وزارت دفاع
وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نےبجلی، تیل اور گیس کی دریافت کے پروجیکٹوں کو این او سی جاری کرنے کیلئے آن لائن پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
29 JUN 2020 4:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی:29جون، 2020:
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے دفاع کے وزیر مملکت جناب شریپد نایک کی موجودگی میں آج بھارتی حدود میں آنے والے پانی کے علاقے (ٹی ڈبلیو )اور خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں بجلی پروجیکٹوں اور ریسرچ سروے دریافت استعمال (آر ایس ای ای) سرگرمیوں کیلئے نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی)جاری کرنے کے مقصد سے ایک نئے ویب پورٹل کا آغاز کیا۔
وزارت دفاع (ایم او ڈی) مختلف نجی / سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو)/ سرکاری اداروں کو دفاعی تنصیبات کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی /بادی/ شمسی پروجیکٹوں اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) وزارت بجلی، پرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، جہاز رانی کی وزارت، ہائیڈروکاربن کے ڈائرکٹر جنرل وغیرہ مختلف اداروں کے ذریعے حاصل ہوئی درخواستوں پر ہندوستانی ٹی ڈبلیو نیز ای ای زیڈ میں آر ایس ای ای سرگرمیوں کیلئے بھی سیکورٹی کلیئرنس فراہم کرتی ہے۔
کاروبار کی آسانی کو یقینی بنانے اور ایسے پروجیکٹوں کو این او سی جاری کرنے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے وزارت نے نیشنل ای۔گورننس ڈویزن (این ای جی ڈی) بھاسکر آچاریہ انسٹی ٹیوٹ برائے خلائی ایپلی کیشن اور جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی) اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) کے ساتھ ملکر یہ آن لائن ایپلی کیشن پورٹل تیار کیا ہے۔ نئے آن لائن پورٹل کا پتہ ہے: https://ncog.gov.in/modnoc/home.html.
نئے تیار کردہ وزارت دفاع (ایم او ڈی) ویب پورٹل سے درخواست دہندگان کیلئے بجلی پروجیکٹوں / آر ایس ای ای سرگرمیوں کیلئے ایم او ڈی سیکورٹی منظوریاں حاصل کرنے کیلئے اپنی تجویز جمع کرنا آسان ہوجائیگا۔ آن لائن انتظام سے ان تجاویز کے پروسیس کیلئے ایک مؤثر تیز اور شفاف میکنزم پورٹل قائم ہوگا۔ وزارت نے پہلے بھی ہوائی سروے کیلئے این او سی جاری کرنے کے مقصد سے اسی طرح کے ایک پورٹل کی شروعات کی تھی۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور فوجی معاملات کےمحکمے کے سکریٹری جنرل بپن سنگھ راوت ،ہندوستانی بّری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے، ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ،ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور سکریٹری برائے دفاع ڈاکٹر اجئے کمار نیز وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 3591
(Release ID: 1635270)
Visitor Counter : 237