سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آرکٹک سمندری برف میں رونما ہونے والی تخفیف ماحولیات کے لئے اچھا شگون نہیں ہے، این سی پی او آر کا انتباہ

Posted On: 25 JUN 2020 2:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 25جون، 2020،قطبی اور بحری تحقیق کے قومی مرکز (این سی پی او آر)، نے اپنے مشاہدات میں یہ پایا ہے کہ آرکٹک سمندر میں موجود برف  عالمی درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے کے  نتیجے میں تیزی سے پگھل رہی ہے۔ سمندر میں موجود اس برف میں رونما ہونے والی تخفیف نے یہاں سے اٹھنے والی مرطوب لہروں میں اضافہ کر دیا ہے یعنی یہاں ابخرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہوا میں رطوبت بڑھ گئی ہے۔ بادلوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بارش بھی بڑھی ہے۔ آرکٹک سمندر کی برف ایک حساس اشاریہ ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کی جانب اشارہ کر رہا ہے اور یہ موسمیاتی نظام کے دیگر عناصر سے اہم طورپر مربوط ہے۔

این سی پی او آر نے اپنے مشاہدات میں کہا ہے کہ گزشتہ 41دنوں کے دوران آرکٹک سمندر کی برف میں وسیع پیمانے پر تخفیف رونما ہوئی ہے۔ یہ تخفیف اس سے پہلے جولائی 2019 میں رونما ہوئی تھی۔ گزشتہ 40برسوں کے دوران (2018-1979)، کے دوران سمندری برف منفی 4.7 فی دہائی کے لحاظ سے تخفیف سے ہمکنار رہی ہے،جبکہ جولائی 2019 میں یہ شرح منفی 13فیصد دیکھی گئی تھی۔ اگر یہی رجحان برقرار رہتا ہے، تو 2050 تک آرکٹک سمندر میں برف نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی، جو بنی نوع انسانیت کے لئے اور پورے ماحول کے لئے ازحد خطرناک ہوگا۔

این سی پی او آر نے 2019-1979کےدوران سیارچہ کے اعداد و شمار کی مدد سے سطحی درجہ حرارت کی شرح کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور عالمی ماحولیاتی تغیرات کو بھی زیر مشاہدہ لانے کی کوشش کی ہے۔ اس مطالعہ سے یہ بات بھی ظاہر ہوئی ہے کہ آرکٹک سمندر میں برف کی مقدار میں کمی واقع ہونے اور موسم گرما اور پت جھڑ کے موسم میں درجہ حرارت میں رونما ہونے والے  اضافے نے مقامی موسمیات کی کیفیت کو  بدل دیا ہے ۔ آرکٹک سمندر پر بھی موسمیات کے حالات بدل گئے ہیں۔ اس کے آس پاس کے سمندری علاقوں میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ چونکہ یہ ایک حساس اور خطرناک موسمیاتی تبدیلی ہے اور آرکٹک سمند ر میں برف کے احاطے میں ہونے والی تخفیف نے موسمیات کے دیگر نظام کے عناصر کو بھی متاثر کیا ہے۔ یعنی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے اور حرکات، ابخرات بننے کے عمل میں فرق واقع ہوا ہے اور ماحولیات اور سمند رکے مابین دیگر تبدیلیاں بھی رونما ہوئی ہیں۔ سب سے تشویش ناک امر یہ ہے کہ موسم سرما کے دوران جس قدر برف یہاں جمع ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں موسم گرما کے دوران برف کہیں زیادہ پگھل رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OD3Q.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 3526                      



(Release ID: 1634435) Visitor Counter : 186