سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی این ایس ٹی نے غیر نامیاتی – نامیاتی مرکب کو ہم آہنگ کیا، جو پستان، پھیپھڑوں اور جگر کے کینسر خلیوں کو ختم کر سکتا ہے


پولیوکسو میٹا لیٹس (پی او ایم ایس)، اس انداز سے وضع کئے گئے ہیں، جو سرطان سے نمٹنے کے لئے مستقبل میں بطور ادویہ کام آ سکتے ہیں
آئی این ایس ٹی ٹیم کے ذریعے تیار کئے گئے مرکب کی مدد سے ٹیومر کے خاتمے کے نئے راستے کھل سکتے ہیں

Posted On: 29 JUN 2020 12:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29جون، 2020،انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی این ایس ٹی)، واقع موہالی، سائنس اور ٹیکنالوجی کےمحکمے، حکومت ہند کے تحت  ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہاں کے سائنسدانوں نے  ایک نیا غیر نامیاتی-نامیاتی مخلوط مرکب تیار کیا ہے، جو پستان، پھیپھڑوں، جگر کے کینسر کے خلیوں کو ختم کر سکتا ہے اور اس مدد سے مستقبل میں معالجے کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔

فاسفومولب ڈیٹ کلسٹر پر مبنی ٹھوس مرکب، جو ایک غیر نامیاتی نمکیاتی فاسفومولب ڈِک  ایسڈ ہے، اس کا تعلق پولیوکسو میٹالیٹس کے کنبے سے متعلق ہے، جسے پہلے ٹیومر کے علاج کے مضمرات کے حامل عنصر کے طور پر شناخت کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر مونیکا سنگھ اور ڈاکٹر دیپکا شرما کی قیادت میں سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک ایسا میکانزم تیار کیا ہے، جو  مرکب شکل میں کینسر یعنی سرطان کے خلیوں کا خاتمہ کر سکتا ہے۔یہ تحقیق جرنل ڈالٹن ٹرانزیکشن میں شائع ہوئی ہے۔

پی او ایم غیر نامیاتی میٹل آکسائٹس کا نمو پذیر زمرہ ہے، جو گزشتہ دہائیوں میں اپنے ڈھانچہ جاتی اور خصوصیات  کے تنوع کی وجہ سے حیاتیاتی سرگرمیوں میں کافی مفید پایا گیا ہے۔ اس امر کا پتہ لگانے کے لئے یعنی یہ میکانزم سمجھنے کےلئے کہ کس طرح سے کینسر یا سرطان کے خلیوں پر مذکورہ مرکب اثرانداز ہوتا ہے، ٹیم نے ہائیڈرو تھرمل میتھڈ کا طریقہ اپنایا ہے۔سوڈیم مولب ڈیٹ، فاسفورس ایسڈ اور بائی پرائڈن کو مخصوص طریقے سے دیگر عناصر کے ساتھ ملا کر درجہ حرارت سے گزارا گیا ہے۔ سیٹو آکسٹی یعنی کمپاؤنڈ میں موجود مرکبات کا تعین اور تجربہ پستان کے کینسر (ایم سی ایف-7)، کے لئے کیاگیا۔ اسی طریقے سے پھیپھڑے کے کینسر (اے 549 )اور جگر کے کینسر (ایچ ای پی جی2)، خلیوں کے لئے بھی ایسا کیاگیا۔ ایسا کرتے ہوئے خلیوں کی حیاتیاتی سرگرمی پر بھی نظر رکھی گئی ۔ مختلف سرطانی سیلوں پر مرتب ہوئے اثرات کو ایک با قاعدہ طریقے سے پرکھا گیا۔ خلیوں کے مرنے کے میکانزم کا مشاہدہ پستانوں کے کینسر (ایم سی ایف7)، پھیپھڑوں کے کینسر (اے 549) اور جگر کے کینسر (ایچ ای پی جی2) کے لئے کیا گیا اور اس کے لئے الیکسا فلوور488، انیکسن وی ؍مردہ خلیوں کے کٹ کا استعمال کیاگیا۔ خلیوں کی ترتیب پر مرتب ہونے والے اثرات کا تعین کرنے کے لئے ایم سی ایف -7اور اے 549اور ایچ ای پی جی -2خلیوں کے لائن کو مدنظر رکھا گیا۔ جو نتائج حاصل ہوئے، ان سے ظاہر ہوا کہ مخلوط ٹھوس مادہ عام خلیوں کے مقابلے میں زیادہ سمیت آمیز ہےاوراس کے اندر پائی جانے  والے ٹیومر مٹانے والی خصوصیات بھی بہتر ہیں۔

گزشتہ چند دہائیوں کے دوران پی او ایم نے سرطان سے نمٹنے کے لئے مستقبل کے سلسلے میں خاصی امیدا فزا تحقیق کی ہے۔ آئی این ایس ٹی کی ٹیم نے جو مرکب تیار کیا ہے وہ ٹیومر کے علاج کے لئے نئے راستے کھول سکتا ہے۔DST success story_Monika 2

اشاعت: Joshi, A.; Gupta, R.; Singh, B.; Sharma, D.; & Singh, M., Effective inhibitory activity against MCF-7, A549 and HepG2 cancer cells by phosphomolybdate based hybrid solid. Dalton Trans., 2020 DOI: 10.1039/D0DT01042A.

مزید تفصیلات جاننے کیلئے ڈاکٹرمونیکا سنگھ سے

(monika@inst.ac.in,0172-2210075 (ext. 322))

پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-3582

                      


(Release ID: 1635098) Visitor Counter : 202