وزارت خزانہ

براہ راست ٹیکس اور بے نامی قوانین کے مختلف وقت کی حدوں میں توسیع

Posted On: 24 JUN 2020 8:48PM by PIB Delhi

نوول کورونا وائرس کووڈ-19 کے پھیلنے کی وجہ سے مختلف سیکٹروں میں قانونی اور انضباطی کے عمل آور کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ٹیکس دہندگان کی طرف سے درپیش چیلنجوں کے پیش نظر حکومت 31 مارچ 2020 کو ٹیکسیشن اور دیگر قوانین (کچھ شقوں میں نرمی) آرڈیننس 2020 (دی آرڈیننس) لائی ہے، جس کے تحت مختلف وقت کی حدوں میں توسیع کی گئی ہے۔ مختلف عمل آوری کے لئے ٹیکس دہندگان کو مزید راحت فراہم کرنے کی غرض سے حکومت نے 24 جون 2020 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کی خصوصیات حسب ذیل ہیں۔

  1. مالی سال 19-2018 (اے وائی 20-2019) کے لئے اصل کے ساتھ ساتھ نظرثانی شدہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے مدت میں 31 جولائی 2020 تک توسیع کی گئی ہے۔
  2. مالی سال 20-2019 (اے وائی 21-2020) کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن کی مقررہ تاریخ میں 30 نومبر 2020 تک توسیع کی گئی ہے۔ اس طرح انکم آمد نی کی ریٹرن جو 31 جولائی اور 31 اکتوبر 2020 تک بھری جانی ہے، وہ اب 30 نومبر 2020 تک داخل کی جاسکتی ہے۔ اس طرح ٹیکس آڈٹ رپورٹ بھیجنے کی تاریخ میں بھی 31 اکتوبر 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔
  3. چھوٹے اور اوسط درجے کے ٹیکس دہندگان کو راحت فراہم کرنے کی غرض سے ایک ٹیکس ادا کرنے والے کے معاملے میں سیلف اسسمنٹ ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں 30 نومبر 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔ بشرطیکہ اس ٹیکس دہندہ کا سیلف اسسمنٹ ٹیکس لائبلٹی ایک لاکھ روپے تک ہے۔البتہ یہ واضح کردیا گیا ہے کہ ایسے ٹیکس دہندگان کے لئے سیلف اسسمنٹ ٹیکس ادائیگی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اگر ان ٹیکس دہندگان کی سیلف اسسمنٹ ٹیکس لائبلٹی ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔
  4. انکم ٹیکس قانون کے چیپٹر وی آئی اے-بی کے تحت ڈیڈکشن (کٹوٹی) کا دعویٰ کرنے کے لئے مختلف سرمایہ کاری ، ادائیگی کرنے کی تاریخ میں بھی 31 جولائی 2020 تک توسیع کردی گئی ہے، جس میں سیکشن 80سی (ایل آئی سی، پی پی ایف، این ایس سی وغیرہ)، 80 ڈی(میڈی کلیم)، 80 جی (عطیات) شامل ہیں۔ اس طرح مالی سال 20-2019 کے لئے ان سیکشنو ں کے تحت ڈیڈکشن کے دعوے کے لئے سرمایہ کاری؍ادائیگی 31 جولائی 2020 تک کی جاسکتی ہے۔
  5. انکم ٹیکس قانون کے  سیکشن 54جی بی کے تحت پونجی فائدوں کے معاملے میں ڈیڈکشن، فائدے پر دعویٰ رول کے لئے سرمایہ کاری، تعمیر، خریداری کرنے کی تاریخ میں بھی 30 ستمبر 2020 تک مزید توسیع کردی گئی ہے، اس لیے  پونجی فائدوں سے ڈیڈکشن دعوے کے لئے سرمایہ کاری، تعمیر، خریداری30 ستمبر 2020 تک کی جانے کی اہل ہوں گی۔
  6. انکم ٹیکس قانون کی 10اے اے سیکشن کے تحت ڈیڈکشن کے دعوے کے لئے ایس ای زیڈ یونٹو کے واسطے آپریشن کو شروع کئے جانے کی تاریخ میں بھی 30 ستمبر 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔ یہ توسیع ان یونٹوں کے لئے کی گئی ہے، جنہوں نے 31 مارچ 2020 تک ضروری منظوری حاصل کی ہے۔
  7. مختلف براہ راست ٹیکسوں اور بے نامی قانون کے تحت مختلف عمل آوریوں اور اتھارٹیز کی جانب سے آرڈر یا نوٹس جاری کرنےکی تاریخ میں 31 مارچ 2021 تک  توسیع  کردی گئی ہے، جو 31 دسمبر 2020 تک پاس کی گئیں، جاری کی گئیں۔
  8. اس کے نتیجےمیں بینک کے ساتھ آدھار کو جوڑنےکی تاریخ میں بھی 31 مارچ 2021 تک توسیع کردی جائے گی۔
  9. ٹیکسوں، محصولات وغیرہ کی ادائیگیوں میں تاخیر جو آرڈیننس میں وضع کی گئی ہیں، کے لئے 9 فیصد کے کم سود کی شرح 30 جون 2020 کے بعد کی جانے والی ادائیگیوں کے لئے قابل اطلاق نہیں ہوگی۔

 

 

 

وزیر خزانہ نے پہلے ہی 31 دسمبر 2020 تک کے لئے رواد سے وشواس اسکیم کے تحت اضافی رقم کے بغیر ادائیگی کرنےکی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔  مذکورہ نوٹیفکیشن میں کارروائیوں کی تکمیل یا عمل آوری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، جو 30 دسمبر 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک اسکیم کے تحت مکمل کی جانا ضروری ہے۔ اس لیے اس اسکیم کے تحت آرڈر کے پاس ہونے ، ڈکلیئریشن بھیجنے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2020 تک توسیع کی گئی ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3507



(Release ID: 1634430) Visitor Counter : 237