کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

این ایف ایل کے ذریعے مٹی کی جانچ کیلئے چلتی پھرتی لیب کسانوں کے دروازے پر جاکر مٹی کے نمونوں کی مفت جانچ

Posted On: 29 JUN 2020 5:10PM by PIB Delhi

کھادوں کے مناسب استعمال کو فروغ دینے کیلئے ملک میں مٹی کی جانچ کی سہولت کو مزید بہتر کرنے کیلئے این ایف ایل نے کسانوں کے دروازے پر جاکر مٹی کے نمونوں کی مفت جانچ کیلئے 5 چلتی پھرتی ٹیسٹنگ لیب کی شروعات کی ہے۔

وی این دت ، سی اینڈ ایم ڈی نے آج ڈائرکٹروں اور سینئر افسران کے ہمراہ نویڈا میں واقع این ایف ایل کارپوریٹ آفس کے احاطے سے اس طرح کے ایک چلتی پھرتی لیب کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-06-29at17.08.484ANH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-06-29at17.09.018MBZ.jpeg

جدید ترین مٹی کی جانچ کے آلات سے آراستہ ان چلتی پھرتی لیباریٹریوں کا استعمال مٹی کے کُلی اور جزوی ذرخیزی کے تجزیے کیلئے کیا جائیگا۔ مزید برآں یہ چلتی پھرتی لیباریٹریاں زراعت کے مختلف موضوعات کے بارے میں کسانوں کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے صوتی-بصری نظام سے آراستہ ہیں۔

مٹی کی جانچ کیلئے چلتی پھرتی لیباریٹریوں کے علاوہ کمپنی ملک کے مختلف حصوں میں واقع 6 ساکن اور غیر متحرک مٹی کی جانچ کی لیباریٹریوں کیلئے کسان برادری کی خدمت کررہی ہے۔ ان تمام لیباریٹریوں نے سال 20-2019 کے دوران تقریباً 25000 مٹی کے نمونوں کی مفت جانچ کی ہے۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3590


(Release ID: 1635284) Visitor Counter : 152