اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے رام پور میں سنسکریتک سدبھاؤ منڈپ کے لئے سنگ بنیاد رکھا
یہ کمیونٹی سینٹر مختلف سماجی،معاشی، ثقافتی سرگرمیوں، ہنرمندی کے فروغ کی تربیت، کوچنگ، کورونا جیسی آفات کے دوران راحت سرگرمیوں اور مختلف کھیل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا
خود کفیل بھارت ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی ضمانت: مختارعباس نقوی
Posted On:
29 JUN 2020 3:03PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے آج رام پور میں کہا کہ خود کفیل بھارت ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی ضمانت ہے۔ جناب مختار عباس نقوی نے آج اترپردیش کے رام پور میں نمائش گراؤنڈ میں سنسکریتک سدبھاؤ منڈپ کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ سنسکریتک سدبھاؤ منڈپ پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کے تحت اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے 52 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیا جارہا ہے۔ اس کمیونٹی سینٹر کو مختلف سماجی، معاشی، ثقافتی سرگرمیوں، ہنرمندی کے فروغ کی تربیت، کوچنگ، کورونا جیسی آفات کےد وران راحت سرگرمیوں اور مختلف کھیل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
اس موقع پر جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ تقریباً 6 سال کے دران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے (پی ایم جے وی کے ) کے تحت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں سماجی، معاشی، تعلیمی اور روزگار پر مبنی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا ہے۔ ان پروجیکٹ میں 1512 نئی اسکول کی عمارتوں، 22514 اضافی کلاس روم، 630 ہاسٹل، 152 رہائشی اسکول، 8820 اسمارٹ کلاس روم(نیز کیندریہ ودیالوں میں)، 32 کالج، 94 آئی ٹی آئی، 13 کالج تکنیک، 2 نوودیہ ودیالیہ، 403 کثیر مقصدی کمیونٹی سینٹر ’ سدبھاؤ منڈپ‘ 598 مارکیٹ شیڈ، 2842 بیت الخلا اور واٹر سہولیات ، 135 کامن سروس سینٹر، 22 ورکنگ وومین ہاسٹل، 17-17 ہیلتھ پروجیکٹ، 5 اسپتال، 8 ہنر ہب، 10 مختلف اسپورٹس سہولتیں، 5956 آنگن واڑی وغیرہ شامل ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ اسی طرح اترپردیش میں اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کا عزم جامع ترقی ہے اور اس کے نتیجے میں گزشتہ تقریباً 3 سال کے دوران بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی تشکیل سامنے آئی ہے۔ پی ایم جے وی کے کے تحت اترپردیش میں 3 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 184980 پروجیکٹ تعمیر کئے گئے ہیں، جن میں 282 اضافی کلاس روم، 285 اضافی کلاس روم بلاک، 707 آنگن واڑی سینٹر، 25 کامن سروس سینٹر، 31 سدبھاؤ منڈپ(ایک سنسکریتک سدبھاؤ منڈپ)،173143 سائبر گرام،3865 پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی پروجیکٹ ، 27 ہیلتھ پروجیکٹ (ایک یونانی اسپتال، 4 ہومیوپیتھک اسپتال، 3 آیورویدک اسپتال، 20 ڈگری کالج، 15 ہاسٹل(11 گرلس ہاسٹل)، 39 آئی ٹی آئی، 2 آئی ٹی آئی میں ایڈیشنل، 4 پالی ٹیکنک، 226 اسکل ٹریننگ، 340 اسکولی عمارتیں، 2 ورکنگ وومین ہاسٹل، 666 بیت الخلا) تعمیر کئے گئے ہیں۔
تقریبا 61327پروجیکٹ رام پور میں تعمیر کئے گئے ہیں، جن پر 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ ان میں 2 کمپیوٹر لیباریٹریوں کی تعمیر، 2 سدبھاؤ منڈپ کی تعمیر (ایک سنسکریتک سدبھاؤنا منڈپ) 6 کامن سروس سینٹر، 12974 سائبر گرام، 49 پینے کے پانی اور سینی ٹیشن پروجیکٹ (نیز پانی کے ٹینک)، ایک ڈگری کالج، ایک گرلز ہاسٹل، 119 اسکول عمارتوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ چاہے یہ معیشت ہو، ملک کی سرحدوں کا تحفظ، قومی سیکورٹی ہو مودی حکومت نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ مودی حکومت نے عزت کے ساتھ بااختیار کے عزم کو پورا کیا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا جیسی عالمی وبا کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کئے گئے دور اندیش فیصلوں کی تعریف کررہی ہے۔ گزشتہ 3 مہینےکے دوران 80 کروڑ لوگوں کو 25 کلو گرام گندم ،چاول اور 5 کلو گرام دالیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ 8 کروڑ کسانوں کو گیس سلینڈر فراہم کئے گئے ہیں، 20 کروڑ خواتین کے بینک کھاتوں میں 15-15 سو روپے منتقل کئے گئے ہیں۔60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختلف اسکیموں کے لئے ڈی وی ٹی کے ذریعہ 44 کروڑ لوگوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے۔ 8 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 17 ہزار کروڑ روپے مالیت کے کسان سمان ندھی دیے گئے ہیں۔ آتم نربھر بھارت کا 20 لاکھ کروڑ کا پیکیج دیاگیا ہے اور یہ سب ایک تاریخی قدم سے کم نہیں ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ مودی حکومت نےاقلیتوں سمیت ہر ضرورت مند کی زندگی میں خوشحالی، آنکھوں میں خوشی کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ کام کیا ہے۔ جب ہماری حکومت نے 2 کروڑ مکانات غریبوں کو دیے تو ان میں 31 فیصد فائدہ اٹھانے والے اقلیتی طبقے سے ہیں۔ ہماری حکومت نے ملک کے تقریباً 6 لاکھ گاوؤں کی بڑی تعداد میں بجلی فراہم کی ہے، جو دہائیوں سے بجلی سے محروم تھے۔ ان گاوؤں میں 39 فیصد سے زیادہ اقلیتی کمیونٹی کے لوگ رہتے ہیں، جو اندھیرے میں رہتے تھے اور اب انہیں بجلی فراہم کی گئی ہے۔ ہماری حکومت نے کسان سمان ندھی کے تحت 22 کروڑ کسانوں کو فائدے پہنچائے ہیں، جن میں اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے 33 فیصد سے زیادہ کسان شامل ہیں۔ اجولا یوجنا سے فائدہ اٹھانے والے 8 کروڑ سے زیادہ لوگوں میں سے تقریباً 37 فیصد لوگوں کو مفت گیس کنکشن فراہم کئے جارہے ہیں اور ان کا تعلق اقلیتی طبقے سے ہے۔ ہماری حکومت نے چوتھے اور منجھولے بزنس کے لئے مدرا یوجنا کے تحت تقریباً 24 کروڑ لوگوں کو آسان شرطوں پر قرضے فراہم کئے ہیں اور روزگار سے متعلق دیگر معاشی سرگرمیوں کے لئے بھی قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں 36 فیصد سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں آسان شرطوں پر قرضے دیے گئے ہیں اور ان تمام کا تعلق اقلیتی فرقے سے ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ان کے علاوہ اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ہنرہاٹ، غریب نواز، خود روزگار کی اسکیم ، سیکھو اور کماؤ جیسی اسکیموں کے ذریعہ روزگار اور روزگار کے مواقع گزشتہ تقریباً 6 سال کے دوران فراہم کئے گئے ہیں۔ اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والی 50 فیصد سے زیادہ لڑکیوں سمیت 3 کروڑ 50لاکھ سے زیادہ طلبا کو مختلف اسکالر شپ دی گئی ہے۔
رام پور میں نمائش گراؤنڈ میں سنسکریتک سدبھاؤمنڈپ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جناب نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ملک کے تحفظ، وقار اور خوشحالی کے تئیں پرعزم ہے۔ انہوں نےکہا کہ ملک پہلےمودی حکومت کی ترجیح ہے۔
.........................
م ن، ح ا، ع ر
29-06-2020
U-3593
(Release ID: 1635285)
Visitor Counter : 245