130 کروڑ بھارتیوں کے اعداد و شمار کی سکیورٹی اور   راز داری کے تحفظ  کے پہلوؤں پر  تشویش میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ حال ہی میں  یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ اِس طرح کی تشویش  ملک کے اقتدارِ اعلیٰ اور سلامتی کے لئے  خطرے کا بھی اظہار کرتی ہے ۔ اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت نے   اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر   دستیاب کچھ موبائل ایپس  کے ذریعے استعمال کرنے والوں  کے اعداد و شمار غیر مجاز طریقے سے  چرانے  اور انہیں بھارت کے باہر   استعمال کرنے کی خاطر  ایپس کا بیجا استعمال کرنے کی کئی  ذرائع سے شکایات موصول ہوئی ہیں ۔  ان اعداد و شمار کو  اکٹھا کرنے اور ایسے عناصر کے ذریعے   ، جو  بھارت  کی قومی سلامتی اور دفاع  کے مخالف ہیں ، اعداد و شمار کو استعمال کرنا   انتہائی  تشویش کا باعث ہے  ، جس کے لئے  فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنے  کی ضرورت ہے ۔

          وزارتِ داخلہ کے انڈین سائبر کرائم  کو آرڈینیشن سینٹر  نے بھی   ، اِن مشتبہ ایپس  کو  بلاک کرنے کی سفارش کی تھی ۔  وزارت کو کچھ ایپس کے بارے میں شہریوں سے اعداد و شمار کی سکیورٹی اور راز داری کے بارے میں خطرات  کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں ۔  کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپونس ٹیم  ( سی ای آر ٹی – اِن ) نے  بھی  اعداد و شمار کی سکیورٹی  اور راز داری  کی خلاف ورزی  کے بارے میں  شہریوں سے کئی شکایات موصول کی ہیں ۔ اسی طرح عوام کے مختلف نمائندوں کے ذریعے  بھی ، بھارتی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ، اِسی طرح کی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔  عوام میں اِس طرح کی ایپس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے بارے میں شدید حمایت  کا  اظہار کیا گیا ہے  ، جن سے  بھارت کے اقتدارِ اعلیٰ کے ساتھ ساتھ ہمارے شہریوں کی راز داری کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔

          اِس بات کی بھروسہ مند اطلاعات موصول ہونے کی بنیاد پر کہ اِس طرح کی ایپس بھارت کے  اقتدارِ اعلیٰ اور سالمیت کے لئے خطرہ  ہیں ، حکومتِ ہند نے اِن مخصوص ایپس کو  موبائل فون اور  غیر موبائل انٹرنیٹ کے آلات میں استعمال کرنے  کی اجازت ختم کر دی ہے ۔ ان ایپس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔

          اس اقدام سے  کروڑوں بھارتی  موبائل اور انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کے مفادات کا تحفظ ہو گا ۔  اس فیصلے  کا مقصد  بھارتی سائبر اسپیس کے تحفظ  اور اقتدارِ اعلیٰ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔

ضمیمہ

 

  1. ٹِک ٹاک
  2. شیئر اِٹ
  3. کوائی
  4. یو سی براؤزر
  5. بیدو میپ
  6. شین
  7. کلیش آف کنگس
  8. ڈی یو بیٹری سیور
  9. ہیلو
  10. لائیکی
  11.  یو کین میک اَپ
  12.  ایم آئی کمیونٹی
  13.  سی ایم براؤزر
  14.  وائرس کلینر
  15.  اے پی یو ایس براؤزر
  16.  روم وے
  17.  کلب فیکٹری
  18.  نیوز ڈوگ
  19.  بیٹری پلس
  20.  وی چیٹ
  21.  یو سی نیوز
  22.  کیو کیو میل
  23.  ویبو
  24.  زینڈر
  25.  کیو کیو میوزک
  26.  کیو کیو نیوز فیڈ
  27.  بیگو لائیو
  28.  سیلفی سِٹی
  29.  میل ماسٹر
  30.  پیرالیل اسپیس

 

  1. ایم آئی ویڈیو کال – شایو می
  2.  وی سِنک
  3.  ای ایس  فائل  ایکسپلورر
  4.  ویوا ویڈیو  - کیو یو  ویڈیو  اِنک
  5.  می ٹو
  6. ویگو ویڈیو
  7.  نیو  ویڈیو  اسٹیٹس
  8.  ڈی یو ریکارڈر
  9.  وولٹ ہائڈ
  10.  کیچ کلینر  ڈی یو اسٹوڈیو
  11.  ڈی یو کلینر
  12.  ڈی یو براؤزر
  13.  ہگو پلے  وِد نیو فرینڈس
  14.  کیم اسکینر
  15.  کلین ماسٹر – چیتا موبائل
  16.  وَنڈر کیمرا
  17.  فوٹو وَنڈر
  18.  کیو کیو پلیئر
  19.  وی میٹ
  20.  سویٹ سیلفی
  21.  بیدو ٹرانسلیٹ
  22.  وی میٹ
  23.  کیو کیو انٹر نیشنل
  24.  کیو کیو سکیورٹی  سینٹر
  25.  کیو کیو  لانچر
  26.  یو ویڈیو
  27.  وی فلائی  اسٹیٹس  ویڈیو
  28.  موبائل  لیجینڈس
  29.  ڈی یو  پرائیویسی

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  3600


(Release ID: 1635326) Visitor Counter : 515