امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گذشتہ روز دہلی میں 10،000 بستروں والے ‘سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر’ کی تیاری کا جائزہ لیا


جناب امت شاہ نے کہا کہ 10،000 بستروں والے سردار پٹیل کوویڈ کیئر سنٹر سے دہلی کے لوگوں کو بڑی راحت ملے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت اپنے شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اس مشکل گھڑی میں کووڈ کیئر سہولت چلا رہے بھارت۔ تبت سرحدی پولیس(آئی ٹی بی پی) کی ستائش کی۔ کہا ’’ قوم اور دہلی کے عوام کی خدمت کے تئیں ان کا عزم بے مثال ہے‘‘

Posted On: 28 JUN 2020 11:55AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گذشتہ روز دہلی کے رادھا سوامی ستسنگ بیاس میں 10،000 بستروں والے ‘سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر’ کی تیاری کا جائزہ لیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ "10،000 بستروں والے اس سینٹر سے دہلی کے لوگوں کو بڑی راحت ملے گی"۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ، "میں اپنے بہادر بھارت۔ تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں کی تعریف کرتا ہوں جو اس مشکل گھڑی میں اس کووڈ کیئر سہولت کو چلائیں گے۔ قوم اور دہلی کے عوام کی خدمت کے تئیں ان کا عزم بے مثال ہے۔ جناب امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اپنے شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے۔

وزیر داخلہ نے رادھا سوامی ستسنگ بیاس اور ان دیگر تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بڑے کووڈ کیئر سہولت کے قیام میں مدد کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ، شری جی کشن ریڈی ، دہلی کے وزیر اعلی جناب اروند کیجریوال ، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے بھلا اور دہلی حکومت کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

 

 

*************

 

من۔نا ۔مف

U: 3577



(Release ID: 1635036) Visitor Counter : 155