سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آگرہ کی کمپنی نے نو رَکشک پی پی ایز بنانے کے لئے این آر ڈی سی کا لائسنس حاصل کیا

Posted On: 27 JUN 2020 6:41PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،28 جون  / نیشنل ریسرچ  ڈیولپمنٹ کارپوریشن   ( این آر ڈی سی ) نے آگرہ کی ملبوسات تیار کرنے والی ایک کمپنی  ، انڈین گارمنٹس کمپنی  کے ساتھ  نو رَکشک  نامی پی پی ایز سوٹ تیار کرنے کی خاطر ، اُس کی تکنیک  منتقل کرنے کے لئے  ٹیکنا لوجی  کے لائسنس کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں  ۔ یہ کمپنی  ایم ایس ایم ای  کی وزارت کے تحت  ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے  ۔ یہ کمپنی پہلے ہی  آگرہ اور اُس کے آس پاس  پی پی ایز  کٹس بناکر  مختلف اسپتالوں کو سپلائی کر رہی ہے اور اب اُس نے  کووڈ – 19 کے بحران کے سبب  پی پی ایز کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر نو رَکشک  پی پی ای کے لائسنس کا  استعمال کرتے ہوئے   10 لاکھ پی پی ای کٹس سالانہ تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ 

          نو رَکشک  پی پی ای  بنیادی طور پر  بحریہ کے ایک ڈاکٹر  ، ڈاکٹر ارنب گھوش  نے تیار کی ہے ۔  ڈاکٹر گھوش نے  ڈاکٹروں کے آرام اور تحفظ کے لئے  پی پی ای کے ذاتی استعمال   سے فائدہ اٹھایا ہے ۔  اس میں   پی پی ای کی تیاری کے لئے  ایسے  کپڑے کا  استعمال کیا گیا ہے    ، جس سے ہوا  کا گزر ہو سکے اور اس میں ایسی  سیلنگ  کی بھی ضرورت نہیں ہو گی ، جو مارکیٹ میں دستیاب دیگر پی پی ایز کے لئے ضروری ہے ۔  سوٹ کا  کپڑا    خون کے دوران کے لئے  بہتر ہو گا اور  یہ بہت آرام دہ رہے گا ۔ 

          اس پی پی ای  کو تجرباتی طور پر    ممبئی کے بحریہ  کے ڈوک یارڈ میں تیار کیا گیا تھا  اور    اس کی جانچ     دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم  ( ڈی آر ڈی او ) کے انسٹی ٹیوٹ آف  نیو کلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز   ( آئی  این ایم اے ایس )  کے ذریعے  کی گئی تھی اور اس کو سرٹیفکیٹ  دیا گیا تھا ۔    اس کے علاوہ یہ پی پی ای کِٹ صحت اور خاندانی بہبود  اور ٹیکسٹائل کی وزارت کے موجودہ آئی  ایس او معیارات اور رہنما خطوط  کے مطابق   پوری طرح جانچا گیا ہے ۔

Description: image0039K8R.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-06-2020)

U. No.  3566

 

 



(Release ID: 1634981) Visitor Counter : 124