صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 سے متعلق وزرا کے گروپ کی 17 ویں میٹنگ کی صدارت کی


کووڈ-19 کے علاج اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 27 JUN 2020 3:08PM by PIB Delhi

صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں آج یہاں نرمان بھون میں ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کووڈ-19 کے بارے میں اعلیٰ سطح کے وزرا کے گروپ کی 17 ویں میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر ، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہردیپ سنگھ پوری اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے بھی شرکت کی۔

وزرا کے گروپ کی میٹنگ میں ملک میں کووڈ-19 کے معاملات کی موجودہ صورتحال ، کووڈ 19 کے مریضوں کی صحت یابی اور اموات کی شرحوں ،دوگنی شرحیں ٹسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کے علاوہ مختلف ریاستوں میں حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔  گروپ کی میٹنگ میں اس بات کا بھی ذکر کیاگیا کہ اس وقت 8 ریاستوں میں جن میں مہاراشٹر ، تمل ناڈو، دلی، تلنگانہ، گجرات، اترپردیش، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں، کووڈ-19 کے 85.5سرگرم معاملات ہیں اور ہندوستان میں اس وائرس سے کل اموات 87 فیصد ہوئے ہیں۔ اس بات سے بھی مطلع کیاگیا کہ اس تاریخ تک 15 مرکزی ٹیمیں جو پبلک ہیلتھ ماہرین ،وبا کی شناخت کرنے والے ماہرین، ڈاکٹر حضرات اور سینئر جوائنٹ سکریٹری سطح پر مشتمل ہیں، کو تعینات کیاگیا ہے، تاکہ ریاستوں کو تکنیکی تعاون فراہم کیا جاسکے۔ ایک اور مرکزی ٹیم فی الحال گجرات ، مہاراشٹر اور تلنگانہ کا دورہ کررہی ہے، تاکہ کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے جاری کوششوں کو مستحکم کیا جاسکے۔  وزرا کے گروپ کو امکانی ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی پیش گوئی اوراس وائرس کے پتہ لگانے میں اتہاس  اور آروگیہ سیتو کے فائدے کے بارے میں بھی مطلع کیاگیا، جو کووڈ19 کی روک تھام کی حکمت عملی کو تیار کرنے میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے بہت زیادہ استعمال کیاگیا ہے۔

آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بھارگو نے آئی سی ایم آر کی ٹسٹنگ حکمت عملی پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کیا۔ انہوں نے سیرولوجیکل سروے کے بارے میں وضاحت کی اور مختلف ٹسٹ کے ذریعہ بڑھے ہوئے یومیہ  ٹسٹنگ کے لئے صلاحیت بڑھانے کی بھی وضاحت کی۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ٹسٹ کئے گئے نمونوں میں 220479 کا اضافہ ہوا ہے، اس طرح جانچ کئے گئے نمونوں کی کل تعداد آج کی تاریخ تک بڑھ کر 7996707ہوگئی ہے۔ ہندوستان کے پاس اب 1026 تشخیص لیبس ہیں، جو کووڈ-19 کے لئے وقف کئے گئے ہیں۔ ان میں سرکاری سیکٹر میں 741 لیب اور پرائیویٹ سیکٹر میں 281 لیبس ہیں۔

وزرا کے گروپ کو ملک میں بڑھتے ہوئے طبی بنیادی ڈھانچے کے بارےمیں بھی جانکاری دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ 27 جون 2020 تک کووڈ سے متعلق صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیاگیا ہے، جہاں 1039 ڈیڈکیٹیڈ اسپتال دستیاب ہیں، جن میں 176275 آئسولیشن بستر، 22940 آئی سی یو بیڈ اور 77268 آکسیجن سپورٹ والے بستر ، 2398 ڈیڈکیٹیڈ سینٹر  ہیں جن میں 139483 آئسولیشن بستر، 11539 آئی سی یو بیڈ اور 51321 آکسین پسورٹ والے بستر شامل ہیں اور یہ سبھی اسپتال اور ہیلتھ سینٹر پوری طرح خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 سے نمٹنےکے لئے اس وقت 810621 بستروں کےساتھ 8958 کووڈ کیئر سینٹر ہیں۔ مرکز نے بھی 185.18 لاکھ این 95 ماسک اور 116.74 لاکھ پی پی ای ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سینٹرل انسٹی ٹیوشن کو فراہم کئے ہیں۔

بااختیار گروپ -10 کے چیئرمین جناب کے شیواجی کی طرف سے ایک تفصیلی پرزنٹیشن میں وزرا کے گروپ کو بتایاگیا کہ کووڈ-19کی عوامی شکایتوں کےبارے میں ازالے کا وقت کم کیاگیا ہے۔یہ نارمل عوامی شکایتوں کے لئے 60 دن سے کم کرکے 3 دن کیاگیا ہے، تاکہ ان کی شکایتوں کا تیزی سے ازالے کو ترجیح دی جاسکے۔ کووڈ-19 کی عوامی شکایتوں کی خصوصی نگرانی کے لئے یکم اپریل 2020 کو کووڈ -19 کے لئے نیشنل ڈیش بورڈ کا آغاز کیاگیا تھا۔ 30 مارچ سے 24 جون 2020 کی مدت کے دوران بااختیار گروپ نے مرکزی وزارتوں کے لئے موصول ہوئیں 77307 شکایتوں کو نمٹایا، جس کا فیصد 93.84 ہے۔

صحت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن ، وزارت صحت کے او ایس ڈی راجیش بھوشن، نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت، فارما کے سکریٹری پی ڈی واگھیلا، ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری پرامیشورم ایئر، وزارت صحت میں ڈی جی ایچ ایس ڈاکٹر راجیو گرگ، وزارت صحت میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ، وزیر خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری تامو روی اور این سی ڈی جی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ نے ورچوئل میڈیا کے ذریعہ اس میٹنگ میں شرکت کی۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3557



(Release ID: 1634859) Visitor Counter : 191