کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل مشاورتی فورم کی میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 25 JUN 2020 4:47PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 جون  / کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر   جناب  ڈی وی سدانند گوڑا نے آج  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل   مشاورتی فورم  کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی ۔

cfp1457D.jpg

 

cfp2JSCA.jpg

 

          اِس میٹنگ میں  وزیر مملکت اور فورم کے وائس چیئرمین جناب منسکھ منڈاویہ ، کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے سکریٹری  آر کے چترویدی  ، کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل  محکمے کے سینئر عہدیدار  ، ماحولیات  ، جنگلات  اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت اور کامرس کے محکمے  اور کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کی صنعتی انجمنوں  کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

          فورم  کی میٹنگ  کا خاص ایجنڈا  کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے سیکٹر   کے ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی   کے آتم نربھر بھارت   کے ویژن کو حاصل کرنے کے  امکانی  طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنا تھا ۔  یہ فورم  سیکٹر میں  موجود خامیوں  کو دور کرنے  ، کاروبار میں آسانی میں اضافہ کرنے  اور سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر  صنعت  کو   حکومت  کے  ساتھ بات چیت کرنے کا ایک مستقل  پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔

          میٹنگ کے دوران  مختلف انجمنوں نے  صنعتوں کو در پیش  چیلنجوں کو اجاگر کیا  اور  گھریلو پیداوار   اور  برآمدات کو بڑھانے  کے ساتھ  در آمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لئے  کئی تجاویز پیش کیں ۔

          جناب گوڑا نے کہا کہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں وسیع  امکانات موجود ہیں  ۔ حکومت نے 2014  ء سے  کاروبار کرنے میں  آسانی  میں اضافے کے لئے  کئی اقدامات  کئے ہیں اور آج بھارت ، عالمی بینک کے مطابق  63 ویں مقام پر ہے ، جب کہ 2017 ء میں  یہ 130 ویں مقام پر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 کی صورتِ حال نے  پوری دنیا  کی معیشتوں کو  متاثر کیا ہے ۔  صنعت کو  حکومتِ ہند کے ذریعے اعلان کردہ  20 لاکھ کروڑ  روپئے کے امدادی پیکیج کے تحت مختلف  راحت / مراعات  کا  فائدہ اٹھانے  کی ضرورت ہے ۔

          جناب گوڑا نے   سیکٹر کے فروغ کے لئے پچھلے ایک سال کے دوران   کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا  ، جس میں  19 کیمیکلس اور 5 پیٹرو کیمیکلس کے لئے  بی آئی ایس کے معیار کو لازمی بنانا ، سرکاری  خریداری  کے ، اُس حکم نامے کا نوٹفکیشن ، جس میں  55 کیمیکلس کی سرکاری خریداری کے لئے  مقامی  مینو فیکچررس کو ترجیح دینے   کی ہدایت دی  گئی ہے  ،   زیادہ کاروباری قدر  کے کیمیکلس  کے لئے علیحدہ  ایچ ایس کوڈ   کا عمل  شروع کرنے کا فیصلہ وغیرہ شامل ہیں ۔

          انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ  درست مراعات  کے ذریعے صنعتی  کلسٹروں   کے تیز تر فروغ کے لئے  پی سی پی آئی آر پالیسی   کی تجدید کے لئے  کام کر رہا ہے ۔  دوسری جانب  صنعتوں کو  اپنے تحقیق و ترقی کے اخراجات میں اضافہ کرنے  اور سرگرمیوں میں اضافہ کرنے  پر غور کرنا چاہیئے تاکہ بھارت مستقبل  قریب میں ٹیکنا  لوجی کا برآمد کار بن سکے ۔   انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو  گرین کیمسٹری  اپنانے کی ضرورت ہے  ۔ انہوں نے پائیدار کیمسٹری اپنانے ،  محفوظ اجزاء  کا استعمال کرنے  اور  کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کو   ماحول دوست  پائیدار سیکٹر   بنانے کے لئے   قابلِ تجدید خام مال  کا استعمال   کرنے پر زور دیا ۔

          جناب منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ  پی سی پی آئی آر ہماری مینو فیکچرنگ کی بنیاد  کو مستحکم کرنے اور نئی  سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اہم  ضرورت ہے ۔

          کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے سکریٹری نے کہا کہ صنعت  کی تجاویز اور شکایات کو نوٹ کر لیا گیا ہے اور محکمہ  ان امور کو حل کرنے کے لئے حکومتِ ہند  کے دیگر محکموں کے ساتھ  تال میل سے   کام کرے گا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-06-2020)

U. No.  3513

 



(Release ID: 1634337) Visitor Counter : 130