سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ریاست ایس اینڈ ٹی کونسلوں کا رول ریاست میں علاقائی مسائل کے حل سے کہیں آگے تک ہے: پروفیسر آشوتوش شرما

Posted On: 24 JUN 2020 12:52PM by PIB Delhi

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کرناٹک ریاست کی کونسل آف سائنس اور ٹکنالوجی (کے ایس سی ایس ٹی ) کے ذریعہ ورچوئل طور سے منعقد ریاستی ایس این ٹی کونسلوں کی چھٹی سالانہ میٹنگ میں سائنس سے متعلق بیداری پھیلانے اور ریاستی سطح ایس اینڈ ٹی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنےکے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو حل کرنے میں ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسلوں کے اہم رول کو اجاگر کیا۔

پروفیسر شرما نے ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسلوں میں حاصل کی گئی  معلومات اور بہترین  طور طریقوں کو ایک دوسرے کو فراہم کرنے کو فروغ دینے کے لئے 18 جون 2020 سے یکم جولائی 2020 تک منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس پر زور دے کر کہا کہ ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسلوں کی اہمیت نہ صرف ریاستی مخصوص مسائل کے حل میں ہے بلکہ علاقائی سطح پر مخصوص مسائل کے حل میں بھی ہے۔

انہوں نے موگا اور پٹیالہ (پنجاب) میں دھان کے تنکوں کا استعمال کرنے والے ایک بریکیٹ پروڈکشن یونٹ کے قیام کے ذریعہ گراؤنڈ سطح پر پرالی جلانے کا سامنا کرنےکے لئے ایک سرکاری پرائیویٹ شراکت داری قائم کرنےمیں پنجاب ریاست کی ایس اینڈ ٹی کونسلوں کی ستائش کی۔ انہوں نے تمام ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسلوں سے درخواست کی کہ وہ کرناٹک کے طرز پر ریاستی اسپاٹیل ڈاٹا بنیادی ڈھانچہ (ایس ایس ڈی آئی) کے قیام کو آسان بنائیں۔

پروفیسر شرما نے مزید کہا کہ ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسل کو ضروری طور سے خود کا نالیج منیجر کے طور پر ایس ٹی آئی ایکو سسٹم کے ایک کیٹھالسٹ کے طور پر کرنا چاہئے اور مناسب ڈلیوری میکانزم کے ذریعہ ریاست مخصوص ضرورت کے لئے کمرشیلی طور پر ٹھوس ہلکے نفاذ اور جائزے میں سرکردہ رول نبھانا چاہئے۔ انہوں نے قومی سائنس ٹکنالوجی اور اختراعی پالیسی (ایس ٹی آئی پی) 2020 کے مشاورتی عمل میں ایک سرگرم رول میں شرکت کے لئے سبھی ایس اینڈ ٹی کونسلوں کو مدعو کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ کووڈ-19 کے بعد کی مدت کے دوران اقتصادی طور پر پھر سے ترقی کے لئے ایس ٹی آئی پر مبنی حکمت عملی تیار کریں۔

افتتاحی اجلاس کے دوران 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں سے ایس اینڈ ٹی کونسلوں کے افسروں نے شرکت کی۔

1974 میں شروع کئے گئے ریاستی سائنس اور ٹکنالوجی پروگرام بھارت سرکار کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ کے ذریعہ تعاون فراہم کئے گئے ایک مثالی سینٹر ریاستی سائنس اور ٹکنالوجی کوآپریشن میکانزم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعہ ریاستی سطح کی سائنس،ٹکنالوجی اور اختراعی ایکو سسٹم ریاستی اور قومی سطح پر مجموعی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے اثر انداز ہوتا ہے۔

پچھلے کئی سالوں سے ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسلیں زمینی سطح پر سائنسی ماحول اور اختراعی کلچر پیدا کرنے کے علاوہ ریاست کے مخصوص مسائل کے لئے ایس اینڈ ٹی انٹر وینشن سسٹم میں پوری طرح سے کام کرتی رہی ہیں۔ البتہ پچھلے ایک سال میں اس حمایت والے میکانزم نے سسٹمیٹک انٹروینشن کے ذریعہ ریاستی ایس اینڈ ٹی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے پر توجہ دی ہے۔ایک سینٹر سی او ای- سائبر سیکورٹی بھی قائم کی گئی ہے، تاکہ صنعت کے اشتراک کے لئے سائبر سے محفوظ سازگار ماحول کو فروغ دیا جاسکے اور کرناٹک میں سائبر سیکورٹی کے اس ابھرتے ہوئے شعبے میں اختراع کو آسان بنایا جاسکے۔ ملک میں اختراع کے کلچر کو فروغ دینےکے لئے ایک سینٹر آف ایکسیلینس یونیورسٹی اور کالجوں میں 29 دانشورانہ املاک کے حقوق  کے قیام کے علاوہ وائرولوجی میں اہم تحقیق انجام دینےکے لئے جدید بنیادی ڈھانچے کے ساتھ تھرواننتھا پورم میں جدید وائرولوجی کا عالمی نوعیت کا انسٹی ٹیوٹ کا قیام کچھ اہم انٹر وینشن ہیں۔


Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VLVR.jpg

 

..................

 

م ن، ح ا، ع ر

25-06-2020

U-3511



(Release ID: 1634498) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil