قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائفیڈ نے قبائلی تجارت کو ڈیجیٹائزیشن کی شکل دینے کیلئے بڑا قدم اٹھایا

Posted On: 25 JUN 2020 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 25جون، 2020،قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائفیڈ تقریبا 50 لاکھ جنگلاتی علاقوں میں قیام کرنے والے قبائلی کنبوں کے بہترین مفادات  میں قبائلی تجارت کو فروغ دینے کا فریضہ انجام دیتا ہے اور انہیں ان کی ہنرمندی اور ان کے سازوسامان کے ساتھ اس سے مربوط کرتا ہے۔اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ وہ چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار کی تجارت کے سلسلے میں بہتر فوائد حاصل کر سکیں۔ اسی طریقے سے ہتھ کرگھا اور دستکاری کی اشیا کو بھی بہتر قیتموں پر فروغ کر سکیں۔ این آئی ٹی آئی کے مطالعے کے مطابق اس تجارت کی قدروقیمت یا مالیت سالانہ 2لاکھ کروڑ روپے کے بقدر ہے۔ اس سلسلے میں سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور سازگار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے ٹرائفیڈ نے اپنے طورپر ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے اور اس کے گاؤوں میں مقیم قبائلی پروڈیوسروں کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں سے مربوط کرنے کے لئے قدم اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں ای-پلیٹ فارم فراہم کرایا ہے، جو بین الاقوامی معیارات کے حامل پلیٹ فارم ہیں۔

ڈیجیٹل تغیراتی حکمت عملی کے تحت ایک جدید ویب سائٹ (https://trifed.tribal.gov.in/) فراہم کی گئی ہے، قبائلی صناعوں کے لئے ایک ای-مارکٹ  پلیس فراہم کرایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات براہ راست طور پر فروغ کر سکیں۔ وَن دھن یوجنا سے مربوط ، جنگلاتی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے سلسلے میں تمام تر اطلاعات  کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔ گاؤں کی ہاٹوں اور گوداموں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے، جن سے یہ افراد مربوط ہیں۔ قبائلی زندگی کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے نیز ان کے تجارتی تقاضوں کو بروئے خاطر لاتے ہوئے ٹرائفیڈ نے حکومت اور نجی تجارت کے ذریعے ایم ایف پی کی حصولیابی کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل بھی شروع کیا ہے۔ تاکہ قبائلی افراد کو متعلقہ ادائکیاں بروقت طور پر ہو سکیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ سلسلہ اگست کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔ ٹرائفیڈ کےمنیجنگ ڈائرکٹر پرویر کرشنا نے کہا ہے کہ اب یہ بات بخوبی طور پر تسلیم کر لی گئی ہے کہ ای-کامرس خردہ تجارت کا مستقبل ہے۔ بڑے پیمانے پر افراد نے بھارت میں آن لائن شاپنگ کا طریقہ کار اختیار کر لیا ہے۔ ٹرائفیڈ نے بھی حکمت عملی کے طور پر ابھرتی ہوئی صورتحال سے خو د کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ٹرائفیڈ کا درج ذیل ویب سائٹ : https://trifed.tribal.gov.in/ اداروں سے متعلق تمام تر اطلاعات فراہم کرتا ہے اور قبائلی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں بتایا ہے۔ یہ سائٹ ایک پلیٹ فارم ہے، جو ملک بھر میں قبائلی برادریوں کو با اختیار بنانے کے مشن میں شریک ہے اور یہ کام 2طریقے سے انجام دیاجاتا ہے، یعنی دوطرفہ مواصلات اور اطلاعات کے تبادلہ کا طریقہ اپنا کر جی آئی ایس پلیٹ فارم کے سہارے اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔



https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KI2E.png

ٹرائفیڈ کی تجارتی شاخ ٹرائبس انڈیا نے ایک ای-کامرس پورٹل https://www.tribesindia.com/لانچ کیا ہے، جو بڑی تعداد میں قبائلی مصنوعات کو آن لائن فراہم کرتا ہے، یعنی ان کی تفصیلات بتا تا ہے۔ ان مصنوعات میں خوبصورت شاہکار اور فنی نمونے مثلا ڈوکرا دھاتی فنی نمونے، خوبصورت برتن، مختلف اقسام کی پنٹگیں، مختلف رنگوں والے، آرامدہ لباس، منفرد نوعیت کے زیورات اور نامیاتی اور فطری غذائیں، کھانے پینے کی اشیا اور مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BJP9.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 3527

                      



(Release ID: 1634441) Visitor Counter : 183