پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

فوراً بیٹری ادل بدل کرنے سے متعلق سروس سہولت کی چنڈی گڑھ میں شروعات


ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو بڑھاوا دینےکے لئے ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جانا چاہئے: دھرمیندر پردھان

Posted On: 26 JUN 2020 1:34PM by PIB Delhi

پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب وی پی سنگھ بدنور نے پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب  دھرمیندر پردھان  کے ساتھ آج فوراً بیٹری ادل بدل کرنے کی خدمات کی سہولت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب ترون کپور، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے افسران ، انڈین آئل کے چیئرمین جناب سنجیو سنگھ اور چنڈی گڑھ کے قدرتی گیس اور پٹرولیم کی وزارت کے افسران کے علاوہ آئی او سی ایل کے افسران بھی موجود تھے۔

1.jpg

بیٹری سوئپینگ ٹکنالوجی آہستہ آہستہ چارجنگ  کے لئے بہترین متبادل کی پیشکش کرتی ہے اور الیکٹرک گاڑی کے ڈرائیوروں کو آپریشنل کے وقت کا کم استعمال کرنے میں مدد کرتی ہے۔ بیٹری سوئپنگ ماڈل کا استعمال ابتدائی مرحلے میں کاروباری الیکٹرک گاڑی جیسے آٹو رکشا اور دو پہیوں والی گاڑیوں کے لئے کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے، جن میں بیٹری تیار کرنے والی بیٹری کی طرف سے پہلے ہی فٹ کی جاتی ہیں یا پھر بعد میں لگائی جاتی ہیں۔  انڈین آئل نے مخصوص شہروں میں انڈین آئل رٹیل آؤٹ لیٹس میں بیٹری سوئیپنگ کے ذریعہ الیکٹرک گاڑی کے لئے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا پتہ لگانےکے لئے میسرس سن موبیلٹی کے ساتھ ایک غیر باندھنے والے کلیدی دستاویز  پر دستخط کئے ہیں۔ انڈین آئل ہندوستان بھر کے مخصوص شہروں میں 20 سے 25 کوئک انٹر چینج اسٹیشنوں میں ای- آٹو رکشا، ای- بائک اور ای-کارٹس اور ایک پائلٹ اور رکشائیں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔سن موبیلٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کا بڑے شہروں میں 20 کوئک انٹر چینج سروس (کیو آئی ایس) نصب کرنے کا منصوبہ ہے، جو شہر اس میں احاطہ کریں گے ان میں نئی دلی، گروگرام، بنگلورو، چنڈی گڑھ، امرتسر اور دیگر شہر شامل ہیں۔پائلٹ آر او ایس –کیو آئی ایس کی 14 بیٹریاں ہیں۔ سوئیپنگ فری لوڈ کارٹس کے لئے اور ایک الیکٹرسٹی سب میٹر کے لئے ٹچ اسکرین ہے۔ یہ کیو آئی ایس تین پہیوں والی گاڑی کے لئے ایک متبادل توانائی حل فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کرے گا اور بھارت کی معاشی ترقی کو تقویت دے گا۔ بجا طور پر توانائی کے سیکٹر میں ایک اصلاح بھی لائی جاسکتی ہے، جس سے کاربن نیوٹرل کلچر کی سمت پیش قدمی ہوگی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انڈین آئل اور سن موبیلٹی نے چنڈی گڑھ کے جدید اور خوبصورت شہر میں ایک پائلٹ کے طور پر اس سہولت کو قائم کرنے کے لئے اشتراک کیا۔  الیکٹرک ایکو سسٹم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندوستان میں الیکٹرک وہیکل ایکو سسٹم کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے الیکٹرک موبیلٹی کے لئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے اور اسے زیادہ سستا بنایا جانا چاہئے۔ یہ پہل آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کی سمت صحیح ہدایات کی جانب ایک قدم ہے۔

2.jpg

صاف ستھری توانائی کے تئیں ہندوستان کے عزم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ملک میں آلودگی کی سطحوں کو کم کرنے کے لئے سی او پی -21نے خود کو وقف کردیا ہے اور وہ ایک ایسا ملک ہے جو آلودگی پھیلانے والا ملکوں کی فہرست میں نہیں آتا ہے۔ اس سمت میں ہم قابل تجدید توانائی کے ٹھوس ماڈلس تیار کررہے ہیں اور بی ایس-VI ایندھنوں کو شروع کرنے، سی این جی اور پی این جی اسٹیشنوں کے نیٹ ورک کو پھیلانے اور اکثریتی آبادی کو ایل پی جی دستیاب کرانے  اور 20 فیصد ایتھونول بلینڈنگ کے نشانے کو پورا کرنے ، استعمال شدہ کوکنگ آئل سے بایو ڈیزل تیار کرنے اور موبیلٹی مقاصد کے لئے بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال جیسے کئی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا میں توانائی کا تیسرا سب سے بڑا صارف ملک ہے۔ توانائی کی ہماری کھپت بڑھے گی۔ ہماری حکومت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے عوام کے لئے توانائی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہیں۔ اس کا مطلب ہے ہر ایک کو صاف ستھری توانائی فراہم کرنا، جو ہر ایک کے لئے سستی سہولت والی اور رسائی پر مبنی ہو۔  ہماری ایک امنگ بھری سوسائٹی ہے اور ایک آتم نربھر بھارت میں صاف ستھری سستی کثیر وسیلے والی ، کثیر رخی پرمبنی توانائی حل  پر محیط ہوگا، جس میں گھریلو وسائل پر توجہ دی جائے گی۔

ملک کے ایک سب سے صاف ستھرے شہر میں بیٹری سوئیپنگ  سروس کے لئے انڈین آئل کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نےکہا کہ مستقبل میں او ایم سی ایس روایتی فوسل فیولس فروخت کرنےکے تئیں خود کو محدود نہیں کرے گا، بلکہ وہ الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنوں کے طور پر کام کرے گا اور خردہ سی این جی، ایل این جی اور پی این جی بھی فروخت کرے گا۔

پنجاب کے گورنر ، مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب وی پی سنگھ بدنور نےکہا کہ ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ماحولیاتی تشویش کے ساتھ ساتھ اقتصادی ضرورتوںکا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ الیکٹرک موبیلٹی اسٹیشن گیس کے اخراج کو کم کریں گے، ہوا اور صوتی آلودگی کو چیک کریں گے اور آب وہوا میں تبدیلی کو روکنے میں مدد کریں گے۔ جناب بدنور نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ الیکٹرک موبیلٹی کو اپنائیں اور اسے فروغ دیں اور شہر کو ایک صاف ستھرا اور بہتر مقام بنائیں۔ انہوں نے انڈین آئل کی اس بات کے لئے تعریف کی کہ اس نے کورونا عالمی وبا کے دوران اپنی کوششوں سے اس مدت کے دوران سپلائی کو برقرار رکھا اور مائیگرینٹ مزدوروں کی مدد کی۔

 ...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

26-06-2020

U-3550



(Release ID: 1634687) Visitor Counter : 172